2025-09-18@18:06:20 GMT
تلاش کی گنتی: 197
«معیاد والی دوا»:

میانوالی مین ای بسپراجیکٹ کا افتتاح ، علی پور کے فلڈریلیف کا دورہ‘ جمہوریت کے پاسبانوں کو سلام : مریم نواز
لاہور+ میانوالی (نیوز رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ+ نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور پہنچ گئیں۔ سیلاب سے متاثر علی پور شہر کا دورہ کیا۔ گورنمنٹ ہائی سکول علی پور میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا بھی دورہ کیا۔ سیلاب کے دوران جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو امدادی رقوم کے چیک پیش کئے۔ وزیراعلیٰ نے سیلاب متاثرین سے بات چیت کی اور گھل مل گئیں۔ مریم نواز نے سیلاب متاثرہ خواتین کو دلاسہ دیا اور نقصانات کے ازالے کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر اعلیٰ نے دیگ سے خود سالن ڈال کر سیلاب متاثرین کو پیش کیا۔ خود جا کر ہر خاتون اور بچوں کو کھانا پیش کرتی رہیں۔ متاثرہ...
لاہور سے جدہ جانے والے عمرہ زائرین کو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دو مرتبہ غیر معمولی حالات کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث ان کا سفر بار بار متاثر ہوا اور انتظامیہ کو دونوں طیارے گراؤنڈ کرنا پڑے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ پہلی پرواز پی اے 470، ایئربس اے 320، لاہور سے جدہ روانہ ہوئی لیکن کچھ ہی دیر بعد طیارے کے موسمی ریڈار میں اچانک فنی خرابی پیدا ہوگئی۔ صورتحال کے پیش نظر پائلٹ نے فوری فیصلہ کرتے ہوئے طیارے کو بحفاظت کراچی ایئرپورٹ پر اتار لیا۔ تمام مسافروں کو ہوٹل منتقل کیا گیا جبکہ انجینئرز کی جانچ کے بعد طیارے کو مزید پرواز کے لیے غیر موزوں...
جدہ روانہ ہونے والے عمرہ زائرین کو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 الگ الگ ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ایئرلائن کے مطابق پہلی پرواز، پی اے 470، ایئربس اے 320 رات گئے لاہور سے جدہ کے لیے روانہ ہوئی، تاہم دورانِ پرواز طیارے کے موسمی ریڈار میں اچانک فنی خرابی پیش آگئی جس کے بعد پائلٹ نے طیارے کو بحفاظت کراچی ایئرپورٹ پر اتارنے کا فیصلہ کیا۔ بعد ازاں تمام مسافروں کو ہوٹل منتقل کر دیا گیا اور طیارے کو مزید پرواز کے قابل نہ سمجھتے ہوئے گراؤنڈ کر دیا گیا۔ ایئرلائن انتظامیہ نے فوری طور پر مسافروں کی سہولت کے لیے متبادل طیارے کا بندوبست کیا۔ منگل کی رات تقریباً ساڑھے 9...
ایک خاتون طیارے میں اپنی سیٹ پر بیٹھے ہوئے خود اپنے لیے کھانا تیار کرنے کی وجہ سے انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی ہیں۔ کیٹی بروکس نامی ایک فوڈ انفلوئنسر نے اپنی ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا گیا کہ وہ ایک جہاز کی نشست پر کھڑی ہوکر اٹلی کا مشہور پاستا بناتی ہیں: آٹے میں پانی ملا کر گوندھتی ہیں، گولیاں بناتی ہیں اور کھانا تیار کرتی ہیں اور یہ سب کچھ فلائٹ کے دوران۔ خاتون نے اس انداز کو نخرے دکھانے والے مسافروں کیلئے بہترین حل قرار دیا ہے کیونکہ ہوائی جہاز کا کھانا اکثر کسی کو پسند نہیں آتا۔ ویڈیو نے لوگوں میں دلچسپی اور حیرت دونوں پیدا کی ہیں۔ @buonapastaclub Anyone else? — #pasta #pastalover #airplane #cooking #foodie ♬ Love Me Do...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ منگل کو ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں محمد زبیر نے کہا کہ ایک ویڈیو کلپ جھوٹ پر مبنی ہے جس میں مجھے یہ کہتے ہوئے دکھایا گیا ہے کہ کسی میٹنگ میں نواز شریف اور دیگر نے عمران خان کو قتل کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ ویڈیو مکمل طور پر جعلی اور ایڈیٹڈ ہے۔ There is a video clip circulating in social media in which I am shown to say that in some meeting Nawaz Sharif & others decided to God Forbid kill IK. This is DOCTORED & FAKE clip. I never said this....
کراچی: سیرین ایئر کی جدہ سے لاہور آنے والی پرواز نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ سیرین ایئر کے طیارے میں اچانک تیکنیکی خرابی پر طیارے کے کپتان نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول کو ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔ سیرین ایئر کے کپتان نے طیارہ بحفاظت کراچی ایئرپورٹ لینڈ کیا، طیارے میں 200 سے زائد مسافر سوار تھے۔ طیارے کی جانچ کرنے پر معلوم ہوا کہ ایندھن لیک ہو رہا ہے۔ سی اے اے انسپکٹرز نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی جبکہ طیارے کی مرمت کے لیے ایئرلائن انجینئرز نے بھی اپنا کام شروع کر دیا۔ مسافر طیارے میں زیادہ تر عمرہ زائرین سوار ہیں۔
سائنس دانوں نے ایک نئی دوا کے کامیاب ٹرائلز کیے ہیں جو ہائپر ٹینشن کے علاج میں مشکلات کا سامنا کرنے والے مریضوں کے لیے مفید ثابت ہوسکتی ہے۔ دنیا بھر میں بلند فشار خون سے متاثر تقریباً 1 ارب 30 کروڑ افراد پر علاج اثر انداز نہیں ہوتا اور ایسے مریضوں کو ہارٹ اٹیک، اسٹروک، گردے کے مسائل اور قبل از وقت موت کا سامنا ہوتا ہے۔ اب محققین کو ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ بیکسڈروسٹیٹ نامی ایک نئی گولی قلبی مرض کے خطرات کم کرنے کے لیے مریضوں کا بلڈ پریشر بڑی حد تک کم کرسکتی ہے۔ فیز تھری کلینکل ٹرائل میں دنیا بھر کے 214 کلینکس کے 800 کے قریب مریضوں نے حصہ لیا۔ ٹرائلز...
ملک بھر میں جان بچانے والی ادویات کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے جبکہ پاکستان ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) مؤثر دواؤں کی فراہمی یقینی بنانے میں ناکام رہی ہے۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ انسولین سمیت کم از کم 80 اہم ادویات دستیاب نہیں ہیں، جن میں سے 25 کی کوئی متبادل دوا بھی موجود نہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پارا چنار میں ادویات کی قلت سے کتنے بچے جاں بحق ہوچکے؟ فیصل ایدھی نے بتا دیا پی ایم اے کے مطابق ان ادویات کی کمی ذیابیطس، کینسر، امراضِ قلب، الزائمر، پارکنسن اور نفسیاتی بیماریوں سمیت کئی مہلک امراض کے مریضوں کی زندگیوں کو شدید خطرات سے دوچار کر رہی ہے۔ یہ بحران لاکھوں مریضوں...
وادی نیلم میں کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں بڑی مقدار میں لکڑی دریاؤں میں بہہ گئی تھی تاہم محکمہ جنگلات نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اس کی خاصی مقدار ریکوور کر لی۔ یہ بھی پڑھیں: مون سون بارشوں کے دوران اربوں روپے کی لکڑی دریائے نیلم میں بہہ گئی محکمے کی کوششوں کے باوجود بھاری مقدار میں لکڑی دریائے نیلم کی نذر ہو گئی۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ لکڑی کی ریکووری کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے۔ مزید پڑھیے: وادی نیلم کا ہنر: لکڑی کی تراشی ہوئی مصنوعات جو دنیا بھر میں مقبول ہیں ماہرین کے مطابق لکڑی کے ضائع ہونے سے اربوں روپوں کا نقصان ہوا ہے۔ انتظامیہ نے باقی لکڑی کی تلاش اور بازیانی کے لیے کارروائی...
