جنوبی افریقا کیخلاف پہلے ٹی 20 کیلئے قومی ٹیم کی خصوصی پنک جرسی متعارف
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
کراچی:
پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی خصوصی پنک تھیم کٹ متعارف کرادی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق جنوبی افریقا کیخلاف 28 اکتوبر کو راولپنڈی میں شیڈول پہلے ٹی 20 میچ میں قومی کھلاڑی پنک جرسی پہن کر بریسٹ کینسر آگاہی مہم PINKtober میں حصہ لیں گے۔ امپائرز، عملہ اور کمنٹیٹرز بھی پنک ربن پہن کر اس مہم کی حمایت کریں گے۔
پی سی بی کے سی ای او سمیر احمد سید کا کہنا ہے کہ ہم کرکٹ کی مقبولیت کو معاشرتی آگاہی کیلئے استعمال کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں، بروقت تشخیص بے شمار جانیں بچا سکتی ہے۔
میچ میں استعمال ہونے والے اسٹمپس پر بھی پنک برانڈنگ ہوگی جبکہ میدان کے اطراف اس حوالے سے آگاہی پیغامات دکھائے جائیں گے۔
یہ پہلا موقع ہے کہ پی سی بی نے کسی بین الاقوامی میچ میں بریسٹ کینسر آگاہی مہم کو شامل کیا ہے۔ اس سے قبل "پنک ڈے" ایونٹس صرف پی ایس ایل کے دوران منعقد کیے جاتے تھے۔
سیریز کا دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بالترتیب 31 اکتوبر اور یکم نومبر کو لاہور میں کھیلا جائے گا جب کہ تین ون ڈے میچوں کی سیریز 4 سے 8 نومبر تک فیصل آباد میں کھیلی جائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی