اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش،موسم خوشگوار ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کل بروز اتوار06 جولائی سےملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار/ شدیدموسلادھار بارش کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان،ایبٹ آباد، بونیر، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، اسلام آباد/راولپنڈی، ڈی جی خان، شمال مشرقی پنجاب ،کشمیر اور بلوچستان کے مقامی / بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ۔
عوام الناس کو احتیاط کی ہدایت۔ شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ۔جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہنے کا امکان ۔تا ہم جنوب مشرقی /زیریں سندھ ، شمال مشرقی / جنوبی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخواہ، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔
ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس رہنےکا امکان۔ تا ہم کشمیر، شمال مشرقی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخواہ، جنوب مشرقی سندھ اور شمال مشرقی / جنوبی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تا ہم کشمیر، شمال مشرقی بلوچستان، بالا ئی پنجاب اورمشرقی سندھ میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): کشمیر: کوٹلی 25، مظفر آباد (شہر 07، ایئرپورٹ 04)، بلوچستان: بار خان 17، سمنگلی 01، پنجاب: ٹی ٹی سنگھ 11، شیخوپورہ 09، گجرات 06، چکوال 04، لاہور سٹی 01، سندھ: سکھر اور خیرپور 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : نوکنڈی47، بونجی ، چلاس 46، دالبندین ،سبی اور جیکب آباد میں 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ہفتہ (رات): اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان۔ہفتہ کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور شدیدحبس / مطلع جزوی ابر آلود رہنےکاامکان۔ تاہم اس دورانچند مقامات پرتیز ہواؤں / گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: گرج چمک کے ساتھ بارش میں موسم گرم اور چند مقامات پر اسلام ا باد علاقوں میں شمال مشرقی کا امکان ہواو ں
پڑھیں:
کراچی میں دو روز کی گرمی کے بعد موسم یکسر تبدیل، مطلع ابرآلود، بارش کا بھی امکان
کراچی:شہر قائد میں دو روز تیز دھوپ نکلنے کے بعد پیر کی صبح موسم یکسر تبدیل ہوگیا، مطلع ابر آلود ہونے سے بعض علاقوں میں ہلکی بارش اور پھوار ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں مطلع زیادہ تر ابرآلود ہے جبکہ کلفٹن، ایم جناح روڈ اور شارع فیصل پر ہلکی بارش اور پھوار سے موسم خوشگوار ہوگیا، بارش سمندر کی نچلی سطح کے بادلوں کے سبب ہوئی۔
محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق کراچی میں 3 روز کے دوران مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے جبکہ کہیں کہیں ہلکی بارش اور بوندا باندی ہو سکتی ہے، سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں متواتر بحال رہنے کا امکان ہے۔
صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم سندھ کے ساحلی مقامات میں ہلکی بارش اور بوندا باندی ہو سکتی ہے۔
پاکستان پر ایک نیا مون سون سلسلہ 16 سے 19 ستمبر کے دوران اثر انداز ہو رہا ہے، سسٹم کے زیر اثر سندھ کے ساحلی علاقوں میں موسم ابرآلود رہ سکتا ہے۔ کراچی میِں سسٹم کے نتیجے میں فی الوقت تیز بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
دوسری جانب، ویدر اَپ ڈیٹس کی پیشگوئی کے مطابق اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران بحیرۂ عرب سے آنے والی نم ہواؤں اور نچلی ہواؤں کی سطح پر کنورجنس زون کے زیرِ اثر کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔
ویدر اپ ڈیٹس کے مطابق کراچی کے کچھ محدود علاقوں میں کل صبح 7 بجے سے دوپہر 3 بجے کے درمیان معتدل بارش بھی ہو سکتی ہے۔