نور جہاں سنہ 1985 میں خیبرپختونخوا کی پہلی خاتون وائس چانسلر بنیں۔ انہوں نے وائس چانسلرشپ کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں میں بھی بھرپور خدمات انجام دیں۔ وہ کچھ عرصہ پہلے خیبرپختونخوا تعلیمی نظام کو 40 سال دینے کے بعد ریٹائر ہوئی ہیں لیکن اب بھی صوبے کے تعلیم نظام کی خدمت کے لیے پر عزم ہیں۔ دیکھیے عشا اسلم کی یہ ویڈیو رپورٹ۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں خیبر پختونخوا کی پہلی خاتون وائس چانسلر نورجہاں خیبرپختونخوا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن )نےلاہور اور میانوالی میں ضمنی انتخاب کیلئے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق این اے 129لاہور میں میاں نعمان کو مسلم لیگ ن کا ٹکٹ جاری کیا گیا جبکہ پی پی 87میانوالی کیلئے علی وحید کو ٹکٹ جاری کیاگیا۔ این اے 129کیلئے رانا مشہود اور میاں نعمان نے کاغذات جمع کروائےتھے،ن لیگ کے صدر نوازشریف نے میاں نعمان کو ٹکٹ جاری کر دیا۔ مزید :
مصر میں سوشل میڈیا پر مقبول ایک خاتون ٹک ٹاک انفلوئنسر "یاسمین” کی حقیقت سامنے آنے پر سب چونک گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اس بات کا انکشاف اس وقت ہوا جب خاتون ٹک ٹاکر کی ڈانس ویڈیوز پر تھانے میں شکایتوں کے انبار لگ گئے تھے۔ پولیس نے ان شکایتوں پر تحقیقات کے لیے ٹک ٹاکر یاسمین کو پوچھ گچھ کے لیے تھانے بلایا اور تفتیش کی۔ جس کے دوران انکشاف ہوا کہ لڑکی کا روپ دھار کر یاسمین کے نام سے ٹک ٹاک چلانے والی خاتون دراصل ایک لڑکا 18 سالہ عبد الرحمان ہے۔ نوجوان طالبعلم نے تسلیم کیا کہ اس نے یہ اکاؤنٹ صرف فالوورز بڑھانے اور پیسے کمانے کے لیے بنایا تھا۔ عدالت نے ملزم کو...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )اسلامی جمہوریہ پاکستان کی خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب میں ہونے والی تباہی پر افسوس کا اظہار کیا ہے ،رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہی پر بھی افسوس کا اظہار کیا ،بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ آفت زدہ علاقوں میں جان ہتھیلی پر رکھ کر بلند حوصلوں کے ساتھ امدادی کارروائیاں کرنے والے کارکنان ہمارے ہیرو ہیں، انتظامیہ بگڑتی ہوئی صورت حال میں ان علاقوں پر ترجیحی طور پر توجہ دے جن کا زمینی راستہ منقطع ہوچکا ہے۔

لیموں کی اعلی قیمت والی بین الاقوامی اقسام زیادہ برآمدی صلاحیت اور بہتر منافع فراہم کرتی ہیں.ویلتھ پاک
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 اگست ۔2025 )بارانی ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ چکوال کے ایک سینئر سائنسدان عقیل فیروز نے لیموں کے کاشتکاروں پر زور دیا ہے کہ وہ روایتی مقامی اقسام سے ہٹ کر اعلی قیمت والی بین الاقوامی اقسام کو اپنائیں جو زیادہ برآمدی صلاحیت اور بہتر منافع فراہم کرتی ہیں.(جاری ہے) ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے عقیل فیروز نے کہا کہ بی اے آر آئی نے یورپین لیموں کی کئی اقسام کا کامیاب تجربہ کیا ہے، جن میں ویلینسیا لیٹ، سلوسٹیانا، مورو بلڈ، تاروکو اور سانگینیلو شامل ہیں جن میں سے کچھ ملک کے گرم علاقوں میں کاشت کے لیے بھی موزوں ہیں انہوں نے کہاکہ نئے لیموں کے باغات قائم کرنے کی منصوبہ...
راولپنڈی : آذربائیجان کے نائب وزیر دفاع نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اعلیٰ "پیٹریاٹک وار میڈل” سے نوازا، میڈل صدر الہام علییف کی جانب سے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے آذربائیجان کے نائب وزیردفاع کرنل جنرل کریم والیئف نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، عالمی و علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے آذربائیجان کے ساتھ مثالی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور آذربائیجان و آرمینیا کے تنازع...
سعید احمد: ریلوے حکام نے لاہور سے کراچی جانے والی ٹرینوں کا تازہ شیڈول جاری کر دیا ہے. کراچی ایکسپریس 6 بجے کی 45 منٹ تاخیر سے لاہور سے روانہ ہو گی،ملت ایکسپریس 2 گھنٹے 25 منٹ تاخیر سے فیصل آباد سے روانہ ہو گی،لاہور سے کراچی جانیوالی شاہ حسین ایکسپریس کو منسوخ کردیا گیا،شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کو آج گرین لائن میں ایڈجسٹ کیا جائیگا،گرین لائن کراچی کیلئے مقررہ وقت رات 8 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگی۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کو 1گھنٹہ قبل سٹیشن آنےکی ہدایات جاری کر دیں۔
سائنس دانوں نے ایک نئی دوا کا تجربہ کیا ہے جو کیموتھراپی کی تاثیر بڑھا کر کینسر کے علاج کو بہتر کر سکتی ہے۔ KCL-HO-1i نامی یہ دوا ٹیومر کے گرد موجود مدافعتی نظام کو ختم کر کے کام کرتی ہے۔ یہ مدافعتی نظام ٹیومر کو علاج سے بچاتا ہے۔ چوہوں پر کیے جانے والے ابتدائی تجربات میں زبردست کامیابی حاصل ہوئی اور گولی نے کیموتھراپی کی مزاحمت کرنے والے ٹیومر کو تھراپی سے اثر انداز ہونے کے قابل بنایا۔ محققین اب انسانوں پر کیے جانے والے ٹرائلز کے لیے پُر امید ہیں اور KCL-HO-1i کو کیموتھراپی کا ساتھ دینے والی دوا کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ ساتھ ہی یہ دوا مریضوں کو سخت علاج سے بھی بچانے کی صلاحیت...
---فائل فوٹو نجی ایئر لائن کی اسکردو جانے والی پرواز کو فنی خرابی کے باعث اسلام آباد میں واپس اتار لیا گیا۔ پی آئی اے پرواز میں فنی خرابی، مسافروں کو کئی گھنٹے طیارے میں بٹھائے رکھا گیا، ذرائع پی آئی اے کے 40 میں سے صرف 17 طیارے آپریشن میں ہیں، پی آئی اے کی نجکاری کے باعث انتظامیہ طیاروں کیلئے پرزہ جات کی خریداری نہیں کررہی۔ اسلام آباد سے اسکردو جانے والی پرواز پی اے 251 کے روانہ ہوتے ہی پائلٹ نے طیارے میں نقص کی نشاندہی کی۔ایئر بس اے 320 طیارے کو روانگی کے 1 گھنٹے بعد واپس اسلام آباد میں اتار لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق طیارے کا پرزہ تبدیل کیا جارہا ہے...
بھارت کے مسلم سیاستدان فہد احمد سے شادی کرنے والی اداکارہ سوارا بھاسکر نے ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے شوہر کیلئے کئے گئے تبصرے پر سخت ردعمل دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک صارف نے فہد احمد کو "چھپری” اور "ڈونگری سڑک چھاپ” کہہ کر طنز کا نشانہ بنایا تھا۔ یہ صارف سوارا اور فہد کی ایک ریئلٹی شو "پتی پتنی اور پنگا” میں شرکت کے بارے میں تنقید کر رہا تھا اور ان کا موازنہ اداکارہ پری نیتی چوپڑا کے شوہر کے ساتھ کر رہا تھا۔ اداکارہ سوارا بھاسکر نے اس ایکس صارف کی جانب سے اپنے شوہر فہد احمد کے لیے استعمال کیے گئے توہین آمیز الفاظ پر سخت ردعمل دیا اور اس ٹرول کا اسکرین...
سالو بین الاقوامی پابندی کا شکار رہنے والی قومی لائنز کے عملے کی روش نہ بدل سکی جب کہ پیرس سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 734 بیس گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار رہی۔ رپورٹ کے مطابق فرانس ائیرپورٹ پر پھنسے پاکستانی قومی ائیرلائن کی سروس سے نالاں رہے اور کہا کہ پرواز کے اڑان بڑھنے کے وقت تاخیر کا شکار ہونے کی اطلاع دی گئی، ٹیکسی کے دوران جہاز میں تکنیکی خرابی سامنے آنے پر ٹیک آف نہیں کیا گیا۔ مسافر نے کہا کہ تین گھنٹے تک طیارے میں ہی بیٹھے رہے،طیارے کے اندر ہی کھانا دیا گیا، فنی خرابی کے باعث مسافروں کو 4 گھنٹے بعد ائیرپورٹ لاونج منتقل کیا گیا،م 4گھنٹے گزرنے کے بعد مسافروں...

