کرک میں کامیاب آپریشن میں ہلاک خوارج کی فوٹیج منظر عام پر آگئی
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
سیکیورٹی فورسز کے کرک میں کامیاب آپریشن میں ہلاک کیے گئے خوارج کی فوٹیج منظر عام پر آگئی، درشہ خیل، کرک میں بھارتی اسپانسرڈ خوارج دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت سے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، کامیاب آپریشن کے نتیجے میں 17 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک کیے گئے۔
آج سے طالبان آگے اور پولیس ان کے پیچھے ہوگی، سینئر افسر بنوں پولیسسینئر پولیس افسر بنوں کا پولیس کنٹرول پر اہلکاروں کے نام انتہائی اہم پیغام سامنے آگیا۔ بنوں کے سینئر پولیس افسر نے کنٹرول پر میسیج دیتے ہوئے اہلکاروں کا حوصلہ بڑھایا۔
فوٹیج میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کو غار کی جانب بھاگتے دیکھا جا سکتا ہے، کرک میں آپریشن فتنہ الخوارج کے ملا نذیر گروپ کے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، آپریشن میں 7 سے 10 خوارج کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک فتنہ الخوارج کے دہشتگرد مختلف دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے، پاک فوج اور سیکیورٹی ادارے دہشتگردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کامیاب آپریشن خوارج کے
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کا شوال، درہ آدم خیل میں آپریشن، 20 خوارج مارے گئے
فائل فوٹو۔سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے شوال اور درہ آدم خیل میں آپریشن کے دوران 20 بھارتی اسپانسرڈ خوارج کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، جس کے دوران بھارتی اسپانسرڈ خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، آپریشن میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم 8 خوارج مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے درہ آدم خیل میں بھی خوارج کے خلاف خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔ جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 12 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کسی بھی دیگر بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد کے خاتمے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت انسدادِ دہشت گردی کی مہم جاری رہے گی۔ ملک سے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