اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ پُرامن رہا: محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی — فائل فوٹو
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ پُرامن رہا۔
محسن نقوی نے فوج، رینجرز، پولیس اور انتظامیہ کی محنت اور پروفیشنل اپروچ کو خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ فورسز نے جانفشانی سے فرائض سر انجام دیے اور جلوسوں و مجالس کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی۔
محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہم نہیں چاہتے تھے بھارت کی شہری آبادی پر حملہ کریں مگر پاکستان نے جب بھارت کی طرف میزائل فائر کیے ان میں ایک میزائل میں فائر کرتے وقت فرق آگیا
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ بھائی چارے اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ میں علماء کا کردار قابل ستائش رہا۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں عزاداروں نے پُرامن ماحول میں شہدائے کربلا کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ پہلی محرم الحرام سے عاشورہ تک مؤثر اور مربوط سیکیورٹی پلان پر کامیابی سے عمل ہوا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: محسن نقوی نے کہا کہ
پڑھیں:
کے پی اسمبلی میں حکومتی ناراض ارکان کا مذاکرات سے انکار
پشاور:خیبرپختونخوا اسمبلی میں ناراض حکومتی ارکان کے ساتھ مفاہمت نہ ہوسکی ناراض ارکان نے کسی بھی قسم کے مذاکرات سے انکار کرتے ہوئے آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے آج اجلاس طلب کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں حکومتی ارکان کا ناراض گروپ اپنے مطالبات پر ڈٹ گیا، ناراض ارکان سے سابق اسپیکر اسد قیصر اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے بھی رابطہ کیا ہے لیکن ناراض ارکان نے حکومت کے علاقہ کسی سے بھی مذاکرات سے انکار کردیا۔
ناراض ارکان کا کہنا ہے کہ ہمیں وزیراعلی سہیل آفریدی کی جانب سے یقین دہانی چاہیے، ایک ناراض رکن نے بتایا کہ ہمارا کوئی فارورڈ بلاک نہیں اگر فارورڈ بلاک بنتا ہے تو یہ عمران خان کے خلاف ہوگا ہم حکومت کے پالیسیوں سے ناراض ہیں مرکزی قیادت کو بتایا دیا گیا ہے اور انھیں خط بھی لکھا گیا ہے لیکن پارٹی چیئرمین کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا، ناراض ارکان نے آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے اجلاس آج دوبارہ طلب کرلیا ہے۔