عالمی پابندی کا شکار رہنے والی قومی پرواز 20 گھنٹے تاخیر کا شکار، پاکستانی فرانس ایئر پورٹ پر پھنس گئے
سعید احمد سعید:باکمال لوگوں کی لاحواب سروس, سالوں بین الاقوامی پابندی کا شکار رہنے والی قومی لائنز کے عملے کی روش نہ بدل سکی, پیرس سے لاہور آنیوالی پرواز پی کے 734 بیس گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار, فرانس ائیرپورٹ پر پھنسے پاکستانی قومی ائیرلائن کی سروس سے نالاں. مسافروں کا کہنا تھا کہ پرواز کے اڑان بڑھنے کے وقت تاخیر کا شکار ہونے کی اطلاع دی گئی،ٹیکسی کے دوران جہاز میں تکنیکی خرابی سامنے آنے پر ٹیک آف نہیں کیا گیا۔ 10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے کی پابندی تین گھنٹے تک طیارے میں ہی بیٹھے رہے،طیارے ہی اندر ہی کھانا دیا گیا،فنی خرابی کے باعث مسافروں کو 4گھنٹے بعد ایئرپورٹ لاونج...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے دوسری مدتِ صدارت کے دوران ملنے والی اپنی پہلی تنخواہ وائٹ ہاؤس ہسٹوریکل ایسوسی ایشن کو عطیہ کر دی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ٹروتھ سوشل' پر جاری اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا، "مجھے فخر ہے کہ میں واحد صدر ہوں (ممکنہ طور پر جارج واشنگٹن کے علاوہ) جس نے اپنی تنخواہ عطیہ کی۔" انہوں نے مزید بتایا کہ یہ عطیہ اس وقت دیا گیا ہے جب 'پیپلز ہاؤس' یعنی وائٹ ہاؤس میں بڑے پیمانے پر تزئین و آرائش کی جا رہی ہے، اور ہم ایسی تبدیلیاں لا رہے ہیں جو اس کی ابتدائی تعمیر کے بعد شاذونادر ہی ہوئی ہوں گی۔ یاد رہے کہ امریکی قانون...
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزارت سے استعفیٰ دیئے جانے کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کر دی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک پیغام میں خواجہ آصف نے لکھا کہ خبر دینے والے نے صرف اپنی خواہشات بیان کی ہیں، میں نے وزارت سے استعفیٰ نہیں دیا۔خواجہ آصف نے اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ اگر بکواس کرنے کا کوئی پرائم ٹائم سلاٹ ہوتا تو یوتھیاز اس کی شہ سرخی ہوتے۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سیالکوٹ کے اے ڈی سی آر کی گرفتاری کے معاملے پر وزیر دفاع نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم شہباز شریف کو بھجوا دیا ہے۔
حکام کے مطابق خوش قسمتی سے دھماکا پنجاب سے آنے والی جعفر ایکسپریس کے گزرنے کے بعد ہوا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، واقعہ کے فوراً بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے شہر سبی میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکا ہوا ہے جس سے جعفر ایکسپریس بال بال بچ گئی ہے۔ حکام کے مطابق خوش قسمتی سے دھماکا پنجاب سے آنے والی جعفر ایکسپریس کے گزرنے کے بعد ہوا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، واقعہ کے فوراً بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ اور ٹریک کا...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزارت سے استعفیٰ دیئے جانے کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کر دی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک پیغام میں خواجہ آصف نے لکھا کہ خبر دینے والے نے صرف اپنی خواہشات بیان کی ہیں، میں نے وزارت سے استعفیٰ نہیں دیا۔خواجہ آصف نے اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ اگر بکواس کرنے کا کوئی پرائم ٹائم سلاٹ ہوتا تو یوتھیاز اس کی شہ سرخی ہوتے۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سیالکوٹ کے اے ڈی سی آر کی گرفتاری کے معاملے پر وزیر دفاع نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم شہباز شریف کو بھجوا دیا ہے۔
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزارت سے استعفیٰ دیئے جانے کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کر دی۔(جاری ہے) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک پیغام میں خواجہ آصف نے لکھا کہ خبر دینے والے نے صرف اپنی خواہشات بیان کی ہیں، میں نے وزارت سے استعفیٰ نہیں دیا۔خواجہ آصف نے اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ اگر بکواس کرنے کا کوئی پرائم ٹائم سلاٹ ہوتا تو یوتھیاز اس کی شہ سرخی ہوتے۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سیالکوٹ کے اے ڈی سی آر کی گرفتاری کے معاملے پر وزیر دفاع نے...

مارگلہ اور دریائے سواں میں بننے والی سوسائٹیاں اسلام آباد کے زیر آب آنیکی وجہ ہیں، معاملہ قومی اسمبلی میں پیش
مارگلہ اور دریائے سواں میں بننے والی سوسائٹیاں اسلام آباد کے زیر آب آنیکی وجہ ہیں، معاملہ قومی اسمبلی میں پیش WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی نے اسلام آباد کے کئی رہائشی علاقوں کے زیرآب آنے کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھا دیا۔پی پی کی شاہدہ رحمانی نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں مارگلہ پہاڑیوں کے ساتھ اور دریائے سواں میں آبی گزرگاہ میں سوسائٹیاں بن رہی ہیں ، جن کی وجہ سے آج بھی اسلام آباد کے کئی علاقے زیر آب ہیں۔ پیپلزپارٹی کی رکن اسمبلی شاہدہ رحمانی نے سوال کیا کہ کیا حکومت آبی گزرگاہوں...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اغواء ہونے والی لڑکی کو بحفاظت بازیاب کر الیا جبکہ ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔(جاری ہے) ترجمان پولیس کے مطابق 15 سالہ لڑکی کے اغوا ء کا مقدمہ شفیق آباد میں درج ہوا تھا،لڑکی گھر سے سودا سلف لینے نکلی جو گھر واپس نہ پہنچی،ورثا ء نے تلاش کے بعد تھانے میں اغوا ء کا مقدمہ درج کروا یا۔ایس پی سٹی کی ہدایت پر لڑکی کی تلاش کیلئے فوری ٹیم تشکیل دی گئی،پولیس نے بروقت کارروائی کرتے لڑکی کو بحفاظت بازیاب کروا لیا،ملزم عظیم لڑکی کو ورغلاکر اپنے ساتھ لے گیا ،مزید تحقیقات جاری ہیں۔
سرگودھا کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات سے جڑے جوڈیشل کمپلیکس میانوالی حملہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے گرفتار ملزم اسماعیل کو 25 سال قید کی سزا سنا دی ہے، جو اس مقدمے میں دی جانے والی سب سے طویل سزا ہے۔ عدالت نے فیصلے میں احمد خان بچھر، احمد چھٹہ اور بلال اعجاز سمیت 51 افراد کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ اس مقدمے میں پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما عمر ایوب خان کے پہلے ہی ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جا چکے ہیں، تاہم وہ تاحال مفرور ہیں۔ عدالت نے ان کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ 9 مئی...
بھارت کی ریاست آسام سے تعلق رکھنے والی اداکارہ نندنی کشیپ نے سڑک پر مسلم نوجوان کو گاڑی سے کچل کر قتل کر دیا۔ بھارتی میڈیاکے مطابق 25 جولائی 2025 کی رات 3 بجے نندنی کشیپ نے 21 سالہ طالب علم کو سڑک پر گاڑی سے ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا تھا اور موقع سے فرار ہوگئی تھیں۔ سمیع الحق نامی نوجوان کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ مقتول نوجوان نلباری پولی ٹیکنک کا طالب علم اور گوہاٹی میونسپل کارپوریشن (جی ایم سی) میں پارٹ ٹائم ملازمت کرتا تھا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق سمیع الحق ایک لائٹ انسٹالیشن پروجیکٹ پر کام کرنے...
سرگودھا کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کو میانوالی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور گھیراؤ جلاؤ کے مقدمات کی سماعت ہوئی، تاہم اس کیس میں کوئی بھی ملزم عدالت میں پیش نہیں ہوا۔ عدالت نے عدم پیشی پر پی ٹی آئی راہنماؤں سمیت دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ اسلام ٹائمز۔ سرگودھا کی عدالت نے پی ٹی آئی راہنما و اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر سمیت 51 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ سرگودھا کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کو میانوالی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور گھیراؤ جلاؤ کے مقدمات کی سماعت ہوئی، تاہم اس کیس میں کوئی بھی ملزم عدالت میں پیش...
