مسلم سیاستدان سے شادی کرنے والی اداکارہ ہندو انتہا پسندوں سے پریشان
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
بھارت کے مسلم سیاستدان فہد احمد سے شادی کرنے والی اداکارہ سوارا بھاسکر نے ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے شوہر کیلئے کئے گئے تبصرے پر سخت ردعمل دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک صارف نے فہد احمد کو "چھپری” اور "ڈونگری سڑک چھاپ” کہہ کر طنز کا نشانہ بنایا تھا۔ یہ صارف سوارا اور فہد کی ایک ریئلٹی شو "پتی پتنی اور پنگا” میں شرکت کے بارے میں تنقید کر رہا تھا اور ان کا موازنہ اداکارہ پری نیتی چوپڑا کے شوہر کے ساتھ کر رہا تھا۔
اداکارہ سوارا بھاسکر نے اس ایکس صارف کی جانب سے اپنے شوہر فہد احمد کے لیے استعمال کیے گئے توہین آمیز الفاظ پر سخت ردعمل دیا اور اس ٹرول کا اسکرین شارٹ شیئر کرتے ہوئے صارف کی بات کو ناقابل قبول قرار دیا۔
انہوں نے واضح کیا کہ "چھپری” ایک ذات پر مبنی توہین آمیز اصطلاح ہے جو ایک مخصوص کمیونٹی کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ سوارا نے اس صارف کو ذات پات اور طبقاتی تعصب کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈونگری یا کہیں کا بھی سڑک چھاپ ہونا کوئی شرم کی بات نہیں۔
سوارا نے اپنی پوسٹ میں کہا، "اس سخص کا تبصرہ ذات پات اور طبقاتی تعصب سے جڑا ہے ایسی زبان ناقابل قبول ہے۔” انہوں نے اس موقع پر #casteistAlert کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
یاد رہے کہ بالی ووڈ کی اداکارہ سوارا بھاسکر نے 16 فروری 2023 کو اپنے قریبی دوست اور مسلم سیاستدان فہد احمد سے شادی کی تھی جس پر انہیں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ انہیں اکثر اس طرح کے طنزیہ تبصروں اور آن لائن ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: فہد احمد
پڑھیں:
طلاق کی افواہیں بے بنیاد؟ شہزادی بیٹریس کی شوہر کے ہمراہ نئی خوشگوار تصویر وائرل
یونان سے سامنے آنے والی نئی تصویر کے بعد قیاس آرائیوں کی شدت میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔
آرٹ کیوریٹر الیکی لیمپروپولوس کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی تصویر میں شہزادی بیٹریس اور ان کے شوہر ایڈوارڈو میپیلی موزی کو یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں دیکھا جا سکتا ہے۔
شہزادی بیٹریس اور ایڈوارڈو میپیلی موزی کی پہلی ملاقات 2018 میں ہوئی تھی۔ دونوں نے ستمبر 2019 میں منگنی کی اور مئی 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
شادی کے بعد شہزادی بیٹریس، ایڈوارڈو کے پہلے بیٹے کرسٹوفر وولف کی سوتیلی والدہ بھی بنیں۔ بعد ازاں ستمبر 2021 میں ان کے ہاں بیٹی سینا الزبتھ میپیلی موزی کی پیدائش ہوئی، جبکہ جنوری 2025 میں دوسری بیٹی ایتھینا الزبتھ روز میپیلی موزی نے جنم لیا۔
واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ ایڈوارڈو اپنے سسرالی معاملات کے ممکنہ اثرات کے باعث اپنی کاروباری سرگرمیوں کے حوالے سے پریشان ہیں، جس سے ان کی ازدواجی زندگی سے متعلق قیاس آرائیوں نے جنم لیا۔
بعد ازاں اپریل 2026 میں ایڈوارڈو کے والد الیساندرو میپیلی موزی نے بھی اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس بارے میں ان کے بیٹے سے ہی بات کی جائے۔
اس کے علاوہ رواں سال دونوں کی جانب سے شادی کی سالگرہ پر روایتی سوشل میڈیا پوسٹس نہ کرنے کے باعث بھی ان کی علیحدگی سے متعلق افواہیں زور پکڑ گئی تھیں۔