ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں کا امکان، این ڈی ایم اے نے ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری کردیا (240729) -- RAWALPINDI (PAKISTAN), July 29, 2024 (Xinhua) -- Commuters are seen on a flooded road during heavy monsoon rain in Rawalpindi, Pakistan, on July 29, 2024. (Str/Xinhua) WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان ظاہر کرتے ہوئے ممکنہ سیلاب کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق میں این ڈی ایم اے کے الرٹ میں آگاہ کیا گیا ہے کہ چترال، اپر دیر، سوات اور کُمراٹ ویلی میں گلیشیئرز پھٹنے کا خدشہ ہے، گلگت بلتستان میں گلیشیئر پگھلنے سے سیلابی صورتحال کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے آگاہ کیا گیا ہے کہ آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش کا امکان ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال میں بارش متوقع ہے ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ شام یا رات کے دوران بارش کا امکان ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ بارش ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں پشاور، دیر ، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹ گرام، مانسہرہ ، ایبٹ آباد، ہری پور میں بھی بارش متوقع ہے۔

کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، کشمیر میں چند مقامات پر تیز یا موسلادھاربارش کی بھی توقع ہے، گلگت بلتستان میں موسم گرم اور بعض مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجسٹس سرفراز ڈوگر اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج ڈیکلیئر حکومت کا بجلی بلوں میں شفافیت کے لیے بڑا اقدام، ’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ‘‘ اسمارٹ ایپ متعارف امریکا نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ شرائط مزید سخت کر دیں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سی ایم ایچ بنوں آمد، زخمی سکیورٹی اہلکاروں کی عیادت بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں 5.

5شدت کا زلزلہ، 100 مکانات کو نقصان، 5 افراد زخمی خیبرپختونخوا میں مزید بارشوں اور ممکنہ سیلاب کا خدشہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری اسرائیل کا حماس کے بانی رہنما اور حزب اللہ کے سینئر کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ڈی ایم اے ممکنہ سیلاب الرٹ جاری کا امکان

پڑھیں:

قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا

محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مون سون کا طاقتور سپیل جاری، مختلف علاقوں میں آج بھی بارشوں کی پیشگوئی
  • لاہور میں آج موسم ابرآلود، بارش کا کتنا امکان؟
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم