ملک بھر میں آج سے 5جولائی تک شدید بارشیں متوقع، سیلاب اور اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
ملک بھر میں آج سے 5جولائی تک شدید بارشیں متوقع، سیلاب اور اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)نے آج سے 5جولائی تک ملک بھر میں شدید مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری کردیا۔
این ڈی ایم اے کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، پوٹھوہار، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، بالاکوٹ، مری، گلیات میں موسلادھار بارش متوقع ہے جس کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔خیبرپختونخوا کے شہروں پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، کوہاٹ، سوات، چترال، ڈی آئی خان، بنوں اور مردان میں اربن فلڈنگ اور دریائے کابل و سوات میں پانی کے بہا ومیں اضافہ متوقع ہے۔
این ڈی ایم اے نے بتایاکہ آج سے 5 جولائی تک پنجاب کے شہروں راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاالدین، گجرات، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، شیخوپورہ اور قصور میں شدید بارشوں کا امکان ہے جس کے باعث نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال بن سکتی ہے۔2سے 5 جولائی کے دوران کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ اور بدین میں شدید بارشیں متوقع ہیں اور موسلادھار بارشوں کے باعث کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ اور بدین میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق ہزارہ، مالاکنڈ، آزاد کشمیر اور پیر پنجال کے ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ہے۔نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث کمزور تعمیرات، کچی دیواروں، بجلی کے کھمبے اور بل بورڈز گرنے کا خطرہ ہے جبکہ آندھی اور طوفان سے حد نگاہ کم ہونے سے حادثات کا امکان ہے۔این ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی کہ ندی نالوں کو عبور کرنے سے گریز کریں اور کمزور انفراسٹرکچر ، درختوں اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں جبکہ سیاح موسمی حالات سے واقف رہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایڈیشنل آئی جی مرزا فاران بیگ کی خدمات نیب کے سپرد، نوٹیفکیشن جاری ایڈیشنل آئی جی مرزا فاران بیگ کی خدمات نیب کے سپرد، نوٹیفکیشن جاری دھاندلی زدہ سابق حکومت چلنے دی نہ اس حکومت کو چلنے دینگے، فضل الرحمان وزیراعظم کی چودھری نثار سے اہم ملاقات، ن لیگ میں واپسی کی دعوت سی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو فوری طور پر معطل کردیا گیا، وجوہات ، تفصیلات و دستاویزات سب نیوز پر اوگرا نے گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا،نوٹیفکیشن جاری شمالی وزیرستان میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144نافذ، ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اربن فلڈنگ
پڑھیں:
محکمہ موسمیات نے دسمبر میں بارشوں کی پیشگوئی کردی
لاہور میں فضائی آلودگی برقرار تاہم محکمہ موسمیات نے دسمبر میں بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
لاہور کا ایئرکوالٹی انڈیکس 200 سے زائد ریکارڈ کیاجارہا ہے۔ شہر کے بیشتر علاقوں میں شرح 400 سے زائد ریکارڈ کیا گیا۔
پنجاب کے دیگر شہروں گوجرانوالہ، گجرات اور ملتان میں بھی فضا زہرآلود ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر کے شروع میں بارشوں کا امکان ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ایک ہفتے تک ملک کے مختلف حصوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد اورگردونواح میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم بھی خشک رہے گا۔
مری، گلیات اور گردو نواح موسم سرد رہنے کا امکان ہے، پنجاب کے میدانی علاقوں میں اسموگ اور چند مقامات پر ہلکی دھند متوقع ہے۔ خیبرپختونخوا کےبیشتراضلاع میں موسم خشک رہےگا تاہم پہاڑی علاقوں میں موسم سرد رہنےکا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، بلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسم خشک اورشمالی اضلاع میں سرد رہنےکا امکان ہے۔