کراچی میں نامعلوم لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری، خاتون کی مسخ شدہ لاش برآمد
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
خاتون کی لاش کئی ہفتے پرانی ہونے کی وجہ سے مکمل طور پر گل چکی ہے اور لاش مکمل طور پر ناقابل شناخت ہے، خاتون جینز کی پینٹ پہنی ہوئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں گاربیج ڈمپنگ پوائنٹ سے نامعلوم خاتون کی کمبل میں لپٹی ہوئی کئی روز پرانی مسخ شدہ لاش ملی ہے۔ تفصیلات کے مطابق منگھوپیر تھانے کی حدود میں واقع حاجی ابراہیم گوٹھ کے قریب گاربیج ڈمپنگ پوائنٹ سے نامعلوم خاتون کی کمبل میں لپٹی ہوئی کئی روز پرانی مسخ شدہ لاش ملی ہے، واقعے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے اور پولیس نے لاش کو تحویل میں لینے کے بعد قانونی کارروائی کیلئے لاش کو چھیپا ایمبولیس کے ذریعے اسپتال روانہ کر دیا۔ ایس ایچ او منگھو پیر زبیر نواز کے مطابق خاتون کی عمر 20 سے 25 سال کے درمیان معلوم ہوتی ہے، جبکہ خاتون کی لاش کئی ہفتے پرانی ہونے کی وجہ سے مکمل طور پر گل چکی ہے اور لاش مکمل طور پر ناقابل شناخت ہے، خاتون جینز کی پینٹ پہنی ہوئی تھی۔
ایس ایچ او نے بتایا کہ خاتون کی لاش کی اطلاع گاربیج ڈمپنگ پوائنٹ سے کچرا چننے والے علاقہ مکینوں کی جانب سے دی گئی تھی۔ ایس ایچ او نے بتایا شبہ ہے کہ خاتون کو کسی اور مقام پر قتل کیا گیا، لاش کو کمبل میں لپیٹ کر کچرا اٹھانے والے ٹرکوں کے ذریعے گاربیج ڈمپنگ پوائنٹ پر پھینکا گیا، لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا جا رہا ہے اور ڈی این اے کی مدد سے خاتون کی شناخت کی کوشش کی جائے گی۔ پولیس افسر نے بتایا کہ خاتون کو قتل کرنے کے واقعے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کرکے واقعے کی مختلف پہلوؤں پر تفتیش کی جائے گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گاربیج ڈمپنگ پوائنٹ خاتون کی
پڑھیں:
جلال پور پیر والا میں سیلابی پانی اترنے کے بعد 5 افراد کی لاشیں برآمد،پنجاب میں دریاؤں کی صورتِ حال معمول پر آگئی، کوٹری بیراج پر سیلابی کیفیت برقرار، نقل مکانی جاری
اسلام آباد (ویب ڈیسک) دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر درمیانے درجے کی سیلابی صورتِ حال برقرار ہے، پانی کے دباؤ سے کچے کے علاقے متاثر ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔
دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد مزید بڑھ گئی جہاں پانی کا بہاؤ 4 لاکھ7 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا۔دریائے سندھ میں سیلابی پانی کی سطح تیزی سے بلند ہونے کے باعث ٹھٹھہ میں کچے کے دیہات زیرِ آب آرہے ہیں۔ٹھٹہ میں یار محمد منچھر سمیت کچے کے دیہاتوں میں پانی کی سطح میں کئی فٹ اضافہ ہوگیا جس کے بعد مکینوں نے قریبی بند کی طرف نقل مکانی شروع کردی جبکہ کئی افراد اب بھی علاقے میں موجود حکومتی مدد کے منتظر ہیں۔
کراچی پولیس نے مبینہ مقابلے میں دو سگے بھائی ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا
نواب شاہ کے قریب بھی سیلابی صورتِ حال برقرار ہے جہاں کچے کے کئی گاؤں زیرِ آب آگئے، کچے کے مکینوں کی منتقلی کا عمل جاری ہے۔مٹیاری میں بھی کچے کے علاقے پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافے کے باعث زیر آب آگئے ہیں، ہالہ کے دیہاتوں سے مقامی آبادی کشتیوں میں اپنی مدد آپ کے تحت نقل مکانی کرکے محفوظ مقام پر منتقل ہورہے ہیں۔ادھر گڈو اور سکھر بیراج پر پانی کے بہاؤ میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
دوسری جانب پنجاب میں دریاؤں کی صورتِ حال معمول پر آگئی مگر کئی اضلاع اب بھی سیلابی پانی سے متاثر ہیں۔جلال پور پیر والا میں سیلابی پانی اترنے کے بعد 5 افراد کی لاشیں ملیں جبکہ کبیر والا میں دریائے راوی اور چناب کا پانی آبادیوں سے اترنے لگا۔
ای سی سی نے استعمال شدہ کمرشل گاڑیوں کی درآمد کی اجازت دے دی
فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق کئی ہفتوں بعد دریائے ستلج میں بھی پانی کا زورٹوٹ گیا، گنڈا سنگھ والا اور ہیڈ سلیمانکی پر پانی کا بہاؤ معمول پر آ گیا، صرف ہیڈ اسلام پر نچلے درجے کا سیلاب رہ گیا تاہم یہاں بھی پانی کی سطح کم ہو رہی ہے۔
مزید :