واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل سے ملاقات میں غیر قانونی امیگریشن، انسداد دہشتگردی اور پولیس افسران کے تبادلہ پروگرامز پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سوشل میڈیا ’’ایکس ‘‘ پر اپنی پوسٹ میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ انہوں نے واشنگٹن ڈی سی میں ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل سے ملاقات کی ہے جس میں غیر قانونی امیگریشن، انسداد دہشتگردی اور پولیس افسران کے تبادلہ پروگرامز پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ محسن نقوی نے کاش پٹیل کے پیشہ ورانہ انداز اور وژن کو سراہا اور کہا کہ یہ تعاون دونوں ممالک کے لیے مفید ہے۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے محسن نقوی کاش پٹیل

پڑھیں:

وزیر داخلہ محسن نقوی کا شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت

اسلام آباد ( نیوزڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مفکر پاکستان شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

مصور پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کے یوم پیدائش پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اقبالؒ کی شخصیت اور فکر ایک بے مثال میراث، جس نے مسلمانان ہند میں خودی اور وقار کا جذبہ بیدار کیا، پاکستان اقبال کے خواب کی تعبیر ہے اور اس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ علامہ اقبالؒ کے افکار آج بھی ہمارے لئے رہنمائی کا سرچشمہ ہیں، اقبال کے فلسفۂ خودی نے نوجوانوں کو بلند حوصلہ، غیر متزلزل ایمان اور خود اعتمادی عطا کی، اقبالؒ کی شاعری لازوال پیغام ہے جو عمل اور فکر کی دعوت دیتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اقبالؒ کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی، اتحاد اور امن کیلئے کوشاں رہنا ہوگا، نوجوانوں کے لئے اقبالؒ کے افکار مشعل راہ ہیں، اپنی خودی پہچانیں اور محنت سے پاکستان کے روشن مستقبل کی تعمیر کریں، آج ہمیں اپنے ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے اقبال کے پیغام کو اپنانا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اقبال کے افکار پر عمل کرنے اور وطن کو ترقی کی بلندیوں تک پہنچانے کی توفیق دے، آمین۔

متعلقہ مضامین

  • صدر مملکت ، وزیراعظم ملاقات، سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • صدر مملکت سے وزیر اعظم کی ملاقات؛ سیاسی اور سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • محسن نقوی کا راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ، سری لنکن کرکٹ ٹیم کو ’اسٹیٹ گیسٹ‘ کا درجہ دے دیا گیا
  • اسلام آباد کچہری دھماکہ،سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، محسن نقوی
  • کچہری حملہ میں ملوث کرداروں کو سامنے لایا جائے گا: محسن نقوی
  • آئینی ترمیم کی منظوری،وزیر داخلہ محسن نقوی غیر معمولی طور پر متحرک،اہم ملاقاتیں
  •  وزیراعظم سے وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات، صوبائی امور پر تبادلۂ خیال
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت
  • ہمیں اقبالؒ کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی اور امن کے لیے کوشاں رہنا ہوگا: وزیر داخلہ محسن نقوی  
  • صدرسے فضل الرحمن ، محسن نقوی کی ملاقاتیں، 27 ویں ترمیم پر تبادلہ خیال