روس کا یوکرین کے سیکڑوں ڈرونز گرانے کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
ماسکو:
روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ روسی اینٹی ایئرکرافٹ سسٹم نے یوکرین کے 120 ڈرونز مار گرائے ہیں، جن میں سے اکثر سرحدی علاقوں میں گرائے گئے۔
غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے بیان میں کہا کہ یوکرین کے ڈرون حملوں میں کوئی نقصان نہیں ہوا ہے اور 120 ڈرونز کامیابی سے گرا دیے گئے ہیں۔
وزارت دفاع نے کہا کہ رات کو گرائے گئے ڈرونز میں سے 30 سے زائد مغربی بریانسک ریجن، 29 کرسک ریجن اور 17 بلگورود میں گرائے گئے ہیں، ان تمام علاقوں کی سرحد یوکرین سے ملتی ہے۔
مزید بتایا گیا کہ مزید 18 ڈرونز اوریول ریجن میں گرائے گئےہیں، جس کی سرحد کرسک سے ملتی ہے جہاں اس سے قبل یوکرین نے تیل کی تنصیبات کا ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا تھا۔
روس کی سول ایوی ایشن اتھارٹی روساویاٹسیا نے بیان میں کہا کہ سینٹ پیٹرزبرف، کالوگا، ماسکو اور نیزہنے نوگورود میں ایئرپورٹ پر ڈرون حملوں کی وجہ سے حفاظتی اقدامات کے تحت رات گئے عائد کی گئیں پابندیاں ہٹا دی گئی ہیں۔
یوکرین نے تین سال سے زائد عرصے سے جاری جنگ میں ڈرون حملوں میں بتدریج اضافہ کردیا ہے اور روس کے اندر مختلف اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے ڈرون حملوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈرون حملوں
پڑھیں:
سیکیورٹی خدشات: ڈرون اڑانے پر پابندی میںمزید 30 دن کی توسیع
حکومتِ پنجاب نے سیکیورٹی خدشات(security risk) کے پیشِ نظر دفعہ 144 کے تحت پنجاب بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں مزید 30 دن کی توسیع کر دی۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کھلے مقامات پر ڈرون کے استعمال پر پابندی برقرار رہے گی۔
مزید پڑھیں:واپڈا صارفین کے لیے خوشخبری، جون میں 20 پیسے فی یونٹ ریلیف برقرار
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہالز اور مارکیز کے اندر تقریبات کے دوران چھوٹے ڈرونز کے محدود استعمال کی اجازت ہو گی تاہم اندرونی تقریبات میں ڈرون کے محفوظ استعمال کی ذمے داری منتظمین پر عائد ہو گی۔