مہاتما گاندھی پر پیارے لال کی کتاب "مہاتما گاندھی: دی لاسٹ فیز" 1956ء میں شائع ہوئی جسے ناواجیون پبلشنگ ہاؤس احمد آباد نے شائع کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ آر ایس ایس کے 100 سال مکمل ہونے کیساتھ کانگریس نے جمعرات کو ایک کتاب کے اقتباسات کا حوالہ دیتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ مہاتما گاندھی نے سنگھ کو "ایک مطلق العنان نقطہ نظر کے ساتھ فرقہ وارانہ ادارہ" قرار دیا ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں کمیونیکیشن کے انچارج کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے کہا کہ پیارے لال گاندھی کے قریبی ساتھیوں میں سے ایک تھے، تقریباً تین دہائیوں تک ان کے ذاتی عملے کا حصہ رہے، اور 1942ء میں مہادیو دیسائی کی موت کے بعد ان کے سکریٹری بنے۔ مہاتما گاندھی پر پیارے لال کی کتاب "مہاتما گاندھی: دی لاسٹ فیز" 1956ء میں شائع ہوئی جسے ناواجیون پبلشنگ ہاؤس، احمد آباد نے شائع کیا تھا۔ اس کا ایک طویل تعارف بھارت کے صدر ڈاکٹر راجندر پرساد نے کیا تھا۔ اس کتاب کی دوسری جلد دو سال بعد شائع ہوئی۔

دوسری جلد کے صفحہ 440 پر، پیارے لال مہاتما گاندھی اور ان کے ایک ساتھی کے درمیان ہونے والی بات چیت کے بارے میں لکھتے ہیں جس میں بابائے قوم آر ایس ایس کو جابرانہ نقطہ نظر کے ساتھ فرقہ وارانہ ادارہ کے طور پر بیان کرتے ہیں۔ کانگریس لیڈر نے مزید کہا کہ یہ بات چیت 12 ستمبر 1947ء کو ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پانچ ماہ بعد اس وقت کے مرکزی وزیر داخلہ سردار پٹیل نے آر ایس ایس پر پابندی لگا دی۔ جئے رام رمیش نے کتاب کے حوالے کا ایک اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا جس میں کہا گیا ہے کہ گاندھی نے آر ایس ایس کو "ایک مطلق العنان نقطہ نظر کے ساتھ فرقہ وارانہ ادارہ" قرار دیا۔ بدھ کے روز وزیراعظم نریندر مودی کی طرف سے ملک کی تعمیر میں اس کے کردار کے لئے آر ایس ایس کی تعریف کرنے کے بعد، کانگریس نے انہیں یاد دلایا کہ پٹیل نے کہا کہ سنگھ کی سرگرمیوں نے ایسا ماحول پیدا کیا جس کی وجہ سے مہاتما گاندھی کا قتل ہوا۔

بدھ کو ایکس پر ایک پوسٹ میں جئے رام رمیش نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نے آج صبح آر ایس ایس کے بارے میں بہت کچھ کہا ہے، کیا وہ اس بات سے بھی واقف ہیں کہ سردار پٹیل نے 18 جولائی 1948ء کو ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کو کیا لکھا تھا۔ کانگریس لیڈر نے پٹیل کے شیاما پرساد مکھرجی کو لکھے خط کے اقتباسات شیئر کئے۔ خط میں پٹیل نے کہا کہ جہاں تک آر ایس ایس اور ہندو مہاسبھا کا تعلق ہے، گاندھی جی کے قتل سے متعلق کیس زیر سماعت ہے اور مجھے ان دونوں تنظیموں کے بارے میں کچھ کہنا نہیں چاہیئے، لیکن ہماری رپورٹس اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ ان دونوں اداروں کی سرگرمیوں کے نتیجے میں ممکنہ طور پر ایک ایسا ماحول پیدا ہوا۔ آر ایس ایس کی سرگرمیاں حکومت اور ریاست کے وجود کے لئے ایک واضح خطرہ ہیں، ہماری رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ پابندی کے باوجود وہ سرگرمیاں ختم نہیں ہوئیں۔ درحقیقت جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے آر ایس ایس کے حلقے مزید منحرف ہوتے جا رہے ہیں اور اپنی تخریبی سرگرمیوں میں تیزی سے ملوث ہو رہے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: فرقہ وارانہ ادارہ آر ایس ایس نے کہا کہ پٹیل نے

پڑھیں:

مودی حکومت کی غیرملکی فنڈنگ قانون میں ترمیم سے تنقیدی آوازوں کودبانے کی کوشش

عالمی ادارہ ایمنسٹی انٹرنیشنل بھارت میں غیر سرکاری تنظیموں اور تنقیدی آوازوں کو دبانےکا مذموم منصوبہ سامنے لے  آیا۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت8انسانی حقوق کی تنظیموں نے  فارن کنٹری بیوشن ریگولیشن ایکٹ کے قواعد میں کی جانے والی ترمیم واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کےمطابق بھارت کے نئےغیرملکی فنڈنگ قوانین، سول سوسائٹی پر سخت نگرانی اورتنظیم سازی کی آزادی کے حق کو دبا رہے ہیں۔ 

انسانی حقوق،پالیسی تحقیق،عوامی شعور،قانونی اصلاحات اورحکومتی احتساب پرکام کرنے والی ہزاروں تنظیمیں  زد میں آئیں گی ، بھارت کے قوانین عالمی اصولوں کیخلاف ہیں جن کے ذریعے این جی اوز پرغیر ضروری اور حد سے زیادہ پابندیاں عائد کی گئیں۔

بھارتی حکومت گزشتہ ایک دہائی میں انسانی حقوق کی 22 ہزار 498تنظیموں کی رجسٹریشن منسوخ کر کےانہیں کام سے روک چکی ، اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے بھی 2016میں این جی اوز پر پابندیوں کے کالے قوانین کو ختم کرنے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔ 

اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندوں کے  مطابق بھارتی حکومت یہ قوانین  تنقید کرنے والی این جی اوزکو دبانے کیلئے استعمال کر  رہی ہے۔ مالیاتی شفافیت کے نام پر بنائے گئے یہ قوانین دراصل سول سوسائٹی کو کنٹرول کرنے کا ہتھکنڈہ بن چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مودی حکومت کی غیرملکی فنڈنگ قانون میں ترمیم سے تنقیدی آوازوں کودبانے کی کوشش
  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی