راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
محکمہ موسمیات نے راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، شمال مشرقی پنجاب،خطہ پوٹھوہار، اسلام آباداور بالائی خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ صبح کے اوقات میں چند مقاما ت پر شدید موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مر طوب رہنے کی توقع ہے۔راولپنڈی اسلام آباد سمیت پنجاب، سندھ،جنوبی/ مشرقی بلوچستان، با لائی خیبرپختونخوا اورکشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش ہوئی۔راولپنڈی اسلام آباد سمیت کشمیر، شمال مشرقی پنجاب،خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبرپختونخوا میں تیز ہوؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقاما ت پر شدیدموسلادھار بارش ہونے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ شدید موسلا دھار بارش کی وجہ سے مری، گلیات،راولپنڈی/ اسلام آباد، سوات، شانگلہ، ما لا کنڈ، دیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد،کوہستان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی اور کشمیر میں مقامی، بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: راولپنڈی اسلام آباد سمیت موسلادھار بارش
پڑھیں:
دہشتگردی، مذاکرات ساتھ نہیں چل سکتے، محسن نقوی: پاکستانی عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین، قائم مقام امریکی سفیر
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی۔ نیٹلی بیکر نے اسلام آباد کچہری کے قریب خودکش دھماکے کی مذمت کی اور دھماکے کے باعث جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ نیٹلی بیکر نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگرد عدالت کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔ سکیورٹی کی وجہ سے اندر نا جا سکا۔ حملے سے جڑے تمام کردار ٹریس کئے جا چکے ہیں جبکہ سہولت کار بھی گرفتار ہیں۔ افسوسناک واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات جاری ہیں۔ مذاکرات اور دہشتگردانہ حملے ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات دوستی اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔ نیٹلی بیکر نے پاکستان کی انسداد دہشتگردی کوششوں کو سراہا۔