عطاءاللہ شاہین : سوشل میڈیا کے خطرناک رجحانات نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی۔ کندیاں کے قریب علی والی اسکیپ چینل نہر میں 25 سالہ نوجوان ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے نہر میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔ واقعہ کے مطابق میانوالی سے تعلق رکھنے والا احسن علی والی نہر کے ڈاؤن فال پوائنٹ پر ویڈیو بنانے کی کوشش کر رہا تھا کہ پاؤں پھسلنے سے نہر میں جا گرا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ کندیاں وسیم خان پولیس ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے۔ دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری مقامی افراد نے فوری ریسکیو کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کی لاش نہر سے نکالی اور قریبی ہسپتال...

راولپنڈی میں بھی پسند کی شادی کرنے والی نوجوان لڑکی کو مبینہ طور پر جرگے کے فیصلے پر گلا گھونٹ کر قتل کر دیا گیا
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی 2025)راولپنڈی میں بھی پسند کی شادی کرنے والی نوجوان لڑکی کو مبینہ طور پر جرگے کے فیصلے پر گلا گھونٹ کر قتل کر دیا گیا، مقتولہ کو خاموشی سے رات کے اندھیرے میں دفنا دیا گیا اور اس کی قبر کا نشان بھی مٹا دیا گیا تاکہ شواہد چھپائے جا سکیں، پولیس کے مطابق واردات 17 جولائی کو ہوئی، تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے ڈیگاری میں خاتون اور مرد کو پسند کی شادی کرنے پر قتل کرنے کے واقعے کی یاد ابھی تازہ تھی کہ راولپنڈی کے علاقے پیرودھائی میں بھی ایک افسوسناک واقعہ سامنے آگیا جہاں پسند کی شادی کرنے والی نوجوان لڑکی سدرہ کو مبینہ طور پر جرگے کے فیصلے پر گلا گھونٹ...
اسلام آباد(کامرس ڈیسک) پاکستان آٹوموبائل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PAMA) کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2024-25 کے دوران ملک میں موٹر سائیکلوں اور تین پہیوں والی گاڑیوں کی فروخت میں مجموعی طور پر 30 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ہونڈا، جو کہ اپنی مشہور موٹر سائیکل CG125 اور CD70 کے لیے جانی جاتی ہے، نے رواں مالی سال کے دوران 10,03,253 یونٹس فروخت کیے، جو کہ گزشتہ سال کی فروخت 12,78,424 یونٹس کے مقابلے میں 27.42 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتے ہیں۔ اسی طرح، سوزوکی موٹر سائیکلوں کی فروخت میں بھی 54.51 فیصد اضافہ ہوا۔ پچھلے مالی سال میں 16,876 یونٹس فروخت ہوئے تھے، جب کہ 2024-25 میں یہ تعداد بڑھ کر 26,076 یونٹس ہو گئی۔ PAMA...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ عمران خان جیل میں ڈٹے ہوئے ہیں اور آنے والی نسلوں کے لیے جہاد کررہے ہیں، ہم ان کی ہدایات کے مطابق اپنی تحریک کا آغاز کرنے جارہے ہیں جو 5 اگست تک عروج پر ہوگی۔ لاہور میں ہونے والی میٹنگ میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائےگا۔ لاہور کے لیے جاتے ہوئے جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک میں اس وقت کوئی قانونی کی حکمرانی نہیں، جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا قانون نافذ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی کے معطل ارکان سے اظہارِ یکجہتی کے لیے خیبرپختونخوا کا قافلہ لاہور روانہ علی امین گنڈاپور نے کہاکہ ہماری تحریک تو پہلے روز سے...
ایک بیان میں رہنما ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ ملکی عوام آٹا، چینی، ایشائے خوردونوش کے مہنگے ہونے اور مختلف مافیاز سمیت بے جا لگائے جانے والے ٹیکس سے تنگ ہیں، ملک میں مصنوعی مہنگائی اتحادی حکومت کی دین ہے، وفاقی و سندھ حکومتیں ذخیرہ اندوزی روکنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی کے سیکرٹری اطلاعات آصف صفوی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوامی مشکلات کا باعث بنتی جارہی ہے، جبری اجرک والی نمبر پلیٹس کی تبدیلی کاکاروبار شروع کر دیا گیا ہے، نئی نمبر پلیٹس کے نام پر شہریوں سے رقم کی وصولی بھتہ خوری ہے، جس کی مذمت کرتے ہیں، عوام سندھ سرکار کی نااہلی کی وجہ سے مختلف بحرانوں کا شکار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
عوامی نیشنل پارٹی کی سابقہ صوبائی سیکریٹری اطلاعات و سابق رکن خیبر پختونخوا اسمبلی ثمر ہارون بلور نے قوم پرست جماعت اے این پی سے کئی دہائیوں پر محیط ساتھ توڑ کر پارٹی چھوڑ دی ہے اور وفاق میں حکمران ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کر چکی ہیں۔ ثمر ہارون بلور نے خود اے این پی سے علیحدگی کی تصدیق کر دی ہے اور وہ وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کرکے باقاعدہ طور پر ن لیگ میں شمولیت اختیار کریں گی۔ ثمر ہارون بلور نے خاندانی جماعت کیوں چھوڑی؟ عوامی نیشنل پارٹی اور بلور خاندان کا ساتھ کئی دہائیوں پر محیط ہے۔ بلور خاندان کے سربراہ اور بزرگ سیاستدان غلام احمد بلور اگرچہ سیاست سے کنارہ کشی کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(آن لائن)رائیونڈ سے 2 سال قبل اغوا ہونے والی 13 سالہ بچی کو کراچی سے بازیاب کروا لیا گیا۔پولیس کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کے خصوصی ٹاسک پر رائیونڈ سے 2سال قبل اغوا ہونے والی 13سالہ بچی کو کراچی سے بازیاب کروا لیا گیا ہے۔انچارج انویسٹی گیشن تھانہ رائیونڈ ممتاز حسین نے پولیس ٹیم کے ساتھ بچی کو کراچی سے بازیاب کروایا۔ انہوں نے بتایا کہ بچی 2سال قبل اپنے بھائیوں سے لڑ کر کراچی چلی گئی تھی تاہم اس کے والدنے اپنی بیٹی کے اغوا کا مقدمہ تھانہ رائیونڈ میں درج کروایا تھا۔بچی کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے بازیاب کروایا گیا ہے، جس کے اہل خانہ نے...
ٹوئٹر کے شریک بانی اور اب بلاک نامی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو جیک ڈورسی واٹس ایپ کے مقابلے میں ایک نیا میسجنگ پلیٹ فارم متعارف کرانے کے لیے تیار ہیں۔ بٹ چیٹ نامی یہ نئی ڈی سینٹرلائزڈ میسجنگ ایپ بلیوٹوتھ میشن نیٹ ورک پر کام کرتی ہے۔ یعنی انٹرنیٹ نہ ہونے پر بھی اسے استعمال کیا جاسکتا ہے جبکہ اس کے ساتھ کوئی سرور منسلک نہیں جبکہ سائن ان ہونے کے لیے فون نمبر یا ای میل کی ضرورت نہیں ہوگی۔ جیک ڈورسی نے ایک ایکس (ٹوئٹر) پوسٹ میں اعلان کیا کہ اس ایپ کا بیٹا (beta) ورژن ٹیسٹ فلائٹ پر لائیو کیا گیا ہے جبکہ مکمل وائٹ پیپر GitHub پر دستیاب ہے۔ انہوں نے ایکس پوسٹ میں اسے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اُس وقت سنسنی خیز صورت حال پیدا ہو گئی جب ترکی ایئرلائن کی ایک بین الاقوامی پرواز، جو استنبول کے لیے روانہ ہو رہی تھی، روانگی کے فوراً بعد غیر متوقع تکنیکی خرابی کا شکار ہو گئی۔پائلٹ کی فوری مہارت اور کنٹرول ٹاور کے بروقت ردعمل کی بدولت طیارے کو بحفاظت واپس ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا، لیکن اس تمام واقعے نے طیارے میں سوار مسافروں کو شدید ذہنی دباؤ اور خوف میں مبتلا کر دیا۔میڈیا ذرائع کے مطابق یہ پرواز جب فضا میں بلند ہو رہی تھی تو اچانک طیارے کے ایک اہم تکنیکی نظام میں خرابی پیدا ہو گئی، جس کے بعد پائلٹ نے فوری طور پر کنٹرول ٹاور...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء)سندھ میں ادویات کی خریداری اور کم معیاد والی دواں کی خریداری کے حوالے سے موجود قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرکاری اسپتالوں میں کم مدت معیاد والی دواں کی خریداری کا سلسلہ جاری ہے کیونکہ کم معیاد والی دواں کی قیمتیں زیادہ معیاد والی ادویات کے مقابلے میں بہت سستی ملتی ہیں۔سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی خریداری میں مبینہ گھپلوں کی اطلاعات ہر سال موصول ہوتی رہتی ہے، اربوں روپے کی ادویات کی خریداری کا معاملہ ہمیشہ سے متنازع بنتا ہے، سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی خریداری اور کم میعاد کی ادویات کے حوالے سے متعلق قواعد و ضوابط موجود ہیں لیکن اس کے باوجود سندھ...
