اتصالات گروپ کے وفد کی اسحاق ڈار سے ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کے عزم کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
متحدہ عرب امارات کے کاروباری گروپ اتصالات نے پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس، 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ برقرار
سرمایہ کاری کے حوالے سے گروپ نے اپنے عزم کا اظہار نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد نے سی ای او حاتم دوویدار کی قیادت میں ملاقات کی۔
ملاقات میں وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، ایس آئی ایف سی کے نیشنل کوآرڈینیٹر، وزارت کامرس، نجکاری اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سیکرٹریز اور وزارت خارجہ کے سینیئر حکام شریک تھے۔
اسحاق ڈار نے بتایا کہ پاکستان ڈیجیٹل معیشت کی طرف بڑھ رہا ہے اور پاکستان میں کاروبار دوست ماحول بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے اتصالات کمپنی کو پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلکام شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے کی دعوت دی۔
مزید پڑھیے: امت مسلمہ کو کئی چیلنجز درپیش ہیں، ملکر مسائل سے نمٹنا ہوگا، اسحاق ڈار کا او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس سے خطاب
اتصالات کے گروپ سی ای او حاتم دوویدار نے پاکستان حکومت کی مسلسل حمایت پر تعریف کی اور پاکستانی مارکیٹ کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے پاکستان کی ڈیجیٹل کے فروغ اور کنیکٹویٹی اہداف میں اپنا حصہ ڈالنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اتصالات متحدہ عرب امارات نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اتصالات متحدہ عرب امارات نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار پاکستان میں سرمایہ کاری اسحاق ڈار کا اظہار عزم کا
پڑھیں:
غزہ معاہدہ: اسحاق ڈار اسلامی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے آج استنبول جائینگے
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ترک وزیر خارجہ کی دعوت پر (آج) پیر کو ایک روزہ دورے پر استنبول جائیں گے۔ جہاں وہ عرب- اسلامی وزرائے خارجہ کے رابطہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اتوار کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق استنبول اجلاس کے دوران پاکستان جنگ بندی معاہدے پر مکمل عمل درآمد، مقبوضہ فلسطینی علاقوں، بالخصوص غزہ سے اسرائیلی افواج کے مکمل انخلا، فلسطینی عوام کو بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی اور غزہ کی تعمیرِ نو کی ضرورت پر زور دے گا۔ پاکستان اس بات کو بھی دہرائے گا کہ تمام فریقوں کو مل کر ایک آزاد، قابلِ عمل اور جغرافیائی طور پر متصل فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے کوششیں تیز کرنی چاہئیں، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو، جو 1967 سے قبل کی سرحدوں پر مبنی ہو اور جو اقوامِ متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور عرب امن منصوبے کے مطابق ہو۔