گلیشیئرپگھلنے کا سلسلہ تیز: دریاؤں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
گلگت بلتستان : بالائی علاقوں میں گلیشیئرز کے پگھلنے کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے، جس کے باعث دریاؤں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی ہے۔ کئی نشیبی علاقے زیرِ آب آ چکے ہیں، جب کہ متاثرہ علاقوں میں مقامی افراد اور سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ضلع غذر کی تحصیل یاسین میں پانی کے شدید کٹاؤ کے باعث کئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق پل اور سڑکیں شدید متاثر ہو چکی ہیں، جس کی وجہ سے نہ صرف آمد و رفت رک گئی ہے بلکہ ہنگامی امدادی سرگرمیوں میں بھی خلل پیدا ہو رہا ہے۔
گلگت بلتستان کے مختلف سیاحتی علاقوں میں موجود ملکی و غیر ملکی سیاح بھی مشکلات سے دوچار ہیں۔ بعض مقامات پر ہوٹلوں تک رسائی ممکن نہیں رہی، اور مواصلاتی نظام بھی متاثر ہو رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گلیشیئرز کے پگھلنے کا عمل جولائی اور اگست میں مزید تیز ہو سکتا ہے، جس سے فلیش فلڈ (اچانک آنے والے سیلاب) کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور عوام سے احتیاط برتنے کی اپیل کی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں کی جانب روانہ کی گئی ہیں، جبکہ بعض خطرناک مقامات سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔ تاہم، مواصلاتی نظام کی خرابی کے باعث کئی علاقوں میں صورتحال سے مکمل آگاہی حاصل نہیں ہو پا رہی۔
حکام کا کہنا ہے کہ اگر گلیشیئرز کا پگھلنے اسی رفتار سے جاری رہا تو آئندہ دنوں میں مزید علاقوں کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں فوری امدادی سامان اور طبی سہولتوں کی فراہمی کے لیے وفاقی حکومت سے مدد کی اپیل کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: علاقوں میں گئی ہے گیا ہے
پڑھیں:
پمپنگ اسٹیشن کی بجلی 50 گھنٹوں سے منقطع، کراچی کے کئی علاقوں میں پانی کی فراہمی بند
کراچی:کے الیکٹرک کی جانب سے ڈملوٹی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے فالٹ کے سبب ملیر سمیت اطراف کے کئی علاقوں میں پانی کی فراہمی معطل ہوگٙئی۔
ترجمان کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے مطابق ڈملوٹی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا فالٹ 30 ستمبر بروز منگل رات 9 بجے پیش آیا۔
بجلی کے فالٹ کو 50 گھنٹے سے زائد گزر چکے ہیں تاحال بجلی کا فالٹ درست نہ ہوسکا۔ ترجمان کے مطابق بجلی کی بندش کے باعث ڈملوٹی پمپنگ اسٹیشن مکمل طور پر بند ہے۔
ڈملوٹی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے فالٹ کے سبب ملیر کینٹ، ماڈل کالونی، کھوکھراپار، میمن گوٹھ اور بھٹائی آباد کے علاقے شدید متاثر ہیں۔
ڈملوٹی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی بحال ہوتے ہی ملحقہ علاقوں میں پانی کی فراہمی فوری طور پر بحال کردی جائے گی۔ واٹر کارپوریشن حکام کے الیکٹرک انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہیں۔