زخمی اونٹنی چاندنی کا کامیاب آپریشن، وزیراعلی سندھ کو میڈیکل بورڈ کی رپورٹ ارسال
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (این این آئی)صوبائی محکمہ لائیواسٹاک اینڈ فشریز کی میڈیکل ٹیم نے زخمی اونٹنی “چاندنی” کا کامیاب آپریشن مکمل کرلیا ہے۔ میڈیکل بورڈ کی تفصیلی رپورٹ سیکرٹری کاظم جتوئی نے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کو ارسال کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق صالح پٹ ضلع سکھر سے لائی گئی 18 ماہ کی مادہ اونٹنی “چاندنی” 19 ستمبر کو سی ڈی آر ایس میں داخل کی گئی تھی۔ اونٹنی کے جبڑے اور پچھلی دائیں ٹانگ پر کلہاڑی کے وار سے شدید زخم اور فریکچر تھے جبکہ وہ لاغر اور کمزوری کی حالت میں تھی۔ میڈیکل بورڈ نے جمعہ 26 ستمبر کو دو بڑے آپریشنز کیے 1 جبڑے لوئر جبڑاکی ہڈی کو بون پننگ ٹیکنیک کے ذریعے درست کیا گیا۔ (2) پچھلی دائیں ٹانگ کا آپریشن کرکے اسے کاٹ دیا گیا۔ تین گھنٹے طویل آپریشن سہ پہر 1 بج کر 25 منٹ سے 4 بجکر 40 منٹ تک جاری رہا جو مکمل طور پر کامیاب اور بغیر خون بہائے کیا گیا۔ سرجری ڈاکٹر جاوید کھوسو، ڈاکٹر ذوالفقار حیدر اوٹھو اور ڈاکٹر محمد علی گوپان نے انجام دی جبکہ اینستھیزیا ڈاکٹر شالہ حیات اور ڈاکٹر محمد علی ایاز نے دیا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سندھ ، ڈینگی سےمزید 1شہری جاں بحق، مجموعی اموات 27 ہوگئیں
حیدرآباد(نیوزڈیسک)صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں سندھ میں ڈینگی سے ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے، صوبے میں ڈینگی سے اموات کی مجموعی تعداد 27 ہو گئی۔
محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی سے ہلاکت حیدرآباد میں رپورٹ ہوئی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے ایک ہزار 212 کیسز سامنے آئے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق حیدر آباد میں 447، کراچی میں 765 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔ رواں ماہ سندھ میں ڈینگی کے 7 ہزار 173 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