گورنر سندھ نے کہا کہ طلباء نے پُرامن انداز میں عزاداری اور سبیل کا انتظام کیا تھا، جس پر اس قسم کی پولیس کارروائی نہایت افسوسناک اور ناقابلِ قبول ہے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ مذہبی رسومات کی ادائیگی ہر شہری کا آئینی حق ہے، جسے کسی صورت محدود یا پامال نہیں کیا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے عبد الحق کیمپس میں امامیہ طلباء کی جانب سے لگائی گئی سبیلِ امام حسینؑ کے خلاف پولیس کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف مذہبی آزادی کی صریح خلاف ورزی ہے بلکہ تعلیمی اداروں کے پرامن ماحول کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے۔ گورنر سندھ نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی ہے کہ اس واقعے کی آزادانہ، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے ملوث پولیس اہلکاروں اور افسران کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ سبیلِ امام حسینؑ سے ٹیبل، کرسیاں اور پانی کے ڈرم ضبط کرنے کا اقدام کس قانونی اختیار کے تحت کیا گیا؟" گورنر سندھ نے کہا کہ طلباء نے پُرامن انداز میں عزاداری اور سبیل کا انتظام کیا تھا، جس پر اس قسم کی پولیس کارروائی نہایت افسوسناک اور ناقابلِ قبول ہے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ مذہبی رسومات کی ادائیگی ہر شہری کا آئینی حق ہے، جسے کسی صورت محدود یا پامال نہیں کیا جا سکتا۔ گورنر کے اس بیان کو طلباء تنظیموں، شہری حلقوں اور مذہبی رہنماؤں کی جانب سے سراہا گیا ہے، جنہوں نے اس اقدام کو انصاف کی سمت ایک مثبت قدم قرار دیا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پولیس کارروائی گورنر سندھ انہوں نے

پڑھیں:

وفاقی وزیر داخلہ کافتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف ریگی آپریشن پر خیبرپختونخوا پولیس کو زبردست خراج تحسین

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے علاقے ریگی میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر خیبرپختونخوا پولیس اور محکمہ انسداد دہشت گردی(سی ٹی ڈی) کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی اور پولیس کی بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی میں 18 مقدمات میں مطلوب انتہائی مطلوب بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا، جو ملکی سلامتی کے خلاف مذموم عزائم رکھتے تھے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس اور سی ٹی ڈی نے دشمن کے ناپاک منصوبے ناکام بنا کر یہ ثابت کر دیا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا خاتمہ ملک کے امن کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے، اور اس کے لیے پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔محسن نقوی نے آپریشن میں حصہ لینے والے تمام اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت، جرات اور فرض شناسی کو سراہتے ہوئے انہیں قومی ہیرو قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی وزیر داخلہ کافتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف ریگی آپریشن پر خیبرپختونخوا پولیس کو زبردست خراج تحسین
  • وزیراعلیٰ سندھ کا یومِ اربعین امام حسینؑ پر عقیدت و احترام کا اظہار
  • کراچی میں چہلم حضرت امام حسینؓ پر سیکیوٹی کے فول پروف انتظامات
  • وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مرکزی جلوس چہلم امام حسینؑ اختتام پذیر
  • جشن آزادی پاکستان: ون ویلنگ اور ہلڑ بازی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
  • چہلم امام حسینؓ؛ فول پروف سکیورٹی کیلئے ملک بھر میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات
  • یومِ آزادی پر رومانیہ کے سفیر کا اردو میں خراجِ تحسین اور دوستی کا پیغام
  • چہلم امام حسینؑ، پنجاب پولیس نے سکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے
  • علامہ شبیر میثمی کا اربعین حسینی اور پنجاب حکومت کے رویے پر خصوصی انٹرویو
  • خونی ڈمپر کراچی میں دہشتگردی پھیلارہے ہیں، ہمیں بدمعاشی نہ بتائیں پہلے خود کو ٹھیک کریں، گورنر سندھ