فلسطینی مزاحمت کا یمن کے کامیاب ڈرون حملوں پر مسرت اور تبریک کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
بیان میں مزید کہا گیا کہ یمن میں مبارک آپریشن، ایمانداری سے کام کرنے کا عزم اور یمنی فوج اور عوام کا پختہ اور غیر متزلزل عزم امت اسلامیہ کی آواز اور مزاحمت کا حقیقی نمونہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی اور امریکی ظلم و جبر کیخلاف برسرپیکار فلسطینی مزاحمت نے مقبوضہ علاقوں میں یمن کے کامیاب ڈرون حملوں پر مبارکباد پیش کی ہے، ان حملوں میں صیہونیوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا۔ فلسطینی مزاحمت نے اس بات پر زور دیا ہے کہ یمنیوں نے غاصبوں کے غرور اور تکبر کو نیست و نابود کر دیا ہے اور اسرائیل کے دفاعی، فوجی اور انٹیلی جنس نظام کی نزاکت اور کمزوری کو بے نقاب کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنے مجاہد بھائیوں اور یمنی حکام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
فلسطینی مزاحمتی کمیٹیوں نے مزید کہا ہے کہ ایلات میں یمنیوں کا بہادرانہ آپریشن اس بات کا ثبوت ہے کہ یمنی مسلح افواج تخلیقی صلاحیتوں، مہارت، درستگی اور ترقی کے اس درجے پر پہنچ گئی ہیں جو انہیں صیہونیوں کے استکبار اور جھوٹے غرور کو چکنا چور کرنے اور تباہ کرنے کے قابل بناتی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ یمن میں مبارک آپریشن، ایمانداری سے کام کرنے کا عزم اور یمنی فوج اور عوام کا پختہ اور غیر متزلزل عزم امت اسلامیہ کی آواز اور مزاحمت کا حقیقی نمونہ ہے۔
فلسطینی مزاحمتی کمیٹیوں نے تاکید کی ہے یمنیوں کا عزم اور ہمت ثابت کرتا ہے کہ یمنی عوام ناقابل تسخیر ہیں اور وہ جو قربانیاں اور بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں وہ درحقیقت دشمنوں کو بھاری ضربوں سے نمٹنے کا محرک بنتے ہیں۔ بیان کے مطابق آپریشن ایلات نے اسرائیلی حکومت کے فضائی دفاع اور پورے فوجی اور انٹیلی جنس آلات کی نزاکت اور کمزوری کو بے نقاب کیا اور یہ ظاہر کیا کہ نیتن یاہو اور اس کی نسل کشی کرنے والی صہیونی کابینہ میں موجود مجرم گروہ صیہونی عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں۔
بیان کے آخر میں تاکید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہم جہاد و مزاحمت کی سرزمین یمن میں اپنے بھائیوں اور یمن کی بہادر فوج، تحریک انصار اللہ اور یمن کی دلیر قیادت کو سلام پیش کرتے ہیں جو فلسطینی عوام اور ان کی مزاحمت کے حقیقی حامی ہیں۔ یہ بیان یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع کی جانب سے گزشتہ رات ایک بیان جاری کرنے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں اعلان کیا گیا تھا کہ یمنی مسلح افواج نے دو ڈرونز سے مقبوضہ بندرگاہ میں دو اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔
واضح رہے یہ یمن کا گزشتہ 24 گھنٹوں میں یہ دوسرا آپریشن تھا۔ قابل غور ہے کہ اسرائیلی میڈیا نے یمنی ڈرون کا مقابلہ کرنے میں متعدد دفاعی نظام کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے اس ناکامی کی وجوہات کے بارے میں قابض حکومت کی فضائیہ کی تحقیقات کو رپورٹ کیا۔ آئرن ڈوم سسٹم کو روکنے کے لیے داغے گئے دو میزائل یمنی ڈرون کو نشانہ بنانے میں ناکام رہے اور ڈرون مقبوضہ علاقوں پر جا گرا۔ جب کہ قابضین ہمیشہ اپنی ہلاکتوں کے اعداد و شمار کو چھپاتے اور سنسر کر رہے ہیں۔
عبرانی زبان کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ علاقوں پر یمنی ڈرون حملے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد پچاس ہو گئی ہے۔ عبرانی اخبار یروشلم پوسٹ نے اس حوالے سے کہا کہ یمنیوں کو اسرائیل کی کمزوریوں کا پتہ چل چکا ہے، اور ان کا اثر مسلسل، تباہ کن اور بالآخر مہلک ہے۔ صہیونی اخبار نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ یمنی ڈرونز کی قیمت میزائلوں سے کم ہے لیکن اس نے کافی نقصان پہنچایا ہے، طویل ہوتی جنگ میں خطرات متنوع ہو چکے ہیں۔ یمنی اسرائیل کے دفاعی نظام میں خلا کو عبور کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: فلسطینی مزاحمت کہا گیا کہ یمنی اور یمن کہ یمن
پڑھیں:
دعا گو ہیں جنگ کے خاتمے کیلئے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو
فوٹو: اسکرین گریب۔جیو نیوزچیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دعا گو ہیں کہ جنگ کے خاتمے کےلیے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں۔
اسکردو میں پی پی پی کے جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پچھلے الیکشن میں گلگت بلتستان کا دورہ کیا، جی بی کے اضلاع میں جتنا میں آیا ہوں اتنا کوئی اور سیاستدان نہیں آیا۔
انہوں نے کہا کہ ایران میں خامنہ ای کو شہید کیا گیا، ان حالات میں یہاں انتخابی مہم چلانا مناسب نہیں سمجھا۔
پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ دعا گو ہیں جنگ کے خاتمے کےلیے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں۔ امن کوششیں کامیاب ہونا ضروری ہے، ایران کے ساتھ دنیا بھر کے عوام جنگ کا بوجھ اٹھا رہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پسماندہ طبقے کی نمائندگی کرنے والی واحد سیاسی جماعت ہے، یہ کیسی معاشی پالیسی اور ترقی ہے کہ امیر، امیر تر ہو۔
بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) اسلام آباد کا وہ واحد ادارہ ہے، جو ہر غریب کے گھر تک پہنچتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی کے خلاف سیاسی جماعتوں کی سازشیں ناکام ہوں گی، بجٹ میں وزیراعظم بی آئی ایس پی کے فنڈز میں اضافے کا اعلان کریں گے۔
پی پی چیئرمین نے کہا کہ ایٹم بم ذوالفقار بھٹو اور میزائل ٹیکنالوجی شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے دی، جی بی کو شمالی علاقہ جات کہا جاتا تھا، جی بی کو نام صدر زرداری نے دیا۔