Jasarat News:
2025-09-27@01:49:26 GMT

بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ میں بے ضابطگیوں کا انکشاف

اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ کے انٹری ٹیسٹ اور امتحانی ریکارڈ میں بڑے پیمانے پر کرپشن اور بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بورڈ کے بعض افسران اور اہلکار امتحانی نتائج میں ردوبدل، پرچوں کے قبل از وقت افشا کرنے اور کرپشن میں ملوث رہے ہیں۔انٹیلی جنس بیورو بلوچستان حکام کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے امتحانات اور ریکارڈ کا باریک بینی سے جائزہ لیا، جس کے دوران کئی سنگین خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔ رپورٹ کے مطابق سپرنٹنڈنٹ محمد ادریس، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سلیم اور ریکارڈ کیپر جمشید براہ راست اس غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے۔ ان پر جعلی دستاویزات تیار کرنے اور امتحانی نتائج میں تبدیلی کے الزامات ثابت ہوئے ہیں۔انٹیلی جنس بیورو کی رپورٹ میں واضح طور پر سفارش کی گئی ہے کہ ملوث افسران کو فوری طور پر معطل کیا جائے اور ان کے خلاف پاکستان پینل کوڈ اور انسداد بدعنوانی ایکٹ کے تحت فوجداری مقدمات درج کر کے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ حکام کے مطابق انکشاف کے بعد بورڈ کے دیگر ریکارڈ اور امتحانی نظام کی مزید چھان بین کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

نمائندہ جسارت.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

نیشنل مال پر ڈونلڈ ٹرمپ اور جنسی جرائم میں ملوث جیفری ایپسٹین کا متنازع مجسمہ نصب

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2025ء)امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل مال پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جنسی جرائم میں ملوث جیفری ایپسٹین کا متنازع مجسمہ نصب کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیشنل مال میں نصب کیے گئے مجسمے میں دونوں کو ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے مسکراتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ مجسمے کے نیچے درج تحریر میں دونوں کی قریبی دوستی کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔نیشنل پارک سروس کے جاری کردہ اجازت نامے کے مطابق یہ کانسی کا مجسمہ اتوار کی شب تک وہاں موجود رہے گا تاہم مجسمہ ساز کی شناخت سامنے نہیں آئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ میں کرپشن بے نقاب، دو ملزمان گرفتار
  • آڈٹ رپورٹ درست ، ایس ای سی پی اعتراضات بے جا ہیں
  • لاہور کے تمام سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کا انکشاف
  • وینزویلا میں زلزلے کے جھٹکے‘ شدت 6.2 ریکارڈ
  • لاہور کے تمام سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف
  • انٹر بورڈ کراچی کی پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں تقریب، برقی موٹرسائیکلیں دی گئیں
  • کلکتہ میں تاریخی بارش، 39 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، 10 جانیں ضائع
  • پاکستان میں چھ کروڑ سے زیادہ افراد خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں.عالمی بنک کا انکشاف
  • نیشنل مال پر ڈونلڈ ٹرمپ اور جنسی جرائم میں ملوث جیفری ایپسٹین کا متنازع مجسمہ نصب