لاہور سے جدہ جانے والی پروازوں کی دو بار ہنگامی لینڈنگ، زائرین شدید پریشان
اشاعت کی تاریخ: 10th, September 2025 GMT
لاہور سے جدہ جانے والے عمرہ زائرین کو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دو مرتبہ غیر معمولی حالات کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث ان کا سفر بار بار متاثر ہوا اور انتظامیہ کو دونوں طیارے گراؤنڈ کرنا پڑے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ پہلی پرواز پی اے 470، ایئربس اے 320، لاہور سے جدہ روانہ ہوئی لیکن کچھ ہی دیر بعد طیارے کے موسمی ریڈار میں اچانک فنی خرابی پیدا ہوگئی۔ صورتحال کے پیش نظر پائلٹ نے فوری فیصلہ کرتے ہوئے طیارے کو بحفاظت کراچی ایئرپورٹ پر اتار لیا۔
تمام مسافروں کو ہوٹل منتقل کیا گیا جبکہ انجینئرز کی جانچ کے بعد طیارے کو مزید پرواز کے لیے غیر موزوں قرار دے کر گراؤنڈ کردیا گیا۔
ایئرلائن نے زائرین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے متبادل پرواز کا بندوبست کیا اور منگل کی رات تقریباً ساڑھے نو بجے دوبارہ جدہ روانہ کیا گیا۔ تاہم یہ پرواز بھی مشکلات کا شکار ہوگئی۔ ٹیک آف کے چند لمحوں بعد ہی جہاز سے ایک پرندہ ٹکرا گیا، جس پر پائلٹ نے ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا اور حفاظتی اقدامات کے تحت طیارے کو واپس کراچی ایئرپورٹ پر اتارنے کا فیصلہ کیا۔
ترجمان کے مطابق دوسرا طیارہ بھی حفاظتی معائنے تک کے لیے گراؤنڈ کردیا گیا ہے، جس کے بعد عمرہ زائرین کو ایک بار پھر ایئرپورٹ لاؤنج منتقل کردیا گیا ہے۔ مسافروں کو تیسری پرواز کے ذریعے جلد از جلد جدہ بھیجنے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں تاکہ ان کی عبادت میں مزید تاخیر نہ ہو۔
دو مسلسل ہنگامی لینڈنگز نے زائرین کو سخت پریشانی میں مبتلا کردیا ہے، تاہم ایئرلائن حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کی حفاظت ان کی اولین ترجیح ہے اور کسی بھی صورت میں حفاظتی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ متاثرہ زائرین کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ انہیں متبادل پرواز کے ذریعے جلد ہی جدہ روانہ کردیا جائے گا۔
.ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: زائرین کو
پڑھیں:
ایران جانے والے زائرین کو اغواء کرنے والے نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار
—فائل فوٹوفیڈرل انویسٹی گیشن ایجسنی (ایف آئی اے) کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے بیرونِ ملک شہریوں کے اغواء میں ملوث نیٹ ورک کے کارندے کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم ایران میں اپنے نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان سے ایران جانے والے زائرین کو اغواء کرواتا تھا۔
ایف آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملزم ادریس نے اپنے نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان سے ایران جانے والے 2 شہریوں کو اغواء کروایا۔
یہ بھی پڑھیے ایف آئی نے اشتہاری اور حوالا ہنڈی کے دو ملزمان گرفتار کر لئےترجمان ایف آئی اے نے بتایا ہے کہ ملزم نے متاثرین کے لواحقین سے 50 لاکھ روپے تاوان وصول کیا۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزم نے تاوان کی یہ رقم بذریعہ حوالہ ہنڈی بیرونِ ملک منتقل کی۔
ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرفتار ملزم ادریس ایف آئی اے لاہور کو کافی عرصے سے مطلوب تھا۔