Daily Mumtaz:
2025-11-10@17:50:31 GMT

بیٹرز توقعات پر پورا نہ اتر سکے، بنگلادیش ہیڈ کوچ

اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT

بیٹرز توقعات پر پورا نہ اتر سکے، بنگلادیش ہیڈ کوچ

بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ فلپ سمنز نےکہا ہے کہ بیٹرز توقعات پر پورا نہ اتر سکے، مسلسل وکٹیں گنوائیں۔

دبئی میں کھیلے گئے سپر فور مرحلے کے انتہائی اہم میچ میں بنگلادیش کی شکست کے بعد ٹیم کے ہیڈ کوچ فلپ سمنز نے پریس کانفرنس کی۔

ہیڈ کوچ فلپ سمنز کا کہنا تھا کہ دبئی اسٹیڈیم کی پچ پر بنگلادیش 169رنز کا ہدف بھی حاصل کرچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی بولرشاہین شاہ آفریدی نے چھکے لگا کر بڑا اسکور کیا، محمد نواز نے بھی بڑا اسکور بنایا، ہمارے بولرز رنز دیتے گئے۔

فلپ سمنز نے مزید کہا کہ نواز اور شاہین کی بیٹنگ نےمیچ کا رخ موڑا، وہی ٹرننگ پوائنٹ تھا۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: فلپ سمنز ہیڈ کوچ

پڑھیں:

ایئر کرافٹ انجینئرز، پی آئی اے تنازع،9 پروازیں منسوخ، 18 تاخیر کا شکار

 

اسلام آباد(نیوزڈیسک)قومی ایئر لائن کی انتظامیہ اور ایئر کرافٹ انجینئرز کےتنازع کے چھٹے روز شام 5 بجے تک قومی ایئر لائن کی 9 پروازیں منسوخ اور 18 تاخیر کا شکار ہوئیں۔

انجینئرز ذرائع کے مطابق منسوخی اور تاخیر طیاروں میں فنی خرابی اور پرزہ جات کی عدم فراہمی کی وجہ سے ہوئی، آج ابوظہبی سے پشاور، دبئی سے کراچی اور فیصل آباد سے دبئی کی پروازیں منسوخ ہوئیں۔

دبئی سے فیصل آباد، اور پشاور دبئی کی پروازیں بھی منسوخ ہوئی، اندرون ملک منسوخ پروازوں میں گلگت اسلام آباد، اسلام سے گلگت پروازیں شامل ہیں۔

اسکردو اسلام آباد اور اسلام آباد اسکردو پرواز بھی منسوخ ہوئی، اسلام آباد سے العین کی پرواز پی کے 143 تقریباً 10 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی۔

قومی ایئر لائن کی ملکی اور بین الاقوامی 18 پروازیں 3 سے 10 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • فضل الرحمن دبئی چلے گئے
  • جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کراچی سے دبئی روانہ
  • ایئر کرافٹ انجینئرز، پی آئی اے تنازع،9 پروازیں منسوخ، 18 تاخیر کا شکار
  • ستائیسویں ترمیم ،آئینی توازن بگڑنے سے پورا نظام متاثر ہو سکتا ہے،پی ٹی آئی
  • سرفراز بگٹی بطور وزیراعلیٰ پانچ سال پورا کرینگے، علی مدد جتک
  • پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس سیف خیرسگالی دورے پر چٹاگانگ پہنچ گیا
  • پری ورلڈکپ کوالیفائر کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم بنگلادیش روانہ
  • دبئی میٹنگ میں ایشیا کپ ٹرافی تنازع زیرِبحث، آئی سی سی نے مدد کی پیشکش کردی