data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

مقبوضہ بیت المقدس: غزہ  میں  اسرائیل کی جاری جارحیت اور نسل کشی پر مبنی جنگ میں اکتوبر 2023 سے اب تک کم از کم 65 ہزار 502 فلسطینی شہید اور 167 ہزار 376 زخمی ہو چکے ہیں۔

عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسپتالوں میں 83 شہداء کی لاشیں اور 216 زخمی منتقل کیے گئے،  اب بھی بڑی تعداد میں لاشیں اور زخمی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر پڑے ہیں، جن تک امدادی کارکنوں کی رسائی ممکن نہیں ہو پا رہی۔

وزارت صحت نے مزید بتایا کہ صرف گزشتہ روز امداد لینے کی کوشش کرنے والے 7 فلسطینیوں کو اسرائیلی فوج نے شہید اور 50 کو زخمی کیا، اس طرح 27 مئی کے بعد سے اب تک امداد کے حصول کی کوشش میں 2 ہزار 538 فلسطینی شہید اور 18 ہزار 581 زخمی ہو چکے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے 18 مارچ کو جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کو توڑتے ہوئے دوبارہ حملے شروع کیے، جن میں اب تک 12 ہزار 939 فلسطینی شہید اور 55 ہزار 335 زخمی ہو چکے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ نومبر میں بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور سابق وزیردفاع یوآف گیلنٹ کے خلاف غزہ میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم پر گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے،  اسی طرح بین الاقوامی عدالت انصاف (ICJ) میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کا مقدمہ بھی زیر سماعت ہے۔

غزہ کے حوالے سے ماہرین اور انسانی حقوق کے ادارے مسلسل خبردار کر رہے ہیں کہ فلسطینی عوام کو ایک منظم منصوبے کے تحت صفحہ ہستی سے مٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے، مگر عالمی ادارے اس قتل عام کے باوجود خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب، غزہ میں انسانی ہمدردی کی امداد کے نام پر امریکا اور اسرائیل اپنی دہشت گردانہ کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں،  امداد کی آڑ میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے جبکہ عالمی برادری اور مسلم حکمران مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: شہید اور

پڑھیں:

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں

گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل کی سطح سے تجاوز کر گئی۔ عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایران اور خطے کے خلاف امریکی فوجی کارروائیوں کے بعد آبنائے ہرمز اور باب المندب میں بحری نقل و حمل متاثر ہونے اور دوبارہ بندش کے خدشات نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو اوپر دھکیل دیا، جس کے باعث برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔

متعلقہ مضامین

  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم