حسن علی : سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ   میں صرف ڈیوٹی کر رہا ہوں ,کسی کے خلاف نہیں ہوں،انہوں نے واضح کیا کہ "یہ ایوان کوئی احتجاج گاہ نہیں ہے"، اور ارکان اسمبلی کو نظم و ضبط کے ساتھ کام کرنے کا پیغام دیا۔

 پریس کانفرنس میں سیکرٹری جنرل پنجاب اسمبلی چودھری عامر حبیب موجود تھے۔

 ملک محمد احمد خان  کا کہنا تھا کہ  بطور سپیکر ڈیوٹی سنبھالی تو کوشش کی اپنے کردار کو پوری ایمانداری سے نبھائوں گا،معطلی کے احکامات آنے سے پہلے میں اپنا موقف آپکے سامنے رکھنا چاہتا ہوں، آج تک ایسی کوئی وزیر خزانہ کی تقریر نہیں جس میں بجٹ کی کتابوں کو پھاڑنا ہنگامہ آرائی نہ ہو،پارلیمنٹ کوئی مردہ خانہ نہیں ہوتے کہ کوئی آواز بلند ہی نہ ہو،اپوزیشن کے احتجاج کی بھی حدودوقیود ہوتی ہیں،مجھے درس دینے کےلئے جو کھڑے ہوئے تو کسی نے میری بات بھی سنی؟ ۔
 اُن نے کہا کہ ڈیڑھ سال میں اپوزیشن کی ہر بات کو ترجیح دی حقوق کی نگہبانی کی ہے،اسمبلی کی کارروائی کو کوائف کے مطابق چلائیں گے تو حلف کی بھی کوئی اہمیت ہے،پی ٹی آئی کی ساری جمہوریت ن لیگ کے خلاف ہے، میں کسی کیخلاف نہیں، اسمبلی کی حرمت کی حفاظت کررہا ہوں،میں تحریک انصاف نہیں ہوں،بات سمجھتا ہوں، سیاسی آدمی ہوں، میری بنیاد کسی کی نااہلی پر نہیں کھڑی  ہے۔

نشترکالونی: نامعلوم افرادکی فائرنگ سے 16 سالہ نوجوان جاں بحق

سپیکرپنجاب نے مزید کہا کہ باسٹھ تریسٹھ منتخب نمائندوں کے خلاف ایک مضبوط ہتھیار ہے، میرے پاس ایک خاتون رکن کی ہراسمنٹ کی درخواست ہے،اس کی اجازت نہیں دوں گا،اظہارقانون میں لکھا ہے لیکن احتجاج قانون میں نہیں لکھاہوا،آپ کو یہاں منتخب کرکے لوگ گالیاں نکالنے کیلئے بھیجتے ہیں؟اس شورشرابے کی وجہ سے کیا کسی کو ریلیف مل سکے گا،یہاں اگر بات ہی نہیں کرسکتے تو اس ایوان کا کیا فائدہ ہے؟کسی کو ریڈ لائن کہہ کر اگر اس ایوان کو چلنے ہی نہیں دینا تو پھر کیا فائدہ اس کا؟

پاکستانی خاتون وکیل شازیہ کاسی یواین میں خواتین اوربچوں کے حقوق کے ادارے کی مرکزی صدر مقرر

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

اسمبلی میں کرسیاں مارنا اور مائیک اکھاڑنا احتجاج نہیں .اعظم نذیرتارڑ

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 جولائی ۔2025 )وفاقی وزیر قانون اور انسانی حقوق اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ احتجاج کرنا اپوزیشن کا حق ہے لیکن اسمبلی میں کرسیاں مارنا اور مائیک اکھاڑنا احتجاج نہیں اس کے لیے قانون کو اپنا راستہ بنانا چاہیے.

