بھارت کی مسلط کردہ جنگ میں فتح سے یوم آزادی کی خوشیاں دوبالا ہوگئی ہیں، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کو 79 ویں یوم آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی مسلط کردہ جنگ میں پاکستان کی عظیم فتح نے یوم آزادی کی نہ صرف اہمیت میں اضافہ کردیا ہے بلکہ پاکستانیوں کے دل میں ایک نئی امنگ اور جذبہ بھی بیدار کردیا ہے جس سے جشن آزادی کی خوشیاں دوبالا ہوگئی ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے یوم آزادی پر پیغام میں کہا کہ آج کے دن اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر ادا کرتے ہوئے پاکستان کے 78 سال مکمل ہونے پر قوم کو تہہ دِل سے مبارک پیش کرتا ہوں۔
وزیراعظم نے کہا کہ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ اور مفکر پاکستان علامہ محمد اقبالؒ سمیت تحریک آزادی کے بلند ہمت، دُور اندیش قائدین اور کارکنوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے بکھری ہوئی قوم کو ایک فکر، ایک مشن اور ایک نصب العین پر نہ صرف متحد کیا بلکہ اپنی ولولہ انگیز سیاسی جدوجہد کے ذریعے تاریخ کا دھارا موڑ کر ایک الگ نظریاتی ریاست کے قیام کے ناممکن سمجھے جانے والے خواب کو شرمندہ تعبیر کر دکھایا۔
انہوں نے کہا کہ گزرے 78 سال آزمائش آمیز سفر، اللہ پر کامل یقین اور تابناک مستقبل کی امید کی کہانی ہے جس میں ہمیں بطور قوم کئی مشکل مراحل سے گزرنا پڑا لیکن اس سب کے باوجود پاکستان نے ہر شعبے میں کامیابیوں اور کامرانیوں کے کئی سنگ میل عبور کیے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ معیشت سے کھیل کے میدانوں اور دفاع سے آئی ٹی تک ہر شعبے میں پاکستانیوں نے اپنی بے مثال عزم وہمت اور علم وہنر کے باب رقم کیے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کی مسلط کردہ جنگ، 6 سے 10 مئی 2025 کے دوران، معرکہ حق میں پاکستان کی عظیم فتح نے 79ویں یوم آزادی کی نہ صرف اہمیت میں اضافہ کردیا ہے بلکہ پاکستانیوں کے دل میں ایک نئی امنگ اور جذبہ بھی بیدار کردیا ہے جس سے جشن آزادی کی خوشیاں دوبالا ہوگئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل سے بھارت کے اس حملے میں اپنی تابندہ روایات دہراتے ہوئے ہماری بہادر مسلح افواج نے بنیان مرصوص بن کر دشمن کے غرور کا بت پاش پاش کردیا، ہمارے شیروں اور شاہینوں کی عسکری مہارت، بہادری اور جذبہ ایمانی نے دشمن کو چند گھنٹوں میں ہی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آزادی کی ٹھنڈی چھاؤں فراہم کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اُن کے درجات کی بلندی کی دعا کرتے ہیں۔
بھارت کو معرکہ حق میں شکست دینے کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ صرف عسکری فتح نہیں تھی بلکہ دوقومی نظریے کی صداقت کی بھی جیت تھی جو وطنِ عزیز کی اساس ہے، ہم اپنے دفاع اور آبی وسائل سمیت قومی مفادات کے تحفظ کے لیے اسی جذبے سے آگے بڑھتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت، دفاع اور تحفظ کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے امن پسند قوم کے طور پر یہ بھی دہراتے ہیں کہ ہم خطے اور دنیا میں پرامن بقائے باہمی اور بات چیت کے سفارتی ذرائع سے مسائل کے حل پر یقین رکھتے ہیں اور بھارت کو بھی اسی جذبے سے جموں وکشمیر سمیت تمام تنازعات کے