جہاں تک ممکن ہوگا کراچی کے مسائل حل کرینگے، وزیر داخلہ محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ویزا مسئلے پر متحدہ عرب امارات حکام سے ملاقات ہوئی ہے، آئندہ دو سال میں گرین پاسپورٹ کی اہمیت بڑھے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ جہاں تک ممکن ہوگا کراچی کے مسائل حل کریں گے۔ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ کراچی سیف سٹی منصوبے پر وزیراعظم کی توجہ ہے، کراچی میں سیف سٹی منصوبہ مکمل ہونے سے جرائم میں واضح کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں منشیات کے عادی افراد کی بحال کا مرکز بنایا جائے گا، کراچی پولیس کی کوشش کی وجہ سے شہر میں جرائم کی شرح کم ہوئی ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف 3 بار آپریشن کیے اور تجاوزات پھر بنا دی گئیں، انسداد تجاوزات آپریشن کے بجائے جرمانے عائد کرنے سے تجاوزات میں کمی آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب کی کوشش ہے کہ صحت مند کراچی ہو، صحت مند کراچی ہو گا تو پاکستان صحت مند ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ویزا مسئلے پر متحدہ عرب امارات حکام سے ملاقات ہوئی ہے، آئندہ دو سال میں گرین پاسپورٹ کی اہمیت بڑھے گی، بجٹ پر جو مسائل ہیں اس پر میں جو کر سکتا ہوں کروں گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ 2 سال میں اسمگلنگ پر بڑی حد تک قابو پایا ہے، اسمگلنگ معیشت کیلئے دیمک کی طرح ہے، ساحل علاقوں کی مانیٹرنگ کیلئے 6 بوٹس ہیں، بارڈر فورسز کو مضبوط کرنا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وزیر داخلہ محسن نقوی محسن نقوی نے کہا وفاقی وزیر نے کہا کہ
پڑھیں:
آئی سی سی اجلاس میں میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے، محسن نقوی
لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اجلاس میں شرکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اجلاس میں میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے۔
لاہور میں اسکول ٹورنامنٹ کے افتتاح پر صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت میں سربراہ پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ آئی سی سی کا اجلاس ہورہا ہے تو اس میں میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے، دیکھیں گے آئی سی سی کے اس اجلاس میں کیا ہوتا ہے۔
آئی سی سی کا اجلاس 4 نومبر کو دبئی میں ہو رہا ہے۔
محسن نقوی سے جب ایشیا کپ کی ٹرافی سے متعلق سوال پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان کرکٹ کے لیے گراس روٹ سطح سے فٹنس کلچر کو اہم قرار دے دیا اور کہا کہ آگے بڑھنے کے لیے فٹنس کے ساتھ متوازن خوراک بہت ضروری ہے۔
محسن نقوی نے پی سی بی اسکول کپ کے فائنل راونڈ میں حصہ لینے والی آٹھ ٹیموں کے کھلاڑیوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ اسکول کرکٹ کے فروغ سے ہی اچھے کھلاڑی سامنے آئیں گے اور ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے نوجوان کھلاڑیوں کو اچھی کارکردگی دیکھانے کی ہدایت کی۔