data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250927-8-1

 

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد میں اپنے ہی کمسن لخت جگر کے بہمانہ قتل میں مُلوِث سنگ دل ماں گرفتارتھانہ چھلگری کی حدود گاؤں میوو حاجانو میں 6 سالہ بچے کی لاش ملی تھی پولیس تحقیقات میں سگی ماں ثنیہ سوتیلے باپ باقر حاجانو کو اعتراف جرم پر گرفتار کرلیاچھ سالہ بچے کے قتل کی مرکزی ملزمہ سگی ماں اور سوتیلا باپ گرفتاردو روز قبل تھانہ چھلگری کی حد میوو حاجانو میں 6 سالہ بچے بنام محمد علی عرف ثاقب علی کے اندھے قتل کا واقع پیش آیا جس پر چھلگری پولیس نے فریادی بنام عرفان علی حاجانو (سگا باپ) کی مدعیت میں اس واقع کا مقدمہ کرائم نمبر 38/2025 زیر دفعہ 302,34 تعزیرات پاکستان کے تحت درج کرکے تفتیش کا آغاز شروع کیاچھلگری پولیس نے اپنی محکمانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تفتیش کی جس کے نتیجے میں معلوم ہوا کہ فریادی عرفان حاجانو کی  سابقہ زوجہ ثنیہ اور اس کے موجودہ شوہر باقر حاجانو سے بچے کو لیکر ناچاکی اور تلخ کلامی تھی، پولیس نے ملزمہ ثنیہ اور ملزم باقر کو حراست میں لیکر تفتیش کا دائرہ تنگ کیا جس کے نتیجے میں مرکزی ملزمہ نے اپنے شوہر کے ساتھ اپنے سگے بیٹے کو گلا گھونٹ کر مارنے کا اعتراف کیا بعد ازاں میڈیکل رپورٹس میں بھی بچے کی موت کا سبب گلا گھونٹا ہی ثابت ہوامزید تحقیقات میں ملزمہ نے اعتراف کیا کہ میرا سابقہ شوہر بچے کو قبول کرنے سے انکاری تھا جس کی وجہ سے بچہ اکثر اپنی نانی کے گھر پر رہتا تھا جبکہ بچے کی صحت خراب رہتی تھی اور مالی حالات کی وجہ سے طیش میں آکر میں اپنے 6 سالہ بچے کو اپنے شوہر باقر کے ساتھ قتل کردیاچھلگری پولیس کی جانب سے اس کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں گرفتار ملزمہ ثنیہ زوجہ باقر حاجانو اور ملزم باقر حاجانو ولد مولا بخش حاجانو کے خلاف مزید ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔

اسٹاف رپورٹر.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سالہ بچے

پڑھیں:

محرابپور،پولیس مقابلہ ، دو رہزن زخمی حالت میں گرفتار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251111-05-4
محراب پور(جسارت نیوز)مبینہ پولیس مقابلہ میں دو رہزن زخمی حالت میں گرفتار،ایس ایچ او محراب پور پولیس تھانہ اشفاق شر کے مطابق ہالانی رابطہ سڑک (لنک روڈ) پر سامیٹا اسٹاپ کے پاس ڈکیتی کی نیت سے کھڑے رہزنوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی، جوابی پولیس فائرنگ میں علی رضا ولد عبدالغفار راجپوت اور عامر علی ولد فقیر محمد اعوان کو زخمی حالت میں دو پستول، دو رکشے، 3 موٹر سائیکل، 6 بوری دھان (چاول) سمیت گرفتار کرکے اسپتال منتقل کر دیا ہے، ضلعی پولیس ترجمان نوشہرو فیروز پولیس شوکت کلو کے مطابق گرفتار رہزن پولیس کو تین مقدمات میں مطلوب تھے ۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • مشکوک گاڑی سے 2 مردہ بھینسوں کا گوشت برآمد ، 2 ملزمان گرفتار
  • ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے شوق نے 12 سالہ طالب علم کی جان لے لی
  • محرابپور،پولیس مقابلہ ، دو رہزن زخمی حالت میں گرفتار
  • قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر نسیم شاہ کے حجرے پر فائرنگ؛ 5 افراد گرفتار
  • یہ سنگدل مائیں اور بیویاں
  • گووندا اچھے بیٹے اور بھائی مگر خاوند نہیں، اگلے جنم میں بطور شوہر نہیں چاہتی؛ سنیتا
  • گووندا اچھے بیٹے اور بھائی تو ہیں لیکن خاوند نہیں، اگلے جنم میں شوہر کے طور پر نہیں چاہتی؛بیوی سنیتا
  • بالی ووڈ فلم سے متاثر شوہر نے بیوی کو قتل ، لاش بھٹی میں جلادی
  • حیدرآباد میں بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عاید
  • نیلم منیر شادی کے بعد شوہر کیساتھ پہلی بار منظر عام پر آگئیں، ویڈیو وائرل