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق سول سروس اکیڈمی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اسپیکر کے اختیارات لا محدود ہیں، وہ ہاﺅس کے سربراہ ہیں، ان کے پاس اختیارات وہی ہیں جو گھر کے بڑے کے پاس ہوتے ہیں وزیر قانون نے کہا کہ اسمبلی کے ممبران نے حلف لیا ہے کہ وہ آئین کے مطابق اپنے فرائض اور کار ہائے منصبی انجام دیں گے، اگر آپ اس حلف کی پامالی کرتے ہیں تو اسپیکر کے پاس اختیارات ہیں کہ کسی بھی ممبر کو معطل کر سکیں.

انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے 26 ارکان کے ڈی سیٹ کرنے کے بارے میں چیف الیکشن کمشنر کو ریفرنس بھیجا جا سکتا ہے، اسپیکر اس کارروائی کا آغاز کرنے سے پہلے اپنا سربراہی رول کو بھی ملحوظ خاطر رکھیں گے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ بد قسمتی سے ملک میں چند سالوں سے نفرت میں اضافہ ہورہا آئین کا آرٹیکل 36 بھی سب کو یک جا کرتا ہے، ہمیں مل کر معاشرے کی تعمیر کرنی ہے تاکہ ہمارا سسٹم درست ہو.

وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ ہم سب پاکستانی ہیں، پاکستان کو ہم روز دیکھتے ہیں، ہمیں بھٹہ مزدور کے گندگی میں کھلتے بچوں کو دیکھنا ہے، اس اکیڈمی سے طلبہ نے ایک مشن لے کر نکلنا ہے، پاکستان کو اس وقت محبتیں بانٹنے والوں کی ضرورت ہے. انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 36 کا مقصد سب کو یکجا کرنا ہے، اس ملک کو ہم سب ریل کی طرح مل کر چلاتے ہیں، بدقسمتی سے ہماری گاڑی دوڑ میں پیچھے رہ گئی، ہمیں اس سسٹم کو درست کرنا ہے، ہمیں مل کر معاشرے کی تعمیر کے لیے سوچنا ہے.

اعظم نذیر نے کہا کہ چند سالوں میں معاشرے میں نفرت میں اضافہ ہوا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر رمیش کمار نے کہا کہ پاکستان کے آئین میں اقلیتوں کے بجائے نان مسلم کا لفظ ہے، سرکاری نوکریوں میں کوٹہ 5 فیصد ہے اور مقابلے کے امتحان کی عمر بڑھا کر ستائیس سال کرنی چاہیے. 

متعلقہ مضامین

  • اسمبلی میں کرسیاں مارنا اور مائیک اکھاڑنا احتجاج نہیں .اعظم نذیرتارڑ
  • اسمبلی کو تماشہ گاہ بننے دیں گے نہ کسی کو ایوان میں ہلڑ بازی یا فحش اشاروں کی اجازت دیں گے. اسپیکر پنجاب اسمبلی
  • وزیراعظم کو نا اہل کیا جاسکتا ہے تو ایوان میں ہنگامہ کرنے والوں کو کیوں نہیں؟ ملک محمد احمد خان
  • غلط بیانی پر وزیراعظم نااہل ہوسکتا ہے تو ایوان کو تماشا بنانے والے کیوں نہیں، ملک احمد خان
  • غلط بیانی پر وزیراعظم نااہل ہوسکتا ہے تو ایوان کو تماشا بنانیوالے کیوں نہیں؟ اسپیکر پنجاب اسمبلی
  • آرٹیکل 62 اور 63 آمریت کی نشانی، نکال کر پھینک دیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
  • میں نے اپنا فرض ادا کرنا ہے، کسی کیخلاف نہیں ہوں، سپیکر پنجاب اسمبلی
  • میں کسی کیخلاف نہیں ،اپوزیشن نے ایوان کی کارروائی احسن انداز میں چلانے کا حلف اٹھا رکھا ہے،اسمبلی کو تماشا گاہ نہیں بننے دیں گے،سپیکر پنجاب اسمبلی 
  • پی ٹی آئی میں اگر کوئی عمران خان کو مائنس کرے گا تو وہ خود مائنس ہوجائےگا