رائیونڈ سے 2 سال قبل اغوا ہونے والی 13 سالہ بچی کراچی سے بازیاب
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(آن لائن)رائیونڈ سے 2 سال قبل اغوا ہونے والی 13 سالہ بچی کو کراچی سے بازیاب کروا لیا گیا۔پولیس کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کے خصوصی ٹاسک پر رائیونڈ سے 2سال قبل اغوا ہونے والی 13سالہ بچی کو کراچی سے بازیاب کروا لیا گیا ہے۔انچارج انویسٹی گیشن تھانہ رائیونڈ ممتاز حسین نے پولیس ٹیم کے ساتھ بچی کو کراچی سے بازیاب کروایا۔ انہوں نے بتایا کہ بچی 2سال قبل اپنے بھائیوں سے لڑ کر کراچی چلی گئی تھی تاہم اس کے والدنے اپنی بیٹی کے اغوا کا مقدمہ تھانہ رائیونڈ میں درج کروایا تھا۔بچی کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے بازیاب کروایا گیا ہے، جس کے اہل خانہ نے بچی کی بحفاظت بازیابی پر پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کراچی سے بازیاب بچی کو
پڑھیں:
کراچی: سی ویو کے قریب کار سے خاتون اور مرد کی ملنے والی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل
کراچی میں سی ویو کے قریب اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں گاڑی سے خاتون اور مرد کی ملنے والی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ابتدائی پوسٹ مارٹم سے پتہ چلا ہے کہ موت گاڑی میں گیس بھر جانے سے ہوئی، حتمی رپورٹ آنے پر موت کی وجہ واضح ہوگی۔
پولیس کا بتانا ہے کہ واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا گیا ہے، اہلخانہ سے رابطہ کیا ہے۔
پولیس کے مطابق مرد کی شناخت شہباز ملک کے نام سے ہوئی ہے، جو ریٹائرڈ سرکاری افسر تھے۔