لاہور سے سکردو جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، پرندہ ٹکرانے کے بعد طیارے کو واپس لینڈ کرالیا گیا۔ نجی ایئر لائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پرواز پی اے 481 کو لاہور سے ٹیک آف کرتے ہوئے برڈ اسٹرائیک کا سامنا ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور سے سکردو جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، پرندہ ٹکرانے کے بعد طیارے کو واپس لینڈ کرالیا گیا۔ نجی ایئر لائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پرواز پی اے 481 کو لاہور سے ٹیک آف کرتے ہوئے برڈ اسٹرائیک کا سامنا ہوا۔ ترجمان کے مطابق پرواز کو فوری طور پر لاہور واپس اتار لیا گیا ہے اور 149 مسافروں کو اف لوڈ...
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی تنظیم نے غزہ اور مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کی نسل کشی اور ان کو جبری طور پر بے گھر کرنے میں اسرائیل کی مدد کرنے والی کمرشل کمپنیوں کی نشاندہی کرکے فہرست جاری کردی ہے۔ اس رپورٹ میں مختلف شعبوں میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو معاونت فراہم کرنے والی 48 کمپنیوں کے نام شامل ہیں جن کا تعلق دنیا کے مختلف ممالک سے ہے۔ یہ بھی پڑھیے: فلسطینیوں کو بھوکا مارنے پر فرانس کی اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی یہ فہرست ان کمپنیوں کی ہے جو فوجی، ٹیکنالوجی، شہری، وسائل، اور مالی شعبوں میں اسرائیل کی فوجی اور قبضہ کی سرگرمیوں میں مدد فراہم کر رہی ہیں۔ اسلحہ اور دفاع...
بیجنگ :جاپان کے معاشی اخبار “نکیئی” کی ویب سائٹ کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق، چینی برانڈز عالمی منڈی میں اپنی مصنوعات کے معیار اور قیمتی فوائد کی بدولت جاپانی منڈی میں اپنی جگہ بنا رہے ہیں جو کہ روایتی طور پر مقامی برانڈز کے زیر تسلط رہی تھی۔رپورٹ کے مطابق جاپان کے بڑے الیکٹرانکس اسٹور “بک کیمرا” کے گھریلو آلات کے شعبے میں” ہائر “کے ریفریجریٹرز اور” ہائسنس” کی واشنگ مشینز جیسی چینی مصنوعات نظر آتی ہیں۔ مغربی طرز کے ڈیزائن والی چینی مصنوعات جاپانی نوجوانوں کو اپنی طرف متوجہ کر رہی ہیں۔ بک کیمرا میں” ہائر ” کے ساتھ مشترکہ طور پر تیار کردہ اسٹور کے اپنے برانڈ کا ریفریجریٹر بہت مقبول ہے، جو کہ روایتی جاپانی سفید...
معروف اداکارہ اور ماڈل شیفالی جریوالا کا انتقال جمعہ کی رات اچانک ہوا، جب ان کو دل کا دورہ پڑا۔ شیفالی کی آخری رسومات ہفتہ کو ممبئی میں قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کی موجودگی میں ادا کی گئیں۔ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ شیفالی کئی سالوں سے اینٹی ایجنگ ادویات کا استعمال کر رہی تھیں۔ ان کے گھر پر 27 جون کو ایک پوجا تھی، جس کی وجہ سے وہ روزہ رکھ رہی تھیں، مگر اس کے باوجود انہوں نے دوپہر میں اینٹی ایجنگ کا انجیکشن لگوایا۔ یہ ادویات انہیں کئی سال پہلے ڈاکٹر نے تجویز کی تھیں اور وہ یہ دوائیں یا انجیکشن ماہانہ بنیادوں پر لیتی آ رہی تھیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق،...
کراچی میں آج 3 طیاروں کے ساتھ مختلف واقعات رونما ہوئے، جس کے بعد طیاروں کو گراؤنڈ کر دیا گیا۔کراچی سے جدہ جانے والی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کے انجن میں آگ لگ گئی، ہنگامی لینڈنگ کے بعد مسافروں کی امیگریشن منسوخ کر دی گئی۔کراچی سے جدہ کے لیے پرواز کرنے والی سعودی ایئر لائن کی پرواز ایس وی 701 کے طیارے میں ٹیک آف کے کچھ دیر بعد پائلٹ کو کاپٹ میں ایک انجن میں آگ کی نشاندہی ملی جس کے بعد طیارے نے ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کر کے واپس کراچی ایئر پورٹ پر بحفاظت ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ کراچی ایئر پورٹ پر غیرملکی ایئر لائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیااے 330 طیارے کو گراؤنڈ...
لاہور: باغبانپورہ کے علاقے سے اغوا ہونے والی جواں سال لڑکی کو بازیاب کروا کر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ مغویہ 16 سالہ لائبہ 12 روز قبل باغبانپورہ سے لاپتا ہوگئی تھی۔ والد کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزم لڑکی کو لے کر لاہور میں مختلف جگہوں پر روپوش رہا، ملزم آج صبح لڑکی کو فیصل آباد لے کر جا رہا تھا کہ بابو صابو کے ناکے پر گرفتار ہوگیا۔ لڑکی کے اغوا کا مقدمہ 2591/25 تھانہ باغبانپورہ میں درج ہے، 25 سالہ نعیم نامی ملزم نے چند روز قبل باغبانپورہ سے لڑکی کو اغوا کیا تھا۔ ناکہ شیرا کوٹ نے لائبہ کے والدین...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء)موٹر وے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے موٹر وے پر میاں سے بچھڑنے والی بیوی کو ملا دیا۔(جاری ہے) موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق گوجرانوالہ سے کراچی جانے والی فیملی نماز کے لیے جڑانوالہ سروس ایریا پر رکی تھی، بیوی ابھی نماز پڑھ رہی تھی کہ شوہر نے اپنا سفر دوبارہ شروع کر دیا۔موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق شوہر کو 20 کلومیڑ آگے جانے کے بعد احساس ہوا کہ اس کی بیوی ساتھ نہیں ہے۔موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق موٹروے پولیس نے ہیلپ لائن پر پیغام ملنے کے بعد میاں بیوی کو آپس میں ملوا دیا۔
ایئر انڈیا کی پرواز جو برطانیہ کے شہر برمنگھم سے دہلی جا رہی تھی، ایک مبینہ بم کی دھمکی موصول ہونے پر ہنگامی طور پر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اتار لی گئی۔ بعد ازاں سیکیورٹی حکام نے طیارے کی مکمل تلاشی لی اور بم کی اطلاع کو جھوٹا قرار دے دیا۔ ایئر انڈیا کی یہ پرواز جس میں مسافر اور عملے سمیت درجنوں افراد سوار تھے، روانگی کے کچھ گھنٹے بعد بم کی اطلاع کے بعد ریاض کی طرف موڑ دی گئی۔ یہ بھی پڑھیں بم کی اطلاع پر حجاج کو لے جانے والی پرواز کی انڈونیشیا میں ہنگامی لینڈنگ سعودی ایئرپورٹ حکام نے طیارے کو محفوظ طریقے سے لینڈ کرایا اور فوری طور پر تمام مسافروں کو اتار...
