یو اے ای کے ویزوں سے متعلق اہم ملاقات طے پا گئی ، وزیر داخلہ سے ملکر حل نکالیں گے،محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کیلئے یو اے ای کے ویزے مسترد ہو رہے ہیں،متحدہ عرب امارات کے ویزوں سے متعلق اہم ملاقات طے پا گئی ہے،یواے ای کے وزیر داخلہ سے ملکر حل نکالیں گے۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاکہ پاکستان کے شہری 19سال سے کویت نہیں جا پا رہے تھے،ہم نے کویت اور عمان جا کر پاکستانیوں کے ویزے کھلوائے،ہم نے پاکستانی پاسپورٹ کی رینکنگ کیلئے بہت کام کیا ہے، اگلے 2سال میں گرین پاسپورٹ کی رینکنگ مزید بہتر ہو گی، پاکستانیوں کو اپنے گرین پاسپورٹ پر فخر ہے اورمزید ہوگا۔
لاڑکانہ: ایک ہی خاندان کی 4 بچیاں تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
وزیر داخلہ کاکہناتھا کہ کچھ ماہ پہلے یہاں سے ڈالرز اور ہر چیز سمگل ہوتی تھی، بارڈر پر سمگلنگ ہو رہی تھی، کوئی پوچھنے والا نہیں تھا، ہم نے 2سال میں بہت حد تک سمگلنگ پر قابو پایا ہے، پاکستان معیشت کیلئے سمگلنگ ایک دیمک کی طرح ہے، ان کاکہناتھا کہ کوشش ہے سیف سٹی پروجیکٹ کو پورے ملک میں پھیلائیں،سیف سٹی کا ادارہ وزیراعظم کی بھی ترجیح ہے،کراچی میں سیف سٹی فعال ہو گیا تو کرائم کی شرح بہت کم ہو جائے گی، فیصل آباد میں سیف سٹی سے جرائم میں واضح کمی آئی، 2سال پہلے انسداد منشیات پر بہت کام کیا، منشیات کے عادی افراد کیلئے بحالی مراکز بہت ضروری ہیں۔
دو سال میں یہ جھوٹی پریس کانفرنس بھی نہیں کروا سکے کہ عمران خان جیل سے نکلنے کیلئے منتیں کر رہاہے : سینئر تجزیہ کار امیر عباس
کراچی میں جرائم کی شرح میں واضح کمی آئی، یہ نہیں کہتا کہ جرائم مکمل ختم ہو گئے،کراچی اور سندھ پولیس کرائم کی شرح میں کمی ضرور لائی ہے،کراچی اور سندھ پولیس کو جرائم میں کمی کا کریڈٹ دیتا ہوں،غیرقانونی تعمیرات کے خلاف ہر صوبے میں کام کررہے ہیں،سزااورجرمانے کے بغیرغیرقانونی تعمیرات ختم نہیں ہو سکتیں،غیرقانونی تعمیرات روکنے کیلئے تمام صوبوں سے ملکر کام کررہے ہیں،اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف 3بار آپریشن کئے اور تجاوزات پھر بنا دی گئیں،اسلام آباد میں غیرقانونی تعمیرات پر بھاری جرمانے عائد کئے ، سٹیٹ کو غیرقانونی تعمیرات پر سخت رویہ اختیار کرناہوگا، غیرقانونی تعمیرات روکنے کیلئے کچھ نئے قوانین بنانا ہوں گے۔
یوٹیوبر فلک جاوید کا ’گروک‘ سے شہبازشریف کی شادیوں پر سوال، آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا جواب سوشل میڈیا پر وائرل
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: غیرقانونی تعمیرات وزیر داخلہ سیف سٹی
پڑھیں:
آئی سی سی اجلاس میں میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے، محسن نقوی
لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اجلاس میں شرکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اجلاس میں میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے۔
لاہور میں اسکول ٹورنامنٹ کے افتتاح پر صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت میں سربراہ پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ آئی سی سی کا اجلاس ہورہا ہے تو اس میں میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے، دیکھیں گے آئی سی سی کے اس اجلاس میں کیا ہوتا ہے۔
آئی سی سی کا اجلاس 4 نومبر کو دبئی میں ہو رہا ہے۔
محسن نقوی سے جب ایشیا کپ کی ٹرافی سے متعلق سوال پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان کرکٹ کے لیے گراس روٹ سطح سے فٹنس کلچر کو اہم قرار دے دیا اور کہا کہ آگے بڑھنے کے لیے فٹنس کے ساتھ متوازن خوراک بہت ضروری ہے۔
محسن نقوی نے پی سی بی اسکول کپ کے فائنل راونڈ میں حصہ لینے والی آٹھ ٹیموں کے کھلاڑیوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ اسکول کرکٹ کے فروغ سے ہی اچھے کھلاڑی سامنے آئیں گے اور ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے نوجوان کھلاڑیوں کو اچھی کارکردگی دیکھانے کی ہدایت کی۔