سیلابی صورتحال کا خدشہ؛دریائےسوات پر الرٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
سٹی 42: مینگورہ سمیت مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے ، بارش کے باعث سیلابی صورتحال کا خدشہ بڑھ گیا
ریسکیو 1122 کے مطابق پی ڈی ایم اے کے الرٹ کے بعد بحرین میں ہائی الرٹ جاری ہوگیا ، ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 شاہ فہد کی ہدایت پر ٹیمیں متحرک ہوگئیں ، ریجنل ڈائریکٹر ارشد اقبال اور ڈی ای او رفیع اللہ مروت کی نگرانی میں اقدامات کیے گئے ، ریسکیو ٹیمیں دریائے سوات کے کنارے الرٹ ہیں مسلسل نگرانی جاریکسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو تیار ہے
انڈیا کی فلم لاہور میں چل گئی کیونکہ یہ فلم پنجابی زبان کی ہے۔
تاحال دریائے سوات کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے –
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
یوم آزادی: لاہور سمیت پنجاب بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ جاری
سٹی42: 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر لاہور پولیس نے سیکیورٹی کے سخت اور مربوط انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کے مطابق جشنِ آزادی کے دوران سیکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی اور شہریوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ یومِ آزادی کی تقریبات کے دوران عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ پارکوں، پبلک مقامات اور اہم تنصیبات پر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔
جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟
بلال صدیق کمیانہ نے واضح کیا کہ اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ون ویلنگ، ہلڑبازی، سڑکوں کی بلاکنگ اور ریسنگ پر مکمل پابندی ہو گی۔خواتین کو ہراساں کرنے والے عناصر کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔
تقریبات کے اختتام تک پولیس اہلکار ڈیوٹی پر موجود رہیں گے۔ حساس مقامات پر اضافی سیکیورٹی تعینات کر دی گئی ہے۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کر دی گئی ہے۔ٹریفک کی روانی کے لیے خصوصی ٹریفک پلان نافذ کیا گیا ہے۔
پنجاب پولیس میں بھرتیاں, ویٹنگ لسٹ کے امیدواروں کیلئے بڑی خوشخبری