سندھ حکومت نے اجرک والی نمبر پلیٹس کی تبدیلی کا جبری کاروبار شروع کر دیا ہے، آصف صفوی
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
ایک بیان میں رہنما ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ ملکی عوام آٹا، چینی، ایشائے خوردونوش کے مہنگے ہونے اور مختلف مافیاز سمیت بے جا لگائے جانے والے ٹیکس سے تنگ ہیں، ملک میں مصنوعی مہنگائی اتحادی حکومت کی دین ہے، وفاقی و سندھ حکومتیں ذخیرہ اندوزی روکنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی کے سیکرٹری اطلاعات آصف صفوی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوامی مشکلات کا باعث بنتی جارہی ہے، جبری اجرک والی نمبر پلیٹس کی تبدیلی کاکاروبار شروع کر دیا گیا ہے، نئی نمبر پلیٹس کے نام پر شہریوں سے رقم کی وصولی بھتہ خوری ہے، جس کی مذمت کرتے ہیں، عوام سندھ سرکار کی نااہلی کی وجہ سے مختلف بحرانوں کا شکار ہے، شہری پانی و بجلی کی رسد، صحت و تعلیم، سڑکوں پر بے ہنگم ٹریفک، مختلف اضلاع میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور ملازمتوں کے انتظار میں بوڑھے ہورہے ہیں، ان مسائل کے حل کیلئے کوئی سدباب نہیں وہیں شہریوں سے رقم وصول کرنے میں پھرتیاں دکھائی جارہی ہیں، بلاول بھٹو سندھ حکومت کی قانونی بھتہ خوری کا نوٹس لیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر نمبر پلیٹس کی تبدیلی اتنی ہی ضروری ہے تو شہریوں کو مشکلات میں ڈالنے کے بجائے مفت فراہم کی جائے۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ملکی عوام آٹا، چینی، ایشائے خوردونوش کے مہنگے ہونے اور مختلف مافیاز سمیت بے جا لگائے جانے والے ٹیکس سے تنگ ہیں، ملک میں مصنوعی مہنگائی اتحادی حکومت کی دین ہے، وفاقی و سندھ حکومتیں ذخیرہ اندوزی روکنے میں ناکام ہوگئی ہے، پی ڈی ایم ٹو اتحادی صرف عوام کو ریلیف دینے کی باتیں ہی کر رہے ہیں عملی اقدام کچھ نہیں، ملک بھر میں ہنگامی بنیادوں پر عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدمات کئے جائیں، مصنوعی مہنگائی پھیلانے والے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کاروائی کرکے قیمتوں کو مستحکم کیا جائے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نمبر پلیٹس سندھ حکومت
پڑھیں:
شہریوں کو اجرک والی نمبر پلیٹ مفت فراہم کرنے والی جماعت کےمتعدد کارکن گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: کراچی میں سندھ حکومت کی جانب سے نافذ کردہ نئی اجرک والی نمبر پلیٹ شہریوں کو مفت میں فراہم کرنے والی فلاحی و سیاسی تنظیم کے دفتر پر ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے چھاپہ مار کر متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق ایکسائیز اینڈ نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ کمشنر نے بلال کالونی تھانے کی حدود میں واقع نارتھ کراچی 5L میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا، جس میں مقامی تھانے کی پولیس بھی ہمراہ تھی۔چھاپے کے دوران تحریک نوجوانان پارٹی کے دفتر سے متعدد کارکنان کو گرفتار کر کے نمبر پلیٹس برآمد کی گئیں جنہیں ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے غیر قانونی قرار دیا ہے۔
ایکسائز ذرائع کے مطابق چھاپہ اعلیٰ افسران کی خفیہ اطلاع پر کیا گیا جبکہ فیضان حسین کو فی الفور طلب کرلیا گیا ہے۔
تحریک نوجوانان پارٹی کے چیئرمین فیضان حسین نے ایکسائز کے چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جانب سے شہریوں کو مفت نمبر پلیٹ فراہم کی جارہی ہیں جبکہ شہر میں تو ایسی نمبر پلیٹ فروخت ہورہی ہیں اور وہاں پر کوئی چھاپہ نہیں مارا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم اگر شہر کے لوگوں کی مدد کررہے ہیں تو کوئی گناہ نہیں اور کارروائی کا مقصد بھی لوگوں کی خدمت کے سلسلے کو روکنا ہے۔
انہوں نے تصدیق کی کہ ایکسائز پولیس نے دفتر سے متعدد نوجوانوں کو گرفتار کر کے بلال کالونی تھانے منتقل کردیا ہے۔ ہم ایکسائز کی اس کارروائی کے خلاف احتجاج اور قانونی راستہ اختیار کریں گے۔