انڈونیشیا میں بم کی جھوٹی اطلاع کے باعث سعودی ایئرلائن کی ایک پرواز کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، طیارے میں سوار تمام 378 حجاج کرام اور عملے کے 13 ارکان محفوظ رہے۔ یہ بھی پڑھیں بم کی اطلاع پر ایئر انڈیا پرواز کی تھائی لینڈ کے سیاحتی جزیرے پرہنگامی لینڈنگ میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ پرواز جدہ سے عمان کے دارالحکومت مسقط کے راستے انڈونیشیا کے شہر سورابایا جا رہی تھی۔ دورانِ پرواز، جکارتہ کے ہوائی ٹریفک کنٹرول کو طیارے میں بم کی موجودگی کی دھمکی موصول ہوئی۔ سیکیورٹی پروٹوکول کے تحت طیارے کو فوری طور پر انڈونیشیا کے شہر میڈان میں واقع کوالنامو بین الاقوامی ہوائی اڈے کی جانب موڑ دیا گیا، جہاں ہفتے کی صبح پرواز نے ہنگامی طور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب: وہ نظر نہ آنے والی تباہی جس نے اسرائیل کی مضبوط دفاعی لائنوں کو لمحوں میں چکرا کر رکھ دیا، ایران کے میزائل حملے کا سب سے خطرناک پہلو بن کر سامنے آئی، میزائلوں کے زمین سے ٹکرانے پر پیدا ہونے والی دھماکے کی لہر اتنی شدید تھی کہ اسرائیل کے جدید دفاعی نظام اسے روکنے میں ناکام رہا، اس مہلک لہر نے نہ صرف عمارتوں، گاڑیوں اور دیگر تنصیبات کو نقصان پہنچایا بلکہ اپنی زبردست رفتار اور دباؤ سے انسانی جانوں کے لیے بھی سنگین خطرہ بن گئی۔ ایران کے اس غیر متوقع وار نے خطے میں جاری کشیدگی کو نئی سطح پر پہنچا دیا ہے اور اسرائیل کی دفاعی حکمت عملی پر سوالیہ نشان لگا...
نومبر 2024 جنس تبدیل کروا کر لڑکے سے لڑکی بننے والی سابق بھارتی کرکٹر و کوچ سنجے بانگر کی بیٹی انایا نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے ویمنز کرکٹ میں ٹرانس جینڈر پلئیرز کو کھلانے کا مطالبہ کردیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کردہ ویڈیو میں 23 سالہ انایا بانگر نے بتایا کہ مانچسٹر یونیورسٹی نے ہارمونز ریپلسمنٹ تھراپی مکمل ہونے کے بعد میرے تمام ٹیسٹ کیے، جس میں پٹھوں کی طاقت، قوت مدافعت، گلوکوز اور آکسیجن کی سطح کے اعداد و شمار کیے، جس کا موازنہ خواتین اتھلیٹس کیساتھ کیا گیا۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ میرے اور خواتین اتھلیٹ کے درمیان کوئی...
پانچ سال کے بعد لاہور ایئرپورٹ سے فرانس کیلیے اڑان بھرنے والی پی آئی اے کی پرواز پیرس میں لینڈ کر گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے کی لاہور سے فرانس کی پرواز پیرس ایئرپورٹ پر لینڈ کر گئی، 5 سال کی مدت کے بعد پی آئی اے نے لاہور سے پیرس کا روٹ دوبارہ شروع کیا ہے جس سے اوورسیز پاکستانیوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ہیں۔ پہلی ہفتہ وار پرواز لاہور سے پیرس کے لیے دوپہر 12 بجے روانہ ہوئی، پی کے 733 کے ذریعے 276 مسافر پیرس پہنچے، پی آئی اے پہلے ہی اسلام آباد سے پیرس کی ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کررہی ہے۔ پی آئی اے کی پہلی پرواز آمد پرایک سادہ مگر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 جون 2025ء) حیدرآباد کے راجیو گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ایک اہلکار نے پیر کے روز نیوز ایجنسی اے این آئی کو بتایا کہ لفتھانزا کی پرواز کو بم کی دھمکی موصول ہوئی تھی، جس کے بعد اسے فضا میں یو ٹرن لے کر جرمنی کے فرینکفرٹ ہوائی اڈہ لے جایا گیا۔ ایئر انڈیا حادثہ: ہلاکتیں 270 تک پہنچ گئیں، خاندان سوگوار انہوں نے کہا کہ طیارہ نے فرینکفرٹ سے پرواز بھری تھی اور واپس لوٹنے سے قبل بھارتی فضائی حدود میں داخل نہیں ہوا تھا۔ قبل ازیں، لفتھانزا کے ترجمان نے کہا کہ پرواز کو حیدرآباد کے راجیو گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترنے کی اجازت نہیں ملی تھی،...
کراچی: ایران پر اسرائیلی جارحیت کے بعد ایرانی ایئر اسپیس کی بندش کے باعث پی آئی اے نے گلف ممالک سمیت ٹورنٹو اور پیرس جانے والی پروازوں کا فلائٹ پلان تبدیل کردیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق گلف جانے والی پروازیں اومان کی فضائی حدود استعمال کررہی ہیں، سعودی عرب، بحرین اور یو اے ای کی پروازیں مسقط فلائٹ انفارمیشن ریجن سے ہوتی ہوئی جارہی ہیں، ٹورنٹو اور پیرس جانے والی پروازیں اومان کی فضائی حدود استعمال کررہی ہیں۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ خطے میں سیکیورٹی صورتحال کے باوجود پاکستان کی فضائی حدود مؤثر طور پر استعمال ہو رہی ہے، اضافی فضائی ٹریفک کو معمول کے مطابق پیشہ ورانہ انداز میں سنبھالا...
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی اور ممکنہ جنگی صورتحال کے باعث پاکستان سے بیرون ملک اور بیرون ملک سے پاکستان آنے والی متعدد بین الاقوامی پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہو گئیں۔ یہ بھی پڑھیں:لاہور ایئرپورٹ پر نجی ایئر لائنز کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی، مسافروں کی چیخیں میڈیا رپورٹس کے مطابق نجف سے کراچی، باکو سے لاہور، اور کراچی سے جدہ کے لیے 7 پروازیں مکمل طور پر منسوخ کر دی گئی ہیں۔ اسی طرح کویت سے کراچی آنے والی ایک غیر ملکی ایئرلائن کی دو پروازیں 6 گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہوئیں، جبکہ دبئی سے کراچی کی 2 پروازیں EK-606 اور EK-607 دو دو گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوئیں۔...
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ خطے میں سکیورٹی صورتحال کے باوجود پاکستان کی فضائی حدود مؤثر طور پر استعمال ہو رہی ہے، اضافی فضائی ٹریفک کو معمول کے مطابق پیشہ ورانہ انداز میں سنبھالا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران پر اسرائیلی جارحیت کے بعد ایرانی ایئر اسپیس کی بندش کے باعث پی آئی اے نے گلف ممالک سمیت ٹورنٹو اور پیرس جانے والی پروازوں کا فلائٹ پلان تبدیل کر دیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق گلف جانے والی پروازیں عمان کی فضائی حدود استعمال کررہی ہیں، سعودی عرب، بحرین اور یو اے ای کی پروازیں مسقط فلائٹ انفارمیشن ریجن سے ہوتی ہوئی جارہی ہیں، ٹورنٹو اور پیرس جانے والی پروازیں عمان کی فضائی حدود...
احمد آباد: ایئر انڈیا کی لندن جانے والی پرواز AI-171 کے المناک حادثے سے متعلق امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی ابتدائی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارہ ٹیک آف کے محض دوسرے منٹ میں ہی ایک درخت سے ٹکرا کر نیچے آ گرا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طیارے کے پائلٹس کو ہنگامی پیغام بھیجنے کا موقع بھی نہ مل سکا، کیونکہ جہاز انتہائی کم بلندی پر ہی قابو سے باہر ہو چکا تھا۔ طیارہ دوپہر 1 بج کر 38 منٹ پر سردار ولبھ بھائی پٹیل ایئرپورٹ، احمد آباد سے فضا میں بلند ہوا تھا۔ ایوی ایشن ٹریکر فلائٹ رادار 24 کے مطابق، ٹیک آف کے...
احمد آباد: ایئر انڈیا کی لندن جانے والی پرواز AI-171 کے المناک حادثے سے متعلق امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی ابتدائی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارہ ٹیک آف کے محض دوسرے منٹ میں ہی ایک درخت سے ٹکرا کر نیچے آ گرا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طیارے کے پائلٹس کو ہنگامی پیغام بھیجنے کا موقع بھی نہ مل سکا، کیونکہ جہاز انتہائی کم بلندی پر ہی قابو سے باہر ہو چکا تھا۔ طیارہ دوپہر 1 بج کر 38 منٹ پر سردار ولبھ بھائی پٹیل ایئرپورٹ، احمد آباد سے فضا میں بلند ہوا تھا۔ ایوی ایشن ٹریکر فلائٹ رادار 24 کے مطابق، ٹیک آف کے ایک منٹ...
