سی ڈی اے ، بقایاجات کی بروقت وصولی کیلئے ون ونڈو فیسلٹیشن سینٹر میں بہترین انتظامات ،شہریوں کی تعریف WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی ہدایات پر سی ڈی اے کے ممبر اسٹیٹ طلعت محمود اور ممبر فنانس طاہر نعیم کی نگرانی میں سی ڈی اے کے بقایاجات کی بروقت وصولی کیلئے ون ونڈو فیسلٹیشن سینٹر میں کے گیے بہترین انتظامات کو شہریوں نے نہ صرف سراہا بلکہ چیئرمین سی ڈی اے کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر ون ونڈو فیسلٹیشن سینٹر آنے والے شہریوں نے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت کے مطابق خصوصی اقدامات اور بہترین انتظامات کی بدولت اپنے بقایا جات اور دیگر سہولیات جن میں ڈیجیٹلایزیشن اور کیش لیس نظام شامل ہیں۔ انہوں نے سی ڈی اے کے جدید ڈیجیٹل نظام، شفاف کارروائیوں اور پیشہ ورانہ سی ڈی اے کے عملہ کی پیشہ ورانہ کی صلاحیتو کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتظامات شہریوں کیلئے ادائیگی کے عمل کو انتہائی آسان اور شفاف بناتے ہیں۔ اس موقع پر شہریوں کا کہنا تھا کہ چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر ون ونڈو فیسلٹیشن سینٹر کے اوقات کار میں توسیع اور سہولت پر مبنی نظام نے انہیں بقایاجات کی بروقت ادائیگی میں نمایاں مدد فراہم کی ہے۔ انہوں نے سی ڈی اے انتظامیہ کی ان کوششوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسے ہی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر 30 جون 2025 کو سی ڈی اے ون ونڈو فیسلٹیشن سینٹر کو شہریوں کی سہولت کے پیش نظر صبح 9 بجے سے رات 12 بجے تک کھلا رکھا گیا تاکہ شہری اپنے تمام بقایاجات بشمول پراپرٹی چارجز، ڈویلپمنٹ چارجز، واٹر چارجز، کمرشل و رہائشی پلاٹس کی باقی اقساط، ٹرانسفر فیس اور دیگر متعلقہ چارجز بروقت ادا کرسکیں۔

سی ڈی اے کی طرف سے واضح کیا گیا ہے کہ 30 جون 2025 تک بقایاجات کی ادائیگی نہ کرنے والے شہریوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جس میں بھاری جرمانے، جائیداد کی الاٹمنٹ/لیز کی منسوخی اور پراپرٹی کی نیلامی شامل ہو سکتی ہے۔ مزید برآں ایسے نادہندگان کے نام قانون کے مطابق اخبارات میں شائع کئے جائیں گے جس سے ان کی قانونی حیثیت اور سماجی وقار کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔ سی ڈی اے انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی کہ 30 جون رات بارہ بجے سے پہلے سی ڈی اے ون ونڈو سینٹر میں اپنے تمام واجبات ادا کر دیں تاکہ انہیں کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس سلسلے میں تمام شہری سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز یا متعلقہ دفتروں سے مزید معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان کا سندھ طاس معاہدے پر ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم، بھارت سے فوری عملدرآمد کا مطالبہ پاکستان کا سندھ طاس معاہدے پر ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم، بھارت سے فوری عملدرآمد کا مطالبہ پاکستان اقوام متحدہ کے انڈسٹریل ڈیولپمنٹ بورڈ کے 53 ویں اجلاس کا صدر منتخب غزہ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری جاری، مزید 88فلسطینی شہید واشنگٹن پوسٹ کا ایرانی جوہری تنصیبات کو نقصان نہ پہنچنے کا دعوی، وائٹ ہاوس کابھی ردعمل آ گیا ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر کی پاکستان کے سیکرٹری دفاع سے ملاقات گورنر کے پی کا سیاحوں کی جان بچانیوالے نوجوانوں کو عمرے پر بھجوانے، سول ایوارڈ کیلئے سفارش کا اعلان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: بقایاجات کی بروقت بہترین انتظامات شہریوں کی سی ڈی اے

پڑھیں:

گلشن اقبال: بحالی سینٹر میں معذور بچے پر تشدد‘ ٹیچر برطرف

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلشن اقبال بلاک 6 میں واقع ایک بحالی سینٹر میں معذور بچے پر خاتون ٹیچر کے تشدد کا افسوسناک واقعہ 26 ستمبر کو پیش آیا تھا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شہریوں میں شدید غم و غصہ پھیل گیا۔ وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون ٹیچر بچے کو بے دردی سے تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے۔ واقعے کے بعد سینٹر کی انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ ٹیچر کو ملازمت سے برطرف کردیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ابتدا میں سینٹر نے خود مقدمہ درج کرانے کی کوشش کی تھی تاہم پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ صرف بچے کے قریبی رشتہ دار ہی مقدمہ درج کراسکتے ہیں۔ اس مقصد کیلیے والدین سے رابطہ کیا گیا، مگر انہوں نے قانونی کارروائی سے انکار کردیا۔ بعدازاں الطاف حسین نامی شہری نے واقعے پر مدعیت اختیار کرتے ہوئے بحالی سینٹر کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔ پولیس حکام کے مطابق تشدد کرنے والی خاتون کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • گلشن اقبال: بحالی سینٹر میں معذور بچے پر تشدد‘ ٹیچر برطرف
  • پنجاب میں ایم ڈی کیٹ امتحان 26 اکتوبر کو منعقد ہوگا، انتظامات مکمل کر لیے گئے
  • حج اسکیم 2025: بروقت قسط  جمع نہ کرانے والے حج پر نہیں جاسکیں گے
  • ایشیا کپ، کلدیپ یادو نے پاکستان ٹیم کی تعریف کردی
  • بجلی کے بل میں ٹیکس کی وصولی سی ای او ملیر کنٹونمنٹ عدالت طلب
  • عالمی صمود فلوٹیلا سے گرفتار پاکستانیوں کی رہائی کیلئے اقدامات شروع
  • وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحتی امور سردار یاسر الیاس خان کی چیئر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے ملاقات
  • سرکاری اسپتال لیڈی ریڈنگ کے روم چارجز 10 ہزار روپے مقرر، اصل ماجرا کیا ہے؟
  • نواب شاہ ،غیر قانونی پکوان سینٹر ز کیخلاف کارروائیاں ناکام ہوگئیں
  • پی آئی اے نے برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی منصوبہ بندی تیز کردی