غزہ میں موبائل فونزکنٹرول کرکے یرغمالیوں کو میرا پیغام سنوایا گیا، نیتن یاہو کا دعوی
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اقوام متحدہ سے براہ راست خطاب میں دعوی کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کے شہریوں اور حماس کے اراکین کے موبائل فونز پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور اب ان کا خطاب ان فونز کے ذریعے نشر کیا جا رہا ہے۔
(جاری ہے)
نیتن یاہو نے اس اقدام کو بے مثال آپریشن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد غزہ میں موجود یرغمالیوں تک براہ راست ان پیغام پہنچانا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے 20 زندہ یرغمالیوں کے لیے خصوصی طور پر یہ انتظام کیا تاکہ وہ ان کی بات سن سکیں۔
خطاب کے دوران نیتن یاہو نے مزید کہا کہ اسرائیلی انٹیلی جنس کی خصوصی کوششوں سے ان کے الفاظ غزہ میں لاڈ اسپیکرز پر اور غزہ کے شہریوں کے موبائل فونز پر نشر ہو رہے ہیں۔نیتن یاہو نے حماس رہنماں کو مخاطب کرتے ہوئے دھمکی دی کہ ہتھیار ڈال دو اور تمام یرغمالیوں کو آزاد کرو ورنہ اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نیتن یاہو نے
پڑھیں:
نیتن یاہو کے خطاب کے دوران اقوام متحدہ کی عمارت کے باہراحتجاج
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خطاب کے دوران اقوام متحدہ کی عمارت کے باہر بڑی تعداد میں لوگوں نے احتجاج ریکارڈ کرایا۔(جاری ہے)
ہاتھوں میں غزہ کے بچوں کی تصاویر اٹھائے مظاہرین نے غزہ کی حمایت اور غاصب صیہونیوں کے خلاف شدید نعرے لگائے اور نیتن یاہو کی گرفتار ی کا مطالبہ کیا۔مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر 'غزہ کو آزاد کرو' اور 'غزہ کے عوام کو زندہ رہنے دو' جیسے نعرے درج تھے۔مظاہرین حکومت سے اسرائیل پر پابندیاں بھی عائد کرنے کا مطالبہ کرتے رہے۔