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے مقبول اداکار فیروز خان نے آخرکار ان تمام اداکاراؤں کو کرارا جواب دے دیا ہے جنہوں نے ان پر گھریلو تشدد کے الزامات کے بعد کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔ ’خانی‘، ’اے مشتِ خاک‘ اور حالیہ مقبول ڈرامہ ’اکھاڑا‘ جیسے سپر ہٹ پروجیکٹس دینے والے فیروز خان اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ متنازع بیانات اور ذاتی زندگی کی وجہ سے بھی خبروں میں رہے ہیں۔ خاص طور پر اپنی سابقہ اہلیہ سیدہ علیزہ سلطان سے طلاق اور اس دوران اٹھنے والے گھریلو تشدد کے الزامات نے نہ صرف مداحوں کو حیرت میں ڈالا بلکہ شوبز انڈسٹری کے کئی افراد نے ان سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔ فیروز خان کے خلاف اُس وقت محاذ کھولا...
اسرائیل نے سویڈش ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ اور ان کے ہمراہ 3 دیگر افراد کو ملک بدر کر دیا ہے۔ انہیں اسرائیلی فورسز نے غزہ کی طرف جانے والی انسانی امداد کی کشتی ‘مڈلین’ سے قبضے میں لے لیا تھا جس پر وہ اور 12 رکنی عملہ سوار تھے۔ ڈی پورٹ کیے جانے کے بعد اسرائیل کی وزارت خارجہ نے بتایا کہ گریٹا تھنبرگ منگل کی صبح تل ابیب سے سویڈن کے لیے فرانس کے راستے روانہ ہوئیں۔ پیرس کے چارلس ڈی گول ہوائی اڈے پہنچنے پر تھنبرگ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اور ان کے ساتھیوں کو ‘بین الاقوامی پانیوں میں اغوا’ کیا گیا۔ تھنبرگ نے کہا کہ وہ ‘ٹھیک’ ہیں لیکن اسرائیلی حکام کے...
عید الاضحیٰ کے موقع پر خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں ہونے والی موسلا دھار بارش نے شدید گرمی سے پریشان عوام کو راحت فراہم کی۔ یہ بھی پڑھیں:عید کی تعطیلات اور آئندہ ہفتے کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ ضلع باجوڑ میں تیز ہوا کے ساتھ ہونے والی بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا، جس سے شہریوں کے چہروں پر خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ شدید گرمی کے بعد ہونے والی اس بارش نے عید کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا، اور لوگوں نے موسم کی اس تبدیلی کو قدرت کا انعام قرار دیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، خیبر پختونخوا کے دیگر علاقوں میں بھی آئندہ دنوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس...
ٹرمپ نے نیتن یاہو کے خلاف فیصلہ دینے والی 4 خواتین ججز پر پابندیاں عائد کر دیں WhatsAppFacebookTwitter 0 6 June, 2025 سب نیوز واشنگٹن(شاہ خالد)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کرنے والی عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی 4 خواتین ججوں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ججز پر پابندیاں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنےکا ردعمل ہے، جن ججز پر پابندیاں لگائی گئیں ان میں دو ججز، بیٹی ہوہلر جن کا تعلق سلووینیا اور دوسری رینی الاپینی جن کا تعلق بینن سے ہے۔ یہ ججز اُن عدالتی کارروائیوں کا حصہ تھیں جن کے نتیجے میں اسرائیلی وزیرِ اعظم...
لاہور: ہنجروال کے علاقے سے اغواء ہونے والی 4سالہ زینب کو بازیاب کروا کر خاتون ملزمہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے بچی کے اغواء کا نوٹس لیا تھا۔ ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن سدرہ خان کی سربراہی میں بچی کی بازیابی کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ بچے کے اغواء کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آگئی جس میں دیکھا گیا کہ خاتون ملزمہ گھر سے باہر کھیلتی 4 سالہ زینب کو اغواء کر کے لے جا رہی ہے۔ ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن سدرہ خان کا کہنا ہے کہ بچی کے والد نے اپنی بیٹی کے اغواء کا مقدمہ تھانہ ہنجروال...

پی پی 52 ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والی تمام سیاسی جماعتیں اور امیدوار 30 مئی کی شب 12 بجے کے بعد سیاسی سرگرمی کے انعقاد سے گریز کریں، الیکشن کمیشن
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) الیکشن کمیشن نے یکم جون 2025 ء کو منعقد ہونے والے پی پی 52 کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والی تمام سیاسی جماعتوں اور امیدواروں سے کہا ہے کہ الیکشنز ایکٹ 2017 کے سیکشن 182 کے مطابق 30 مئی کی شب 12 بجے کے بعد کوئی بھی شخص کسی بھی جلسے، جلوس، کارنر میٹنگ یا اس نوعیت کی سیاسی سرگرمی کا انعقاد کرنے سے گریز کرے۔(جاری ہے) یہاں جاری بیان کے مطابق کوئی بھی شخص جو قانون کی مذکورہ بالا شق کی خلاف ورزی کرے گا، اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ مذکورہ بالا وقت کے بعد سیاسی مہم ، اشتہارات و دیگر تحریری...
ملائیشیا نے بھارت سے آنے والی تمام پروازوں پر تاحکمِ ثانی پابندی عائد کر دی ہے۔ اس فیصلے سے وندے بھارت مشن کی پروازیں بھی متاثر ہو گئی ہیں، جن کے ذریعے بھارت اور ملائیشیا کے درمیان شہریوں کی واپسی کا سلسلہ جاری تھا۔بھارتی سفارت خانے نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ملائیشیا نے بھارت کے ساتھ فضائی رابطہ عارضی طور پر معطل کر دیا ہے اور یہ پابندی اگلے حکم تک جاری رہے گی۔ملائیشیا سے قبل برطانیہ، نیوزی لینڈ، ہانگ کانگ، ایران جیسے ممالک بھی بھارت سے مسافروں کے داخلے پر پابندی لگا چکے ہیں۔ملائیشیا کے وزیرِ ٹرانسپورٹ وی کا شیونگ نے ایک فیس بک پوسٹ میں بتایا کہ یہ فیصلہ نیشنل سیکیورٹی کونسل کے اجلاس...
نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کوئٹہ جانے والی پرواز میں ایک مسافر کی طبیعت اچانک خراب ہونے پر طیارے کو ہنگامی طور پر واپس اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کروا لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق، پرواز نے کچھ ہی دیر قبل اسلام آباد سے کوئٹہ کے لیے روانگی اختیار کی تھی کہ دورانِ پرواز ایک مسافر کو دل کا دورہ پڑ گیا۔ پائلٹ نے فوری طور پر کنٹرول ٹاور سے رابطہ کر کے طیارے کو واپس لانے کا فیصلہ کیا۔ طیارہ بحفاظت اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کر گیا اور مسافر کو فوری طبی امداد کے لیے ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم مریض کو طبی امداد فراہم کر رہی ہے۔
ملیشیا نے بھارت سے آنے والی تمام پروازوں پر تاحکمِ ثانی پابندی عائد کر دی ہے۔ اس فیصلے سے وندے بھارت مشن کی پروازیں بھی متاثر ہو گئی ہیں، جن کے ذریعے بھارت اور ملیشیا کے درمیان شہریوں کی واپسی کا سلسلہ جاری تھا۔ بھارتی سفارت خانے نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ملیشیا نے بھارت کے ساتھ فضائی رابطہ عارضی طور پر معطل کر دیا ہے اور یہ پابندی اگلے حکم تک جاری رہے گی۔ ملیشیا سے قبل برطانیہ، نیوزی لینڈ، ہانگ کانگ، ایران جیسے ممالک بھی بھارت سے مسافروں کے داخلے پر پابندی لگا چکے ہیں۔ ملیشیا کے وزیرِ ٹرانسپورٹ وی کا شیونگ نے ایک فیس بک پوسٹ میں بتایا کہ یہ فیصلہ نیشنل سیکیورٹی...
چین کی آٹو انڈسٹری میں بڑھتی ہوئی قیمتوں کی جنگ نے دنیا کے سب سے بڑے کار بازار میں طویل عرصے سے متوقع تبدیلی کے خدشات کو جنم دیا ہے، چین کی الیکٹرک کار بنانے والی بی وائی ڈی کمپنی نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں 34 فیصد تک کمی کا اعلان کر دیا۔ چینی الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی بی وائی ڈی نے اپنی سب سے سستی گاڑی، بیٹری سے چلنے والی سیگل ہیچ بیک کی ابتدائی قیمت کو 55,800 یوآن (تقریباً 7765 ڈالر) تک کم کر دیا، جو کہ پہلے قریباً 10,000 ڈالر تھی۔ سینو آٹو انسائٹس کے منیجنگ ڈائریکٹر ٹو لی کا کہنا ہے کہ بی وائی ڈی کی قیمتوں میں کمی سے کمزور کمپنیاں اب قیمتوں...