حل کی طرف آنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے عام شہری کی فلاح و بہبود کو ترجیح دی ہے، برسوں کے مسلسل بوجھ کے بعد بجلی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کی گئی ہے، جس سے عوام اور صنعتوں کو یکساں طور پر ریلیف مل رہا ہے، آج میں بطور وزیراعظم بالخصوص اس عزم کا بھی اعادہ کرتا ہوں کہ حکومت اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان کو جدید ٹیکنالوجی اور عصر حاضر کے نئے معاشی و صنعتی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ تمام پالیسیوں اور پروگراموں سے قطع نظر پاکستان کے عروج کے پیچھے اصل قوت ہمارا اتحاد ہے، دفاع کی طرح معاشی طورپر ناقابل تسخیر ہونا، قومی دفاع اور سالمیت کا ایک بہت بڑی ضرورت ہے جس کے لیے ہم سب کو معرکہ حق اور تحریک پاکستان جیسے پرخلوص جذبے کی ضرورت ہے۔
ملک میں اتحاد و اتفاق قائم کرنے کے لیے وزیراعظم نے کہا کہ میں تمام سیاسی جماعتوں اور تمام طبقات کو آج کے دن پرخلوص پیش کش کرنا چاہتا ہوں کہ اتحاد واتفاق سے قومی مفادات کے تحفظ اور فروغ کے لیے اشتراک عمل کی راہ اپنائیں تاکہ ہم بحیثیت مجموعی قوم کو ترقی وخوش حالی کی اس منزل سے ہم کنار کریں جس کا خواب قیام پاکستان کی صورت ہمارے اسلاف اور شہیدوں نے دیکھا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ یوم آزادی کی پاکستان کی کرتے ہوئے کردیا ہے کے لیے قوم کو
پڑھیں:
’پاکستان نے آزادی کشمیرکےلیےاپناوجود داؤ پرلگایا‘،خواجہ آصف کی آزادکشمیرکےعوام سےپرامن رہنےکی اپیل
وزیر دفاع خواجہ آصف نے آزاد کشمیر کے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔
اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جاری ایک پیغام میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں احتجاج کرنے والے حضرات سے درخواست ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی تین نسلوں کی جدوجہد پرغور کریں، جو آپ کو میسر ہے اسکا عشر عشیر کا بھی وہ تصور نہیں کر سکتے، وہ کشمیر کی آزادی کی تاریخ اپنے خون سے لکھ رہے ہیں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ اس جدوجہد میں ایک نسل جیلوں میں جوانی سے بڑھاپے میں پہنچ گئی، پھانسی چڑھ گئے سینے پہ گولیاں کھائیں پاکستان سے محبت کی ہر روز قیمت ادا کرتے ہیں، کشمیر کی جنگوں میں شہید ہونے والے فوجیوں میں پنجابی، پختون، بلوچ، سندھی گلگتی اور بلتی شامل ہیں، پاکستان نے اپنا وجود کشمیر کی آزادی کے لئے داؤ پر لگایا ہے اور لگائیں گے، یہ ہمارے ایمان کا جزو ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ میرے انتخابی حلقے سیالکوٹ میں کشمیری مہاجرین کی کثیر تعداد ہے، اکتوبر 1947میں جموں سیالکوٹ کا بارڈر کراس کرتے ایک لاکھ کشمیری مسلمان شہید ہوئے، ہزاروں عورتوں کی عصمت لٹی ،ہزاروں اغوا ہو گئیں، بجوات ،حاجی پورہ اور پکا گڑھا کیمپ کے ہر گھر میں پاکستان کے ساتھ محبت کی قیمت جانوں سے چکانے والے رہتے ہیں۔
آزاد کشمیر میں جو اسوقت حضرات احتجاج کر رہے ھیں۔ اسکے فائدہ یانقصان ،درست یا غلط
کی بحث میں جاۓ بغیر صرف ان احتجاجی حضرات سے درخواست ھے کہمقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی تین نسلوں کی جدوجہد اور قربانیوں کی داستان پہ غور کریں۔ جو آپکو میسر ھے اسکا عشر عشیر کا بھی وہ تصور نہیں کر سکتے۔…