data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ریاست اور قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف متنازع ٹویٹ کیس میں ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ان کے شوہر ایڈووکیٹ ہادی علی چٹھہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے متنازعہ ٹوئٹ کیس کی سماعت کی، عدالت نے حکم دیا ہے کہ دونوں کو گرفتار کر کے 24 ستمبر کو عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے دونوں وکلاء کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ملزمان کو بارہا طلبی کے نوٹسز بھجوائے گئے لیکن وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

اس موقع پر ہادی علی چٹھہ اور ایمان مزاری کے وکلا نے وارنٹ منسوخ کرنے کی درخواست دائر کی، تاہم عدالت نے فوری طور پر یہ استدعا مسترد کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 24 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ یاد رہے کہ ایمان مزاری اور ان کے شوہر کے خلاف نیشنل کرائم اینڈ کاؤنٹر انٹیلی جنس ایجنسی (NCCIA) نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف آزادی مارچ کیس میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے فیصلہ سناتے ہوئے پولیس کو حکم دیا کہ عمران اسماعیل کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔

مذکورہ مقدمہ تھانہ بارہ کہو میں درج ہے جس میں بانی پی ٹی آئی اور متعدد دیگر رہنما پہلے ہی بری ہو چکے ہیں، تاہم عمران اسماعیل اب بھی نامزد ملزمان میں شامل ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: وارنٹ گرفتاری جاری ایمان مزاری

پڑھیں:

علیمہ خان پھر عدالت میں پیش نہ ہوئیں، آٹھویں مرتبہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

راولپنڈی: 22 نومبر احتجاج کیس کے سلسلے میں ایک بار پھر تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان عدالت میں پیش نہ ہوئیں جس پر انسدادِ دہشت گردی عدالت نے ان کے آٹھویں ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

عدالت نے نئے وارنٹ گرفتاری علیمہ خان کی مسلسل غیر حاضری کی وجہ سے جاری کیے ہیں، جو اس سے قبل 7 مرتبہ بار جاری ہونے والے وارنٹس کے باوجود بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ مقدمہ تھانہ صادق آباد راولپنڈی میں درج ہے، جہاں 22 نومبر کے احتجاج کے دوران مبینہ طور پر قانون کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ کیس کی سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی، جنہوں نے عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ عدالت بارہا موقع فراہم کر چکی ہے مگر ملزمہ پیش نہیں ہو رہیں۔

سماعت کے دوران پانچ گواہان سمیت دیگر شریک ملزمان عدالت میں پیش ہوئے اور اپنے بیانات قلم بند کرائے۔ دوسری جانب اسٹیٹ بینک کے نمائندے بھی عدالت میں موجود تھے جنہوں نے علیمہ خان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جانے سے متعلق تحریری رپورٹ پیش کی۔

متعلقہ مضامین

  • متنازع ٹوئٹ کیس: ایمان مزاری، ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ
  • متنازع ٹوئٹ کیس، ایمان مزاری، ہادی علی چٹھہ عدالت میں پیش،وارنٹ منسوخ
  • عدالت نے ایمان مزاری اور ان کے شوہر کے ناقابل ضمانت وارنٹ منسوخ کر دیے
  • ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ
  • علیمہ خان پھر عدالت میں پیش نہ ہوئیں، آٹھویں مرتبہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • متنازع ٹوئٹ کیس: ایمان مزاری اور انکے شوہرکے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
  • سوشل میڈیا کیس: ایمان مزاری و شوہر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • متنازع ٹویٹ کیس: ایمان مزاری و شوہر کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • متنازع پوسٹ کیس: ہادی علی چٹھہ، ایمان مزاری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری