خیبرپختونخوا حکومت نے سوات واقعہ میں غفلت کا مظاہرہ کیا: فیصل کریم کنڈی
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے سوات واقعہ میں غفلت کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ سیاحوں کے لئے بہتر سہولیات ہونی چاہئیں ، خیبرپختونخواحکومت نے سوات واقعہ میں غفلت کا مظاہرہ کیا، خیبرپختونخوا میں واقعہ ہوا تو ریسکیو ادارہ کدھر تھا؟۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سوات کے نمائندے بہرے اور گونگے ہو چکے ہیں، بلین ٹری پراجیکٹ کہاں ہے؟ ، پی ڈی ایم اے پیسہ کس بات کا لے رہا ہے؟ تجاوزات کے خلاف کارروائیاں کیوں نہیں ہو رہیں؟ سوات واقعہ میں کردار اداکرنے والے ہیرو انعام کے حقدار ہیں۔گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کو سپورٹ کرتی ہے، پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بننے کا فیصلہ کرتی ہے تو اچھی بات ہے، پیپلزپارٹی میں کچھ سیاسی لو گ شامل ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف اور چودھری نثار میں ملاقات بڑے عرصے بعد ہوئی، چودھری نثار ن لیگ میں جاتے ہیں یا نہیں یہ ان کا اپنا فیصلہ ہوگا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سوات واقعہ میں نے کہا کہ
پڑھیں:
پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری کی سزا کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر
لاہور (نیوز ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعجاز چودھری کی 10 سال قید کی سزا کے خلاف دائر اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 7 اکتوبر کو اعجاز چودھری کی درخواست پر سماعت کرے گا، عدالت نے فریقین کے وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کر رکھا ہے۔
خیال رہے کہ اعجاز چودھری کو لاہور میں شیرپاؤ پل پر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