امریکا اور جنوبی کوریا کی بڑے پیمانے پرمشترکہ فوجی مشقوں سے قبل، شمالی کوریا نے اپنی جنگی تیاری کو بہتر بنانے کے لیے توپ خانے کی مشقیں کی ہیں، سرکاری میڈیا کے مطابق یہ مشقیں کورین پیپلز آرمی کے جنرل اسٹاف کے جنگ لڑنے کی صلاحیت اور پوری فوج کی جنگی تیاری کو کامل بنانے کے منصوبے کے تحت منعقد کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کی مفاہمت کی کوششیں مسترد کر دیں

سرکاری کورین سینٹرل نیوز ایجنسی کے مطابق شرکا نے اپنے اہداف تباہ کرتے ہوئے ’تیز نقل وحرکت اوراچانک کارروائیوں‘ پرمہارت حاصل کی اورٹیکٹیکل توپ خانے کی ذیلی یونٹوں کے درمیان فائرنگ کے مقابلوں کے ذریعے توپ خانے کے ہتھیاروں کے نظام کی کارکردگی کو بہتر بنایا گیا۔

???????? North Korea holds large-scale artillery drills to boost combat readiness ahead of US-South Korea exercises

◼️ Drills come a week before Aug.

18–28 Ulchi Freedom Shield exercise https://t.co/IkUeEnLsR3 pic.twitter.com/eSK2kXqyiw

— Anadolu English (@anadoluagency) August 12, 2025

سرکاری طور پر ان مشقوں کو سرحد سے متصل علاقے میں فوجی مداخلت کو مکمل طور پر قابو میں رکھنے کے عزم کا مظاہرہ کرنے کا موقع قرار دیا گیا۔

حکمراں جماعت کی مرکزی فوجی کمیشن کے نائب چیئرمین پاک جونگ چون نے اس مقابلے کی نگرانی کی۔ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن، جو عام طور پر توپ خانے کی مشقوں کی براہِ راست نگرانی کرتے ہیں، اس بار شریک نہیں ہوئے۔

مزید پڑھیں: شمالی کوریا کے ہزاروں فوجی روس کیوں بھیجے گئے؟

یہ مشق ایسے وقت ہوئی ہے جب جنوبی کوریا اورامریکا 18 سے 28 اگست تک اپنی سالانہ موسم گرما کی مشترکہ فوجی مشق ’الچی فریڈم شیلڈ‘ شروع کرنے جا رہے ہیں، جسے جنوبی کوریا اکثر حملے کی تیاری قرار دیتا ہے۔

شمالی کوریا کے وزیر دفاع نو کوانگ چوئی نے پیر کو اس مشق کی مذمت کرتے ہوئے منفی نتائج کی وارننگ دی اور کہا کہ شمال کسی بھی اشتعال انگیزی کی صورت میں ڈی پی آر کے کے خودمختار حق کو مکمل طور پر استعمال کرے گا۔

مزید پڑھیں:روس میں شمالی کوریائی مزدور غلامانہ حالات کے شکار کیوں؟

امریکا اور جنوبی کوریا بارہا واضح کر چکے ہیں کہ ان کی مشقیں دفاعی نوعیت کی ہیں، جنوبی کوریا-امریکا مشترکہ افواج کے ایک نمائندے نے کہا کہ اس بار شمالی کوریا کا ردعمل ’ماضی کے مقابلے میں نسبتاً نرم‘ ہے۔

دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کے لیے جنوبی کوریا کے صدرلی جے میونگ کی حکومت اقدامات کررہی ہے، گزشتہ ہفتے جنوبی کوریا نے سرحد پر نصب لاؤڈ اسپیکر ہٹا دیے تھے جو شمالی کوریا مخالف پیغامات نشر کرتے تھے، جس کے جواب میں شمال نے بھی کچھ علاقوں میں اپنے اسپیکر ہٹانا شروع کر دیے۔

مزید پڑھیں:شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان جاری ’آڈیو جنگ‘ کا خاتمہ، دونوں ممالک میں مذاکرات کا امکان

واضح رہے کہ ’الچی فریڈم شیلڈ‘ کی 44 فیلڈ ٹریننگ مشقوں میں سے نصف کو اگلے مہینے کے لیے مؤخرکردیا گیا ہے، فوجی حکام کے مطابق یہ فیصلہ شدید گرمی اور سیلاب سے تربیتی علاقوں کو پہنچنے والے نقصان کی وجہ سے کیا گیا، مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ اقدام شمال کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کا حصہ بھی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسپیکر پاک جونگ چون توپ خانے جنوبی کوریا شمالی کوریا فیلڈ ٹریننگ مشقوں

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسپیکر پاک جونگ چون توپ خانے جنوبی کوریا شمالی کوریا فیلڈ ٹریننگ مشقوں جنوبی کوریا شمالی کوریا توپ خانے کوریا کے کے لیے

پڑھیں:

دہشتگردی کا ہر شکل میں مقابلہ کرنے کیلئے پُرعزم ہیں: امریکی سفارتخانہ

امریکی سفارت خانہ، اسلام آباد —فائل فوٹو

پاکستان میں امریکی سفارت خانے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم دہشت گردی کا ہر شکل میں مقابلہ کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آج امریکا پاکستان کاؤنٹر ٹیررازم ڈائیلاگ کا انعقاد ہوا۔

ترجمان امریکی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ ڈائیلاگ میں کاؤنٹر ٹیررازم کے عبوری کوآرڈینیٹر گریگوری لوگرفو اور امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے شرکت کی۔

امریکی سفارت خانے کے ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ امریکا پاکستان کاؤنٹر ٹیررازم ڈائیلاگ میں اس عالمی خطرے سے نمٹنے کے لیے مشترکہ عزم کو فروغ دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • جنوبی کوریا کی سابق خاتون اول کو گرفتار کر لیا گیا
  • روس میں شمالی کوریائی مزدور غلامانہ حالات کے شکار کیوں؟
  • دہشتگردی کا ہر شکل میں مقابلہ کرنے کیلئے پُرعزم ہیں: امریکی سفارتخانہ
  • امریکی سفارت خانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد
  • جنوبی کوریا کے صدر لی اور صدر ٹرمپ کی 25 اگست کو سکیورٹی و معیشت پر سربراہی ملاقات
  • سی ڈی اے کے زیر اہتمام پیڈل ٹینس مقابلہ ،چیئرمین سی ڈی اے کا صحت مند سرگرمیوں کے فروغ پر زور
  • جنوبی کوریا میں شرح پیدائش کم ہونے سے فوج کی تعداد میں تشویشناک حدتک کمی 
  • کراچی، دنیا بھر سے آئے ہوئے تن سازوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا
  • جنوبی کوریا میں مردوں کی آبادی کی شرح گرنے سے فوج کی تعداد میں بڑی کمی