سندھ میں نئی نمبر پلیٹ کی ڈیڈ لائن میں توسیع
اشاعت کی تاریخ: 1st, November 2025 GMT
توسیع دیئے جانے کے بعد اب نئی نمبر پلیٹ کے حوالے سے شہریوں کے فیس لیس ای چالان نہیں کیے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومتِ سندھ نے نئی ’اجرک نمبر‘ پلیٹ کیلئے دو ماہ کی توسیع دے دی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے شہریوں کو نئی اجرک والی نمبر پلیٹ لگوانے کیلیے دو ماہ کی توسیع دی۔ حکومت کی ہدایت پر محکمہ ایکسائز نے نئی اجرک نمبر پلیٹ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق شہریوں کو 31 دسمبر تک نئی نمبر پلیٹ لگوانے کی چھوٹ دے دی گئی ہے۔ اس سے قبل حکومت نے ایک بار شہریوں کی سہولت کیلیے ڈیڈ لائن میں 31 اکتوبر تک توسیع کی تھی۔ حکومت کی جانب سے توسیع دیئے جانے کے بعد اب نئی نمبر پلیٹ کے حوالے سے شہریوں کے فیس لیس ای چالان نہیں کیے جائیں گے، تاہم دیگر ٹریفک قوانین خلاف ورزی کی صورت میں چالان و جرمانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نئی نمبر پلیٹ
پڑھیں:
کراچی: الیکٹرانک چالان میں غلطیاں سامنے آنے لگیں
کراچی کی ٹریفک پولیس کے الیکٹرانک چالان میں غلطیاں سامنے آنے لگیں۔
چالان پر موٹرسائیکل نمبر پلیٹ کی تصویر پر الگ نمبر جبکہ چالان میں لکھا گیا نمبر الگ ہے۔
الیکٹرانک چالان 27 اکتوبر صبح 9 بج کر 45 منٹ اور مقام تین تلوار کلفٹن کا دکھایا گیا ہے، متاثرہ شہری کا کہنا ہے وہ اس وقت اسکیم 33 میں اپنے گھر پر تھا، چالان میں شہری کے 6 ڈی میرٹ پوائنٹس بھی لکھے گئے ہیں۔
کراچی میں ای چالان کے نام پر بھاری جرمانوں سے متعلق قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔
اس حوالے سے ایک شہری کا کہنا ہے کہ اگر الیکٹرانک چالان میں غلطیاں ہونے لگیں تو شہری کہاں جائیں گے؟
شہری کے مطابق چالان میں دیا گیا موٹرسائیکل کا نمبر میرا نہیں ہے، چالان بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر ڈھائی ہزار روپے کا کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق نمبر پلیٹ کی بنیاد پر بھیجا گیا چالان متاثرہ شہری کا نہیں تھا، چالان پر نمبر پلیٹ کی تصویر الگ جبکہ انگلش میں لکھے نمبر الگ ہیں، موٹرسائیکل کے دونوں نمبروں کے کوائف الگ، الگ ہیں۔