وفاقی وزیر ِ داخلہ محسن نقوی کراچی چیمبر کے صدرجاوید بلوانی سے شیلڈ وصول کر رہے ہیں.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

محسن نقوی کا ایف آئی اے دورہ، حوالہ ہنڈی و جعلی ادویات مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

اویس کیانی:  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا جہاں ان کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔ وزیر داخلہ نے حوالہ ہنڈی مافیا، جعلی ادویات، نان کسٹم مصنوعات اور بھکاری ایجنٹ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا دو ٹوک حکم دے دیا۔

محسن نقوی نے ہدایت کی کہ حوالہ ہنڈی میں ملوث بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالا جائےاورکسی کا دباؤ قبول کیے بغیر قانون نافذ کیا جائے۔بھکاریوں کو بیرون ملک بھجوانے والے ایجنٹ پاکستان کا امیج خراب کر رہے ہیں ان کے خلاف مکمل کریک ڈاؤن کیا جائے۔ڈی پورٹ ہو کر واپس آنے والے بھکاریوں کی فوری گرفتاری یقینی بنائی جائے۔

سکولوں کی انسپکشن کرنے والے افسران کی آن لائن مانیٹرنگ کا فیصلہ

اُن کا مزید کہنا تھا کہ جعلی ادویات کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے اور نان کسٹم پیڈ اشیاء کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ساتھ ہی 5 ہزار ڈالر سے زائد لے جانے والے مسافروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت ایکشن لیا جائے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ ملک کی ساکھ اور معیشت کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کسی قسم کی رعایت یا رواداری نہیں برتی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی وزیر داخلہ کا حوالہ ہنڈی میں ملوث بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالنے کا حکم
  • وفاقی وزیر داخلہ کا حوالہ ہنڈی میں ملوث بڑے بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالنے کا حکم
  • محسن نقوی کا ایف آئی اے دورہ، حوالہ ہنڈی و جعلی ادویات مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم
  • کراچی صحتمند ہوگا تو پاکستان صحتمند ہوگا‘ جہاں تک ممکن ہوسکا مسائل حل کرینگے ‘ وفاقی وزیر داخلہ
  • جہاں تک ممکن ہوگا کراچی کے مسائل حل کرینگے، وزیر داخلہ محسن نقوی
  • جہاں تک ممکن ہوگا کراچی کے مسائل حل کریں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
  • 2 سال میں گرین پاسپورٹ کی اہمیت میں نمایاں اضافہ ہوگا:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
  • اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ پُرامن رہا: محسن نقوی
  • وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیرداخلہ کی ملاقات، یوم عاشور کے سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