کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج تا 5 جولائی بارش کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
—فائل فوٹو
کراچی میں آج سے 5 جولائی کے دوران ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ اس دوران چند مقامات پر معتدل بارش بھی ہو سکتی ہے۔
موسمیاتی ماہر کے مطابق مون سون کا دوسرا سسٹم سندھ کے جنوبی اور مشرقی علاقوں پر اثرانداز ہے، جس کے زیرِ اثر تھرپاکر، نگرپارکر، مٹھی، عمر کوٹ، دادو، سکھر میں آج سے 5 جولائی کے دوران بارش کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کے وسطی علاقے پر بھی یہ سسٹم ا ثر انداز ہے۔
موسمیاتی ماہر نے بتایا ہے کہ 6 جولائی کو مغربی ہواؤں کا بارش برسانے والا سسٹم ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہو سکتا ہے، 6 سے 11 جولائی کے دوران مون سون ہواؤں کے زیرِ اثر ملک بھر بارشوں کا امکان ہے۔
دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) نے 6 تا 10 جولائی ملک بھر میں بارش، آندھی، طوفان اور متعدد مقامات پر سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا۔
این ڈی ایم اےکے ترجمان کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم،چکوال، میانوالی، سرگودھا، لاہور، قصور، اوکاڑہ میں آندھی و طوفان کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
خوشاب، گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد میں آندھی کے ساتھ ،ملتان، خانیوال، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
موسلادھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
دیر، سوات، چترال، کوہستان، شانگلہ، بونیر، بٹگرام، صوابی، نوشہرہ، چارسدہ، مالاکنڈ ،مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، مردان، ہری پور، بنوں، کوہاٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گلگت، اسکردو، ہنزہ، استور، دیامر، گانچھے، شگر میں شدید بارش اور سیلابی صورتِ حال کا خدشہ ہے۔
مظفر آباد، وادیٔ نیلم، راولا کوٹ، حویلی، باغ میں شدید بارش کا امکان اور ممکنہ سیلابی صورتِ حال کا خدشہ ہے۔
سکھر، نوابشاہ، کشمور، حیدر آباد، کراچی، تھر پارکر، میرپور خاص، عمر کوٹ، سانگھڑ،جامشورو، ٹنڈو اللّٰہ یار، ٹھٹھہ، بدین، مٹھی میں بارش کا امکان ہے۔
گھوٹکی، خیرپور، شکارپور، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو میں بھی شدید بارشیں متوقع ہیں جبکہ بارشوں کے باعث شہری علاقوں میں ممکنہ طور پر سیلابی صورتِ حال کا خدشہ بھی ہے۔
کوئٹہ، ژوب، زیارت، قلات، خضدار، آواران، بارکھان، جعفر آباد، کوہلو، سبی، ڈیرہ بگٹی، لورا لائی، لسبیلہ، نصیر آباد میں بھی بارش کا امکان ہے جبکہ شدید بارشوں سے اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بارش کا امکان ہے کا خدشہ کے ساتھ
پڑھیں:
سندھ بلڈنگ، کراچی میں غیر قانونی کمرشلائزیشن کا طوفان
مزمل حسین ہالیپوٹو کی نااہلی کے باعث کراچی کا بنیادی ڈھانچہ شدید دباؤ کا شکار
پی ای سی ایچ ایس بلاک 2میں رہائشی پلاٹ پر کمرشل یونٹس تعمیر، آصف شیخ ملوث
شہر قائد میں رہائشی علاقوں میں غیر قانونی کمرشلائزیشن کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے ، جس کے باعث شہر کا بنیادی ڈھانچہ شدید متاثر ہو رہا ہے ۔ شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل مزمل حسین ہالیپوٹو کی ناقص نگرانی اور انتظامی کمزوریوں کے سبب رہائشی پلاٹوں پر کمرشل پورشن اور یونٹس کی تعمیرات میں مسلسل دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے ۔تازہ معاملہ پی ای سی ایچ ایس بلاک 2کے پلاٹ نمبر 40-K/40Mکا سامنے آیا ہے ، جہاں مقامی ذرائع کے مطابق رہائشی حیثیت رکھنے والی اراضی پر کمرشل سرگرمیوں اور یونٹس کے قیام کے ذریعے مبینہ طور پر قبضے کیے گئے ہیں۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ یہ تمام سرگرمیاں آصف شیخ کی سربراہی میں انجام دی جا رہی ہیں، جبکہ متعلقہ ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔شہریوں اور سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات اور کمرشلائزیشن کے خلاف فوری کارروائی کی جائے ، ذمہ دار افسران کا احتساب کیا جائے اور کراچی کے متاثرہ انفراسٹرکچر کو مزید نقصان سے بچانے کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں۔