Jasarat News:
2025-08-14@23:44:24 GMT

ملک میں پانی کا مجموعی ذخیر ہ 58 لاکھ 50 ہزار ایکڑ فٹ

اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

اسلام آباد (آن لائن) واپڈاکے ترجمان کی طرف سے دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق ملک بھر میں میں حالیہ بارشوں سے آبی ذخائر میں پانی کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزوائر میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیر ہ 58 لاکھ 50 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد 2 لاکھ 97 ہزار 900 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 59 ہزار700 کیوسک ہے۔ منگلا کے
مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 28 ہزار کیوسک اور اخراج 10 ہزار کیوسک ہے۔ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 26 ہزار 400 کیوسک اوراخراج 2 لاکھ 10 ہزار کیوسک ہے۔ ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 65 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 32 ہزار 900 کیوسک ہے۔ نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 62 ہزار کیوسک اور اخراج بھی 62 ہزار کیوسک ہے۔ آبی ذخائر میں سے تربیلا ریزروائر میں آج پانی کی سطح 1492.

50 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 27 لاکھ 70 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ریزروائر میں آج پانی کی سطح 1175.45 فٹ اور ذخیرہ 28 لاکھ 63 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ ریزروائر میں پانی کی سطح 647.10 فٹ اور ذخیرہ 2 لاکھ 17 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزوائر میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیر ہ 58 لاکھ 50 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہاؤ کی صورت میں ہے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے مقام پر دریائے کیوسک اور اخراج میں پانی کی ا مد ہزار کیوسک کیوسک ہے پانی کا

پڑھیں:

سابق چیف جسٹس کو پنشن کی مد میں 23 لاکھ 90 ہزار ملتے ہیں، تفصیل سامنے آگئی

سال 2010ء سے 2024ء کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان کی پنشن اور مراعات میں کتنا اضافہ ہوا؟ تفصیل سامنے آگئی۔

وزارت قانون اور انصاف نے ریٹائرمنٹ کے بعد چیف جسٹس پاکستان کی پنشن اور مراعات کی تفصیل تحریری جواب کی صورت میں سینیٹ میں پیش کردی۔

چیف جسٹس آف پاکستان کو 2024ء میں 23 لاکھ 90 ہزار پنشن کی مد میں ملتے ہیں جبکہ جج کی بیوہ کو ڈرائیور اور اردلی کے ساتھ 2 ہزار یونٹ بجلی، مفت پانی اور ماہانہ 300 لیٹر پیٹرول دیا جاتا ہے۔

تفصیل کے مطابق 2010 میں چیف جسٹس کو 5 لاکھ 60 ہزار، 2011ء میں 6 لاکھ 44 ہزار اور 2012 میں 7 لاکھ 73 ہزار روپے کی پنشن ملتی تھی۔

وزارت قانون و انصاف نے تحریری جواب میں بتایا کہ 2013ء میں 8 لاکھ 50 ہزار، 2014ء میں 9 لاکھ 35 ہزار اور 2015ء میں چیف جسٹس کو پنشن کی مد میں 10 لاکھ 5 ہزار دیے جاتے تھے۔

تفصیل کے مطابق 2016ء میں 11 لاکھ 5 ہزار، 2017ء میں 12 لاکھ 17 ہزار اور 2018ء میں 13 لاکھ 38 ہزار روپے پنشن کی مد میں ملتے تھے۔

وزارت قانون و انصاف نے تحریری جواب میں بتایا کہ2021ء میں 14 لاکھ 52 ہزار، 2023ء میں 16 لاکھ 57 ہزار اور 2024ء میں 23 لاکھ 90 ہزار روپے پنشن کی شکل میں دیے جاتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مانسہرہ: سرن ویلی میں پھنسے 1300 سیاح محفوظ مقام پر منتقل
  • شکر گڑھ: نالہ بئیں میں درمیانے درجے کا سیلاب
  • دریائے ستلج میں نچلے درجے کا سیلاب، کئی مقامات پر پانی دیہاتوں میں داخل
  • 1036 ارب روپے کی لاگت 18 نئے ڈیموں کی تعمیر جاری
  • بھارت کی جانب سے ستلج میں پانی چھوڑنے کا خدشہ
  • سیلا ب سے گلگت میں تباہی، شاہراہ ریشم بند، نالہ ڈیک پل، گجرات میں چناب کا بند بہہ گیا
  • سابق چیف جسٹس کو پنشن کی مد میں 23 لاکھ 90 ہزار ملتے ہیں، تفصیل سامنے آگئی
  • پی ڈی ایم اے نے دریائے ستلج میں سیلاب کی وارننگ جاری کردی
  • بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کا امکان، الرٹ جاری
  • پنجاب کے دریاوں میں طغیانی کا خد شہ ،بھارت کی جانب سے آئندہ 2 روز میں دریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کا امکان ہے،پی ڈی ایم اے