وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزارت سے استعفیٰ دیئے جانے کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کر دی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک  پیغام میں خواجہ آصف نے لکھا کہ خبر دینے والے نے صرف اپنی خواہشات بیان کی ہیں، میں نے وزارت سے استعفیٰ نہیں دیا۔خواجہ آصف نے اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ اگر بکواس کرنے کا کوئی پرائم ٹائم سلاٹ ہوتا تو یوتھیاز اس کی شہ سرخی ہوتے۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سیالکوٹ کے اے ڈی سی آر کی گرفتاری کے معاملے پر وزیر دفاع نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم شہباز شریف کو بھجوا دیا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: خواجہ ا صف نے

پڑھیں:

یوکرین تنازعہ میں پاکستانیوں کے ملوث ہونے کی سختی سے تردید کردی گئی، الزامات بے بنیاد قرار

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اگست 2025ء ) دفتر خارجہ نے یوکرین تنازعہ میں پاکستانیوں کے ملوث ہونے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستانی شہریوں کے یوکرین تنازعہ میں مبینہ ملوث ہونے سے متعلق الزامات کو حکومتِ پاکستان سختی سے مسترد کرتی ہے، یہ الزامات بے بنیاد، من گھڑت اور حقائق کے منافی ہیں۔

فارن آفس کا کہنا ہے کہ یوکرینی حکام نے اب تک نہ تو حکومت پاکستان سے باضابطہ کوئی رابطہ کیا اور نہ ہی ایسے دعوؤں کی تائید میں کوئی مصدقہ یا قابلِ تصدیق شواہد پیش کیے ہیں، حکومتِ پاکستان اس معاملے کو یوکرینی حکام کے ساتھ اٹھائے گی اور اس حوالے سے وضاحت طلب کرے گی، پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کے مطابق بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے یوکرین تنازع کے پرامن حل کے عزم کا ایک بار پھر اعادہ کرتا ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے دعویٰ کیا تھا کہ شمال مشرقی یوکرین میں تعینات ان کے فوجی غیر ملکی مرسنیریز سے لڑ رہے ہیں، جن کا تعلق چین، پاکستان اور افریقہ کے مختلف حصوں سمیت متعدد ممالک سے ہے، ہم نے کمانڈرز سے فرنٹ لائن کی صورتحال، ووچانسک کے دفاع اور جنگی پیش رفت پر گفتگو کی، اس سیکٹر میں ہمارے جوانوں نے اطلاع دی کہ جنگ میں چین، تاجکستان، ازبکستان، پاکستان اور افریقی ممالک سے تعلق رکھنے والے کرائے کے جنگجو شریک ہیں ہم اس کا جواب دیں گے۔

یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اس سے پہلے بھی روس پر چین کے جنگجو بھرتی کرنے کا الزام عائد کر چکے ہیں، تاہم ان کے الزامات کو بیجنگ کی جانب سے رد کر دیا گیا تھا، اسی طرح شمالی کوریا پر بھی یہ الزام لگا یا جا چکا ہے کہ ان کے ہزاروں فوجی روس کے کورسک خطے میں تعینات کیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • خواجہ آصف کی وزارت سے استعفیٰ بارے چلنے والی خبروں کی تردید
  • وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کی وزیر دفاع خواجہ آصف کے مستعفی ہونے کی خبروں کی تردید کردی
  • خواجہ آصف کے وزارت سے مستعفی ہونے کی خبریں، وزیر دفاع خود بول پڑے
  • پاکستان کی آدھی سے زیادہ بیورو کریسی پرتگال میں جائیدادیں خرید چکی، خواجہ آصف کا انکشاف
  • وطن عزیز کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لے چکی ہے : خواجہ آصف
  • آدھی بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لیکر شہریت لینے کی تیاری کر رہی ہے‘‘ خواجہ آصف
  • آدھی بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لیکر شہریت لینے کی تیاری کر رہی ہے: خواجہ آصف
  • بیوروکریسی کی اکثریت پرتگال میں جائیدادیں خرید چکی، شہریت لینے کی تیاری، خواجہ آصف کا بڑا انکشاف
  • یوکرین تنازعہ میں پاکستانیوں کے ملوث ہونے کی سختی سے تردید کردی گئی، الزامات بے بنیاد قرار