کانفرنس سے علامہ سید جواد نقوی، سابق سینیٹر مشتاق احمد خان، مولانا عبدالحق ہاشمی اور دیگر رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مزاحمت ایمان کی علامت ہے، جبکہ جسے "امن" کہا جا رہا ہے وہ دراصل اسرائیل کو تسلیم کرنیکی حکمت عملی اور ذلت پسندی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰؐ کے زیر انتظام کوئٹہ میں "وحدتِ اُمت کانفرنس" کے عنوان سے علمی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا مرکزی موضوع "غزہ کے میدان میں اُمت کا امتحان" تھا۔ سرینا ہوٹل کوئٹہ میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید جواد نقوی، سابق سینیٹر مشتاق احمد خان، مولانا انوارالحق حقانی، مولانا عبدالحق ہاشمی، مولانا دبیر حسین، مولانا عبدالکبیر شاکر، بیرسٹر افتخار حسین، مولانا سید سمیع اللہ آغا اور جمہوری اسلامی ایران کے قونصل جنرل محمد کریمی تودشکی سمیت دیگر مقررین نے کہا کہ آج یہ ایک افسوسناک حقیقت ہے کہ اسرائیلی ظلم کے خلاف حکمرانوں سمیت امتِ مسلمہ کے تمام طبقات خاموش ہیں۔ یہ خاموشی دراصل ظلم کے ساتھ کھڑے ہونے کے مترادف ہے اور اللہ کے حضور ایسی بے حسی ناقابل قبول ہے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ تحریکِ بیداریِ اُمتِ مصطفیٰؐ علامہ سید جواد نقوی نے کہا کہ ظلم کے مقابل عالم اسلام کی خاموشی دراصل اسرائیل کے لیے سب سے بڑا سہارا اور خونریزی کی حوصلہ افزائی کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے مظلوموں سے لاتعلقی اور انسانیت سوز جرائم پر خاموشی امتِ مسلمہ کی سب سے بڑی آفت اور گویا اس کی موت کے مترادف ہے۔ مقررین نے کہا کہ قطر، مصر، سعودی عرب، اردن اور متحدہ عرب امارات کو اسرائیلی مزاحمت ختم کرنے کے لیے ایک آلے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزاحمت ایمان کی علامت ہے، جبکہ جسے "امن" کہا جا رہا ہے وہ دراصل اسرائیل کو تسلیم کرنے کی حکمت عملی اور ذلت پسندی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل اپنے نئے منصوبے بنا رہے ہیں، جبکہ مسلم حکمران ذلت کے راستے کو نجات سمجھ بیٹھے ہیں، حالانکہ خاموشی اور سمجھوتہ دراصل غلامی کا راستہ ہے اور دشمن کی تقویت کا باعث بنتا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نے کہا کہ

پڑھیں:

بی جے پی کیساتھ اتحاد کا سوال ہی نہیں ہے، سریندر چودھری

نامہ نگاروں کیساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے ہمیشہ اپنے اصولوں پر قائم رہتے ہوئے ووٹوں کی خرید و فروخت سے گریز کیا۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے نائب وزیراعلٰی سریندر چودھری نے بی جے پی کے ساتھ کسی بھی مفاہمت یا سمجھوتے کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل کانفرنس (این سی) حکومت سے علیحدہ ہونا پسند کرتے گی، مگر کبھی بھی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی۔ میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی کی طرف سے نگروٹہ اسمبلی حلقے سے شمیم بیگم کو امیدوار بنانا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ نیشنل کانفرنس بی جے پی سے کسی قسم کے سیاسی اتحاد کے موڑ میں نہیں ہے۔

سریندر چودھری نے ان باتوں کا اظہار جموں کے نگروٹہ حلقے کے انتخابی مہم کے آغاز کے دوران کیا۔ نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے ہمیشہ اپنے اصولوں پر قائم رہتے ہوئے ووٹوں کی خرید و فروخت سے گریز کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے راجیہ سبھا انتخابات میں تین نشستیں جیتیں، چوتھی پر بھی مضبوط پوزیشن میں تھے، مگر چند ارکان نے دھوکہ دیا اور بی جے پی کے حق میں ووٹ دیا۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ہمیشہ "ووٹ چوری" کی سیاست کرتی ہے اور اس بار یہ بات واضح ہوگئی۔

سریندر چودھری نے بھی تسلیم کیا کہ بی جے پی کے پاس صرف 28 ووٹ تھے، مگر اضافی ووٹ کہاں سے آئے، اس کا جواب ابھی تک نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے تمام دباؤ کے باوجود اپنی اخلاقی برتری قائم رکھی۔ سریندر چودھری کے مطابق ہم نے نہ پیسے دیے، نہ لالچ دکھایا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جموں و کشمیر کے عوام کی آواز کے لئے لڑائی لڑی، تین نشستیں جو ہم نے جیتی ہیں وہ عوام کی ہیں اور ہمارے نمائندے ان کی آواز دہلی تک پہنچائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ: تحریک بیداری امت مصطفیؐ کے سربراہ علامہ جواد نقوی وحدت امت کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں
  • بی جے پی کیساتھ اتحاد کا سوال ہی نہیں ہے، سریندر چودھری
  • قم، پہلی بین الاقوامی الصدیقہ الشہیدہ کانفرنس 20 نومبر کو منعقد ہو گی
  • جامعہ کراچی میں سیرت مصطفی ﷺ سوشل ویلفیئر کے تحت رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس سے شیخ الجامہ پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی خطاب کررہے ہیں
  • معدنیات لیز اور ٹیکسز کیخلاف تاریخی دھرنا دیا جائے گا، ایم ڈبلیو ایم روندو
  • وزن میں اتنی بڑی تبدیلی کیسے ہوئی؟ کرن جوہر نے خاموشی توڑ دی
  • الہام علی اوف یورپی خاخاموں کی کانفرنس کو منسوخ کریں، ترک رہنما
  • الہام علی اف یورپی خاخاموں کی کانفرنس کو منسوخ کریں، ترک رہنما
  • تحریک تحفظ آئین پاکستان کا کوئٹہ میں پی ٹی آئی کے جلسے کی حمایت کا اعلان