آنکھوں میں مرچیں، گلے پر پاؤں۔۔۔! افیئر کیلئے بیوی کے ہاتھوں شوہر کے قتل کی ایک اور لرزہ خیز کہانی
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
جب انسان کی خواہشات حیوانیت میں بدل جائیں، تو رشتے، احساسات اور انسانیت سب کچھ پسِ پشت ڈال دیا جاتا ہے۔ ایک ایسا ہی لرزہ خیز واقعہ جنوبی ہندوستان کرناٹک کے ضلع ٹمکورو کے ایک گاؤں میں پیش آیا، جہاں ایک عورت نے مبینہ طور پر اپنے عاشق کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کو نہایت بےدردی سے قتل کر دیا۔
واردات کے مطابق، 50 سالہ شنکرا مورتی تنہا ایک فارم ہاؤس میں زندگی گزار رہا تھا، جبکہ اُس کی بیوی سُمَنگلا قریبی علاقے میں ملازمت کرتی تھی۔ دونوں کے درمیان کشیدگی کی خبریں پہلے ہی سننے میں آتی تھیں۔ خاتون پر الزام ہے کہ اس نے اپنے شوہر کو راستے سے ہٹانے کی سازش کی تاکہ اپنے ناجائز تعلقات کی راہ ہموار کی جا سکے۔
قتل کی تفصیلات نہایت ہولناک ہیں، پہلے شوہر کی آنکھوں میں مرچیں ڈالیں، پھر ڈنڈے سے مارا اور بعد ازاں گردن پر پیر رکھ کر اُسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ بعدازاں، لاش کو بوری میں بند کرکے تقریباً 30 کلومیٹر دور ایک دور دراز علاقے میں ایک کنویں میں پھینک دیا گیا تاکہ جرم چھپایا جا سکے۔
ابتدائی طور پر یہ ایک گمشدگی کا کیس سمجھا جا رہا تھا لیکن جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد اور تفتیش کے دوران حاصل کی گئی معلومات سے جرم کی تہہ تک پہنچنے میں مدد ملی۔ فارم ہاؤس سے مرچ پاؤڈر اور بستر پر جدوجہد کے نشانات ملنے پر پولیس کو شبہ ہوا۔ خاتون کی موبائل کالز کا ریکارڈ چیک کرنے اور تفتیش کے دوران اُسے سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا، جس پر بالآخر اُس نے جرم کا اعتراف کر لیا۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بیوی کو گھر سے نکالنے پر قید اور جرمانے کی سزا ہوگی، قومی اسمبلی میں بل پیش
ویب ڈیسک: قومی اسمبلی میں بیوی کو گھر سے نکالنے پر قید اور جرمانے کی مجوزہ سزا کا بل پیش کردیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی شرمیلا فاروقی نے مجوزہ بل پیش کیا، جس کے مطابق بیوی کو گھر سے نکالنے پر قید اور جرمانے کی سزا ہوگی۔ اس حوالے سے تعزیرات پاکستان میں سیکشن 298ڈی کے نام سے نئی شق شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
مجوزہ بل کے مطابق شوہر یا گھر کے کسی فرد کی جانب سے غیر منصفانہ طور پر خاتون کو گھر سے نکالنا جرم ہوگا۔ خاتون کو گھر سے نکالنے پر 3 سے 6 ماہ قید کی سزا دی جائے گی۔ جرم کا ارتکاب کرنے پر 2 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا جا سکتا ہے۔
جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟
خاتون کو گھر سے نکالنے کے مقدمات کی سماعت کا مجاز فرسٹ کلاس کا مجسٹریٹ ہوگا۔ مجوزہ ترمیمی بل کو فوجداری قانون ترمیمی بل 2025 کا نام دیا گیا ہے۔ ڈپٹی اسپیکر نے بل کو مزید غور کے لیے متعلقہ کمیٹی کے سپرد کردیا۔
Ansa Awais Content Writer