عاشورہ کا پرامن انعقاد قومی یکجہتی اور فورسز کی مثالی کارکردگی کا مظہر ہے، سید محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
اسلام آباد میں اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ یکم محرم الحرام سے لے کر عاشورہ تک ایک مربوط اور مؤثر سکیورٹی پلان پر کامیابی سے عمل درآمد کیا گیا جس کی بدولت پورے ملک میں پرامن ماحول قائم رہا۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تمام فورسز اور فیلڈ فارمیشنز نے دن رات ایک کر کے مثالی نظم و ضبط اور اتحاد کا مظاہرہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ عاشورہ کا پرامن انعقاد قومی یکجہتی اور فورسز کی مثالی کارکردگی کا مظہر ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، سندھ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں عاشورہ کے تمام جلوس اور مجالس کے بخیر و عافیت اختتام پذیر ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ محسن نقوی نے اس موقع پر فوج، رینجرز، پولیس، انتظامیہ اور دیگر سکیورٹی اداروں کی محنت اور پروفیشنل اپروچ کو خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عاشورہ محرم پر تعینات ہر جوان، افسر اور اہلکار کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے جانفشانی سے اپنے فرائض انجام دیئے اور عزاداروں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی۔
وفاقی وزیر داخلہ نے علماء کرام کے کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ بھائی چارے اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ میں علماء نے اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ یکم محرم الحرام سے لے کر عاشورہ تک ایک مربوط اور مؤثر سکیورٹی پلان پر کامیابی سے عمل درآمد کیا گیا جس کی بدولت پورے ملک میں پرامن ماحول قائم رہا۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تمام فورسز اور فیلڈ فارمیشنز نے دن رات ایک کر کے مثالی نظم و ضبط اور اتحاد کا مظاہرہ کیا اور ہم اللہ تعالیٰ کے حضور سربسجود ہیں کہ عشرہ محرم الحرام بخیر و عافیت اختتام پذیر ہوا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ محسن نقوی
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