ٹرمپ اور اسلامی رہنماؤں کی ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
مشترکہ اعلامیہ میں شرکاء نے صدر ٹرمپ کی قیادت میں دیرپا امن کے قیام کے عزم کا اعادہ کیا۔ غزہ کے لیے عالمی امداد اور فلسطینی قیادت کو مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ صدر ٹرمپ سے ملاقات میں مسلم اور عرب رہنماؤں نے غزہ کی تعمیر نو کے جامع منصوبے کی حمایت کردی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسلامی ممالک کے سربراہان کی نیو یارک میں ہونے والی ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ مشترکہ اعلامیہ میں شرکاء نے صدر ٹرمپ کی قیادت میں دیرپا امن کے قیام کے عزم کا اعادہ کیا۔ غزہ کے لیے عالمی امداد اور فلسطینی قیادت کو مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ صدر ٹرمپ سے ملاقات میں مسلم اور عرب رہنماؤں نے غزہ کی تعمیر نو کے جامع منصوبے کی حمایت کردی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے نیو یارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نائب وزیراعظم اسحق ڈار آج اہم اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں، جس میں اس مشترکہ اعلامیہ کو عملی جامہ پہنانے پر بات چیت ہوگی۔
مسئلہ فلسطین اور کشمیر سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم نے واضح کیا کہ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں تمام ایشوز پر بات کریں گے۔ وزیراعظم نے معرکہ حق کو پاکستان کی عظیم فتح قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہماری افواج نے ہندوستان کو شکست فاش دی اور بھارت کا گھمنڈ پاش پاش کر دیا، وزیراعظم نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دنیا کو دکھایا کہ جنگیں کس طرح لڑی جاتی ہیں۔ وزیراعظم نے بنگلادیش کے ساتھ تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بنگلا دیش کے ساتھ تعلقات میں دن بدن بہتری آرہی ہے، بنگلادیش کے ساتھ تجارت اور سفارتی تعلقات کو مزید فروغ دیں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مشترکہ اعلامیہ کہا کہ
پڑھیں:
اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری
دارالحکومت اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری دے دی گئی۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارکی زیر صدارت کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی و عملدرآمد کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق دکانیں، مارکیٹیں، شاپنگ مالز اور جنرل ریٹیل رات 9 بجے تک کھلے رہ سکیں گے جبکہ ریسٹورنٹس رات 11 بجے تک کھلے رہیں گے، ٹیک اوے اور ڈلیوری سروسز مستثنیٰ ہوں گی۔
اعلامیہ کے مطابق شادی ہالز اور تقریباتی مقامات کے اوقات رات 10 بجے تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق فارمیسی، اسپتال، پیٹرول پمپس، آئی ٹی اور ٹیلی کام سے متعلق ضروری خدمات اوقات کار کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔
صوبائی حکومتوں کو وفاقی اداروں کے تعاون سے نئے اوقات کار پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