جہاں تک ممکن ہوگا کراچی کے مسائل حل کریں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ویزا مسئلے پر متحدہ عرب امارات حکام سے ملاقات ہوئی ہے، آئندہ دو سال میں گرین پاسپورٹ کی اہمیت بڑھے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ جہاں تک ممکن ہوگا کراچی کے مسائل حل کریں گے۔ کراچی چیمبر آف کامرس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ کراچی سیف سٹی منصوبے پر وزیر اعظم کی توجہ ہے، کراچی میں سیف سٹی منصوبہ مکمل ہونے سے جرائم میں واضح کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں منشیات کے عادی افراد کی بحال کا مرکز بنایا جائے گا، کراچی پولیس کی کوشش کی وجہ سے شہر میں جرائم کی شرح کم ہوئی ہے۔ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف 3 بار آپریشن کیے اور تجاوزات پھر بنا دی گئیں، انسداد تجاوزات آپریشن کے بجائے جرمانے عائد کرنے سے تجاوزات میں کمی آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب کی کوشش ہے کہ صحت مند کراچی ہو، صحت مند کراچی ہو گا تو پاکستان صحت مند ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ویزا مسئلے پر متحدہ عرب امارات حکام سے ملاقات ہوئی ہے، آئندہ دو سال میں گرین پاسپورٹ کی اہمیت بڑھے گی، بجٹ پر جو مسائل ہیں اس پر میں جو کر سکتا ہوں کروں گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ 2 سال میں اسمگلنگ پر بڑی حد تک قابو پایا ہے، اسمگلنگ معیشت کے لیے دیمک کی طرح ہے، ساحل علاقوں کی مانیٹرنگ کے لیے 6 بوٹس ہیں، بارڈر فورسز کو مضبوط کرنا ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ نشے کے عادی افراد کے خلاف لاہور میں کارروائی کی تھی، ان کے لیے بحالی مرکز بنائیں گے، قوانین جب تک سخت نہیں ہوں گے مسائل حل نہیں ہوں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: محسن نقوی نے کہا نے کہا کہ
پڑھیں:
نیشنل گیمز کے حوالے سے اہم اجلاس آج کراچی میں ہوگا
کراچی:نیشنل گیمز کے حوالے سے اہم اجلاس آج کراچی میں منعقد ہوگا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اجلاس کی صدارت کریں گے، گیمز آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین صوبائی وزیر کھیل سمیت انتظامی معاملات دیکھنے والے تمام محمکوں کے سربراہان اجلاس میں شریک ہوں گے۔
اجلاس میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی نمائندگی عارف سعید اور خٓالد محمود جبکہ فاطمہ لاکھانی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی نمائندگی کریں گی۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے 6 سے 13 دسمبر کو نیشنل گیمز کرانے کا اعلان کررکھا ہے، اجلاس میں نیشنل گیمز کی تیاریوں اور شیڈول پر مشاورت ہوگی اور اس حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