بلوچستان کے مختلف اضلاع میں یوم عاشورہ کے جلوس اختتام پذیر
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ، ساحلی شہر گوادر، جعفر آباد، نصیر آباد، لورالائی اور حب سمیت متعدد اضلاع میں یوم عاشورہ کا جلوس بخیر و عافیت اختتام پذیر ہو گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ، ساحلی شہر گوادر، جعفر آباد، نصیر آباد، لورالائی اور حب سمیت متعدد اضلاع میں یوم عاشورہ کا جلوس بخیر و عافیت اختتام پذیر ہو گئیں۔ کوئٹہ میں دس محرم الحرام کا جلوس علمدار روڈ سے بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر عاشق حسین ہزارہ کی سربراہی میں برآمد ہوا، جو مختلف راستوں سے ہوتا ہوا میزان چوک پہنچا۔ جہاں نماز ظہرین ادا کی گئی۔ بعد ازاں عزادار عزاداری کرتے ہوئے لیاقت بازار سے پرنس روڈ سے، اور میکانگی روڈ سے ہوتے ہوئے واپس علمدار روڈ میں داخل ہوئے۔ اسی طرح حب میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس امام بارگاہ وادی حسینی، سیدی اکرم کالونی سے برآمد ہوا۔ حب میں بلوچستان کے صوبائی وزیر علی حسن زہری بھی جلوس عزاء میں شریک ہوئے۔ انہوں نے اس موقع پر انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور انتظامیہ کو ہدایات دیں۔
بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں امام بارگاہ ولی العصر، شیخ عمر وارڈ سے جلوس عزاء برآمد ہوا۔ جس کی نگرانی ڈپٹی کمشنر گوادر جواد احمد زہری کر رہے تھے۔ بلوچستان کے ضلع جعفر آباد میں امام بارگاہ چھلگری سے جلوس عزاء برآمد ہوا۔ جس کی نگرانی ڈپٹی کمشنر جعفر آباد خالد خان کر رہے تھے۔ ضلع نصیر آباد میں مختلف مقامات سے جلوس عزاء برآمد ہوئے۔ تاہم ضلع نصیر آباد کا مرکزی جلوس امام بارگاہ جعفر امام صادق علیہ السلام ڈیرہ مراد جمالی سے برآمد ہوکر اپنے مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا شام کے وقت امام بارگاہ واپس پہنچا۔ جلوس عزاء کی نگرانی منیر احمد خان کاکڑ، ایس ایس پی غلام سرور بھیو و دیگر کر رہے تھے۔ بلوچستان کے ضلع لورالائی میں بھی جلوس عزاء مرکزی امام بارگاہ سے برآمد ہوا۔ جلوس کی نگرانی کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن، ڈپٹی کمشنر میران بلوچ اور ایس ایس پی احمد سلطان سمیت دیگر افسران کر رہے تھے۔ بلوچستان بھر میں جلوس عزاء بخیر و عافیت اپنے منزل کو پہنچے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے بھی صوبے بھر میں یوم عاشورہ کے موقع پر امن و امان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: میں یوم عاشورہ امام بارگاہ بلوچستان کے کر رہے تھے برآمد ہوا جلوس عزاء کی نگرانی
پڑھیں:
کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران چار ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ ایک فرار ہونے والے مبینہ ڈاکو کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس اور چھیپا حکام کے مطابق اورنگی ٹاؤن تھانے کی حدود میں سیکٹر 8، اللہ والا کالج کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
زخمی ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت سبیل کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔
ادھر بوٹ بیسن تھانے کی حدود میں کلفٹن، عبداللہ شاہ غازی مزار پل کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک مبینہ ڈاکو پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا، جس کی شناخت مانی کے نام سے ہوئی۔
اسے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس دوران فرار ہونے کی کوشش کرنے والے دوسرے مبینہ ملزم کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا بعد ازاں اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ زخمی ملزم کی شناخت سکندر کے نام سے کی گئی۔
دوسری جانب شرافی گوٹھ پولیس نے کورنگی سنگر چورنگی کے قریب راڈو بیکری کے علاقے میں مبینہ مقابلے کے بعد ایک مبینہ ڈاکو اویس کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ اس کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا۔
اسی طرح قائدآباد تھانے کی حدود میں لانڈھی شیر پاؤ کالونی، مولیٰ مدد قبرستان کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک اور مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت وارث خان کے نام سے ہوئی۔