وزیراعظم کا آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی تشکیل کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
فوٹو اسکرین گریب
وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی تشکیل کا اعلان کردیا اور کہا کہ فورس کمانڈ کی تشکیل جنگی صلاحیت کی جانب اہم سنگ میل ہے۔
اسلام آباد میں یوم آزادی کی مرکزی تقریب سے خطاب وزیراعظم نے کہاکہ ہماری ایٹمی طاقت کسی طور پر جارحانہ سوچ نہیں رکھتی ہے۔
شہباز شریف نے کہا ہے کہ معرکہ حق نے ثابت کیا کہ ہم اس آزادی کی حفاظت کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ صرف آزادی کی جنگ نہیں دو قومی نظریےکی فتح تھی، تحریک پاکستان کے تمام قائدین اور کارکنوں کو سلام عقیدت پیش کرتا ہوں۔
صدر مملکت آصف علی زرداری تقریب کے مہمان خصوصی ہیں، وزیرِاعظم شہباز شریف، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، قومی اور غیر ملکی شخصیات بھی تقریب میں شریک ہیں۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ ہم نے جشن آزادی کو معرکہ حق کا نام دیا ہے، چار دن کے اندر بھارت کا غرور مٹی میں مل گیا۔ بھارت کی آنے والی نسلیں اس شکست کویاد رکھیں گی، معرکہ حق نےثابت کیا کہ ہم اس آزادی کی حفاظت کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔
وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ بھارت نے پاکستان پرحملہ کیا اس کو گھمنڈ تھا کہ اپنی جنگی طاقت سے پاکستان کو زیر کرے گا، ہمارے دوست ممالک نے مشکل گھڑی میں ہمارا حوصلہ بڑھایا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارت کی جوہری طاقت کےمقابلے میں ایٹمی طاقت کے حصول کا راستہ اپنایا، ہماری ایٹمی طاقت کسی طور پر جارحانہ سوچ نہیں رکھتی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ جشن آزادی کی تقریبات میں بھی آگے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ چین، سعودی عرب، ترکیے، آذربائیجان، یو اے ای، ایران نے پاکستانی موقف کی کھل کرحمایت کی۔
اُن کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے جنگ بندی کےلیےٹھوس کوششیں کیں، امید ہے ٹرمپ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قرارداوں کے مطابق حل کروائیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شہباز شریف نے ا زادی کی معرکہ حق کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
معرکہ حق پاکستان کی عظیم فتح، پاک افواج نے ہندوستان کو شکست فاش دی: وزیراعظم
نیویارک( نیوزڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ معرکہ حق پاکستان کی عظیم فتح ہے، ہماری افواج نے ہندوستان کو شکست فاش دی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈمارشل سیدعاصم منیر نے دنیا کو دکھایا کہ کس طرح جنگیں لڑی جاتی ہیں، ہماری عسکری قوت کو پوری دنیا نے دیکھا۔
محمد شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان امریکا کے تعلقات میں بہتری آئی ہے، تعلقات کو مزید فروغ دینے کی کوشش کررہے ہیں، غزہ تعمیر نو منصوبے کی حمایت اور عملی جامہ پہنانے کی بات کی۔
Post Views: 2