ٹکٹ دینا اقربا پروری نہیں، عمرایوب کی اہلیہ سیاسی کارکن کی تعریف پر پورا اترتی ہیں، سلمان اکرم
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے این اے 18 ہری پور میں عمر ایوب کی اہلیہ کو پی ٹی آئی ٹکٹ دینے کے معاملے پر کہا ہے کہ کچھ معاملات مقامی سطح کے ہیں، عمر ایوب کا حلقہ پورے پاکستان کا سب سے بڑا ہے، عمر ایوب کی اہلیہ گزشتہ 20 سالوں سے وہاں بطور سیاسی ورکر کام کررہی ہیں۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ عمر ایوب کی اہلیہ کو ٹکٹ دینا اقربا پروری نہیں، کچھ معاملات مقامی سطح کے ہیں، عمر ایوب کا حلقہ پورے پاکستان کا سب سے بڑا ہے، عمر ایوب کی اہلیہ گزشتہ 20 سالوں سے وہاں بطور سیاسی ورکر کام کررہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں کہ عمر ایوب کی اہلیہ کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں یا ان کو مسلط کیا جارہا ہے، علاقے کی سیاست عمر ایوب کی اہلیہ دیکھتی ہیں اور وہ سیاسی کارکن کی تعریف پر پورا اترتی ہیں، عمر ایوب کی اہلیہ کا حق بنتا تھا جسے پارٹی نے تسلیم کیا۔
سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ سے سوال کیا گیا کہ کیا عمر ایوب نے 9 مئی کیسز میں اپنی نااہلی کی سزا تسلیم کرلی؟
اس پر انہوں نے جواب دیا کہ میری عمر ایوب یا انکے وکیل سے اس حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی، اسکے کیا محرکات ہیں میں نہیں جانتا، مجھے علم نہیں ہے انھوں نے ایسا کیوں کیا اس لیے اس پر بات نہیں کروں گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سلمان اکرم
پڑھیں:
پی ایس ایل 11 میں دو نئی ٹیمیں شامل ہوں گی: سی ای او
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سی ای او سلمان نصیر نے تصدیق کی ہے کہ پی ایس ایل 11 میں دو نئی ٹیمیں شامل ہوں گی۔ پی ایس ایل پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سی ای او سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ نئی فرنچائز ٹیموں کی فروخت کا کام نومبر میں شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نئی فرنچائز ٹیموں کو حاصل کرنے کے لیے سخت مقابلے کی توقع ہے، بہت سی پارٹیز ٹیمیں خریدنے میں دلچسپی لے رہی ہیں۔ سلمان نصیر نے بتایا کہ ویلیوایشن کے ٹی او آرز مارچ میں ہی تمام فرنچائز نے طے کرلیے تھے، چند دنوں میں ویلیوایشن مکمل ہوجائے گی، جو مارکیٹ ویلیو ملے گی وہ فرنچائزز کو آفر کی جائے گی۔ پی ایس ایل کے سی ای او نے کہا کہ اس بار پی ایس ایل کے میچز 6 وینیوز پر کرانے کے لیے سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔ سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ پشاور کا عمران خان اسٹیڈیم تقریباً تیار ہے،تاہم بین الاقوامی معیار کے میچز کے لیے کچھ آخری اپ گریڈز کی ضرورت ہے، کوشش کر رہے ہیں کہ ایونٹ کے لیے تیار ہوجائے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ فیصل آباد کو بھی ایک نئے میزبان شہر کے طور پر شامل کیا جا رہا ہے۔