آزاد کشمیر کی وادی نیلم جہاں سیاحت کے اعتبار منفرد حیثیت کی حامل ہے وہیں تاریخی اعتبار سے بھی اس کی اہمیت ماضی کی یاد تازہ کردیتی ہے شاردہ میں واقع ’3 ہزار سال قبل مسیح‘ میں تعمیر ہونے والی شاردہ یونیورسٹی اس علاقے کی تاریخی اہمیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں آزاد کشمیر سیاحت شاردہ یونیورسٹی وادی نیلم
لاہور: لاہور کے علاقے ڈیفنس اے سے خاتون اور تین بچوں کو اغوا کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر کے خاتون اور بچوں کو باحفاظت بازیاب کروالیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیفنس اے، میں خاتون کو اغواء کے معاملے پر پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ضلع وہاڑی کی تحصیل لڈن سے ملزم کو گرفتار کر کے خاتون اور تین بچوں کو بازیاب کروالیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت ایوب کے نام سے ہوئی جو خاتون کا شوہر اور بچوں کا باپ ہے اور اُس نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دن دہاڑے کاتون کو اغوا کیا تھا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعہ کا نوٹس لے کر اسپیشل ٹیم تشکیل دی تھی، جس نے جدید ٹیکنالوجی...
صوبائی دارالحکومت میں تیز آندھی اور طوفان اور بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہو گیا۔ موسم کی خرابی کے باعث پی آئی اے کی اسلام آباد لینڈ کرنے والی پرواز 6385 کا رخ بھی واپس موڑ دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت میں تیز آندھی اور طوفان اور بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہو گیا۔ فلائی جناح کی کراچی سے لاہور آنے والی پرواز کا رخ دوبارہ واپس کراچی موڑ دیا گیا، کراچی سے لاہور آنے والی پرواز 842 لاہور کی فضائی حدود سے چکر لگانے کے بعد رن وے کلیئر نہ ہونے کے باعث طوفان کی شدت کے باعث کنٹرول ٹاور میں فلائی جناح کی پرواز کا رخ واپس کراچی کی طرف موڑنے کی ہدایت دے دی...
لاہو ر(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی سے لاہور پہنچنے والی پرواز شدید طوفان کے باعث خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی۔ نجی ٹی وی جیو نیوزکے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی نجی ائیرلائن کی پرواز کئی منٹ تک آندھی کی زد میں رہی اور طیارے کو طوفان کے باعث شدید جھٹکے لگے، مسافروں کی چیخیں نکل گئیں۔نجی ائیر لائن کی پرواز ایف ایل 842 کے مسافر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔پائلٹ نے بڑی مہارت سے طیارے کو واپس اڑایا، ائیر ٹریفک کنٹرول نے طیارے کو کراچی واپس بھیج دیااسلام آباد سے لاہور پہنچی پرواز پی کے 6385 بھی کراچی منتقل کر دی گئی جبکہ شدید طوفان کے باعث کراچی کی 2 پروازیں پی کے 305، پی اے...
مذاکرات کے پانچویں دور کے موقع پر روم میں ملاقات کے دوران ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ حق خود ارادیت کی سنگین خلاف ورزیوں سمیت فلسطنی عوام کے بنیادی حقوق کی پائمالی مغربی ایشیائی خطے میں عدم تحفظ اور مسائل کی جڑ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے پانچویں دور کے موقع پر روم میں ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے جمعے کی شام ویٹیکن کے وزیراعظم کارڈینل پیٹرو پیرولین سے ملاقات اور گفتگو کی۔ ملاقات میں ویٹیکن کے سیکرٹری آف سٹیٹ بشپ پال گیلاگھر بھی موجود تھے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے پوپ فرانسس کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور پوپ لیو کے انتخاب پر مبارکباد دی۔ انہوں نے ناجائز صیہونی قبضے،...
میانوالی بڑی تباہی سے بچ گیا، سی ٹی ڈی کی جوابی فائرنگ سے 3خطرناک دہشتگرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز میانوالی (سب نیوز)پنجاب کی تحصیل میانوالی کے علاقے رحمانی خیل موڑ کے قریب کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 خطرناک دہشت گرد ہلاک جبکہ 6 دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق میانوالی بڑی تباہی سے بچ گیا، رحمانی خیل موڑ کے قریب سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 3خطرناک دہشت گرد مارے گئے جبکہ 6دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ...
کیا جاپان میں تباہی آنے والی ہے؟ ’نئی بابا وانگا‘ کی پیشگوئی نے دنیا کو خوف میں مبتلا کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز ٹوکیو: جاپان کی معروف مانگا آرٹسٹ ریو تاتسوکی کی ایک نئی پیشگوئی نے دنیا بھر میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے، جس کے باعث جولائی 2025 میں جاپان کا سفر کرنے والے ہزاروں سیاحوں نے اپنی ٹرپس منسوخ کر دیں۔ ریو تاتسوکی کو جاپان کی ’’ نئی بابا وانگا‘‘ کہا جا رہا ہے، کیونکہ ان کی ماضی کی کئی پیشگوئیاں، جیسے 2011 کا توہوکو زلزلہ اور فریڈی مرکری کی موت، درست ثابت ہو چکی ہیں۔ اب ان کی نئی کتاب “دی فیوچر آئی سا” کے مطابق جولائی 2025 میں جاپان اور...
ٹوکیو: جاپان کی معروف مانگا آرٹسٹ ریو تاتسوکی کی ایک نئی پیشگوئی نے دنیا بھر میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے، جس کے باعث جولائی 2025 میں جاپان کا سفر کرنے والے ہزاروں سیاحوں نے اپنی ٹرپس منسوخ کر دیں۔ ریو تاتسوکی کو جاپان کی 'نئی بابا وانگا' کہا جا رہا ہے، کیونکہ ان کی ماضی کی کئی پیشگوئیاں، جیسے 2011 کا توہوکو زلزلہ اور فریڈی مرکری کی موت، درست ثابت ہو چکی ہیں۔ اب ان کی نئی کتاب "دی فیوچر آئی سا" کے مطابق جولائی 2025 میں جاپان اور فلپائن کے درمیان سمندر میں ایک بڑا زلزلہ اور سونامی آ سکتا ہے، جو 2011 کے تباہ کن سونامی سے تین گنا زیادہ طاقتور ہوگا۔ اس پیشگوئی کے بعد...
لاہور(نیوز ڈیسک )لاہور سے جدہ جانے والی سعودی ائیر کی حج پرواز میں دوران سفر فنی خرابی ہو گئی،جس پر طیارے کو کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی۔ 2گھنٹے 47منٹ پرواز کے بعد طیارے میں فنی خرابی ہوئی،پائلٹ کی جانب سے کراچی کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا گیا،اے ٹی سی حکام کی جانب سے اجازت ملتے ہی طیارے کو بحفاظت کراچی لینڈ کروا لیا گیا۔ کراچی ائیرپورٹ لینڈنگ کے بعد مسافروں کو لاؤنج منتقل کرکے طیارہ کو گراؤنڈ کردیا گیا،مسافروں کو ہوٹل میں منتقل کردیا گیا۔ ایئر لائن انتظامیہ کاکہنا ہے کہ متبادل طیارے کے انتظام تک مسافروں کو ہوٹل میں ٹھہرایا جائے گا۔ مزیدپڑھیں:گرمی بڑھتے ہی لیموں کی فی کلوقیمت میں بڑا اضافہ،قیمت جانئے

امریکی اقدامات پر عمل درآمد یا اس میں مدد کرنے والی کسی بھی تنظیم یا فرد کو متعلقہ قانونی کارروائیوں کا سامنا کرنا ہوگا ،چینی وزارت تجارت
بیجنگ : امریکی محکمہ تجارت نے حال ہی میں امریکی برآمدی کنٹرول کی نام نہاد مبینہ خلاف ورزیوں کے بہانے عالمی سطح پر چین کی جدید کمپیوٹنگ چپس بشمول مخصوص ہواوے اسسینڈ چپس پر پابندی عائد کرنے کی کوشش میں رہنما خطوط جاری کیےہیں ۔ بدھ کے روز چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ یہ امریکی اقدامات یکطرفہ پسندی ، غنڈہ گردی اور تحفظ پسندی کی مثال ہیں، جو چینی کمپنیوں کے جائز حقوق و مفادات اور چین کے ترقیاتی حقوق کو شدید نقصان پہنچاتے ہیں ۔ ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ امریکی اقدامات چینی کمپنیوں کے خلاف امتیازی پابندیاں عائد کرتے ہیں، لہذا کوئی بھی تنظیم یا فرد جو امریکی اقدامات پر...