سندھ کے ضلع سکھر میں 18 ستمبر 2025 کو ایک اونٹنی پر وحشیانہ حملہ ہوا جس میں اس کا پچھلا دایاں پیر کچل دیا گیا۔ مالک نے 3 مشتبہ افراد کے خلاف شکایت درج کرائی، جن میں رسول بخش شیخ، قربان بروہی اور ملک عمر شامل تھے۔ پولیس نے 2 ملزمان بروہی اور شیخ کو گرفتار کر لیا، جبکہ تیسرا فرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سکھر میں بہیمانہ تشدد کا شکار اونٹنی علاج کے لیے کراچی منتقل

طبی امداد اور سرجری

اونٹنی، جسے ‘چاندنی’ کا نام دیا گیا، کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اس کے جبڑے اور زخمی پاؤں کی سرجری کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

سندھ کے لائیواسٹاک سیکریٹری کاظم جتوی کے مطابق 3 گھنٹے جاری رہنے والی سرجری کامیابی سے مکمل ہوئی اور اونٹنی اب خطرے سے باہر ہے۔

ان کے مطابق چاندنی اب ہوش میں ہے اور 2 دن میں کھانا کھا سکے گی، جبکہ مکمل صحتیابی میں 3 سے 5 ہفتے لگیں گے ۔

پروس تھیٹک حل کی کوششیں

اونٹنی کا زخمی پاؤں سیپٹک ہونے سے پہلے کاٹنا ضروری تھا، تاکہ مزید انفیکشن نہ پھیلے۔ Comprehensive Disaster Response Services (CDRS) کے بینجی پروجیکٹ کے ڈائریکٹر سارہ جہانگیر نے کہا کہ وہ امریکی کمپنی Bionic Pets USA کو ایک مصنوعی پاؤں کے لیے X-rays اور تصاویر بھیج رہی ہیں۔

سندھ حکومت کی ہدایت

چیف منسٹر مراد علی شاہ نے ہدایت دی ہے کہ چاندنی کو بہترین ممکنہ علاج فراہم کیا جائے اور اس کے زخم بھرنے کے بعد ماہرین کی مدد سے مصنوعی پاؤں نصب کیا جائے۔

یاد رہے کہ ایسا ہی ایک واقعہ تقریباً ایک سال پہلے سندھ کے ضلع سانگھڑ میں بھی پیش آیا تھا، جب ایک جاگیردار نے اونٹنی کا پاؤں کاٹ دیا تھا، کیونکہ وہ اس کے کھیت میں گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اونٹنی اونٹنی چاندنی اونٹنی حملہ سارہ جہانگیر کاظم جتوئی مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اونٹنی اونٹنی چاندنی اونٹنی حملہ سارہ جہانگیر کاظم جتوئی مراد علی شاہ وزیراعلی سندھ کے لیے

پڑھیں:

چین کا ایک اور کامیاب خلائی مشن، 5 سیٹلائٹس مقررہ مدار میں داخل

چین نے اپنی خلائی سرگرمیوں میں ایک اور اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے جمعہ کے روز لیجیان-1 وائی 15 کیریئر راکٹ کے ذریعے 5 مصنوعی سیٹلائٹس کامیابی سے خلا میں بھیج دیے۔

چینی حکام کے مطابق راکٹ کو مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 33 منٹ پر شمال مغربی چین میں واقع ڈونگ فینگ کمرشل اسپیس انوویشن پائلٹ زون سے لانچ کیا گیا۔

کامیاب پرواز کے بعد راکٹ نے تمام 5 سیٹلائٹس کو ان کے مقررہ مدار میں پہنچا دیا، جس کے ساتھ مشن اپنے تمام اہداف حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔

اس موقع پر جاری بیان میں کہا گیا کہ تمام سیٹلائٹس منصوبہ بندی کے مطابق اپنے مخصوص مدار میں داخل ہو گئے ہیں، جس سے لانچنگ کی کامیابی کی تصدیق ہوگئی۔

یہ مشن چین کے تجارتی خلائی پروگرام کی مسلسل پیش رفت کا مظہر ہے، حالیہ برسوں میں چین نے سیٹلائٹ لانچنگ، خلائی تحقیق اور تجارتی خلائی سرگرمیوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور ملک اپنے خلائی پروگرام کو مزید وسعت دینے کے لیے مختلف راکٹ مشنز اور سیٹلائٹ منصوبوں پر کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

ماہرین کے مطابق اس نوعیت کے کامیاب مشنز نہ صرف چین کی لانچنگ صلاحیتوں کو مزید مضبوط بناتے ہیں بلکہ تجارتی خلائی صنعت کی ترقی اور مستقبل کے خلائی منصوبوں کے لیے بھی اہم سنگ میل تصور کیے جاتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

چین خلائی مشن سیٹلائٹ مدار

متعلقہ مضامین

  • کوہاٹ دہشتگرد حملہ، وزیراعظم اور صدر مملکت کی شدید مذمت
  • غزہ میں غذائی بحران مزید سنگین، 14 لاکھ افراد کے شدید غذائی قلت کا شکار ہونے کا خدشہ
  • میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران دم توڑ گئیں
  • چین کا ایک اور کامیاب خلائی مشن، 5 سیٹلائٹس مقررہ مدار میں داخل
  • بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی
  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم