آئندہ دنوں ملک کے مختلف علاقوں بارش کا امکان، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ دنوں میں ہونے والی بارشوں کے پیش نظر ممکنہ سیلابی صورتحال سے متعلق الرٹ جاری کردیا۔
ادارے کے مطابق دریائے سندھ، چناب، راوی اور ستلج میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ ہوسکتا ہے، جب کہ تونسہ بیراج، گڈو بیراج، مرالہ، خانکی اور قادرآباد پر نچلے سے درمیانے درجے کے سیلاب کا خطرہ موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چترال سے لاہور تک طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ، این ڈی ایم اے کا ہنگامی الرٹ جاری
این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ حالیہ مون سون بارشوں کے نتیجے میں تربیلا ڈیم 96 فیصد اور منگلا ڈیم 64 فیصد تک بھر چکے ہیں۔
ادارے نے پیش گوئی کی ہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور اور سیالکوٹ سمیت سرگودھا، فیصل آباد، ملتان اور خانیوال میں 13 سے 15 اگست کے دوران وقفے وقفے سے بارشیں ہوں گی۔
مزید بتایا گیا ہے کہ ساہیوال، لودھراں، مظفرگڑھ، تونسہ، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں بھی انہی تاریخوں کے دوران بارشوں کا امکان ہے، جبکہ بہاولپور اور رحیم یار خان میں درمیانی سے تیز بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ان بارشوں کے نتیجے میں پنجاب کے بڑے شہروں میں شہری و دیہی سیلاب کے خدشات موجود ہیں۔
این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی آسکتی ہے، جبکہ پیر پنجال کے ندی نالوں میں بھی بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق خیبرپختونخوا میں بھی چترال، دیر، سوات، کالام، کوہستان، مالاکنڈ اور بونیر کے علاوہ مانسہرہ، بٹگرام، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، پشاور، چارسدہ اور ہنگو میں 13 سے 15 اگست کے دوران بارشیں اور آندھیاں متوقع ہیں۔ دریائے کابل اور دریائے سوات کے ساتھ ساتھ ان سے ملحقہ ندی نالے پنجکوڑا، بارہ اور کلپانی میں پانی کی سطح بڑھنے کا امکان ہے، جس سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے خطرات پیدا ہوسکتے ہیں۔
مزید برآں گلگت بلتستان کے علاقوں ہنزہ، شگر اور گانچھے میں بھی ممکنہ بارشوں کے باعث سیلابی کیفیت پیدا ہوسکتی ہے۔ دریائے ہنزہ، خنجراب، شمشال، برالدو، ہوشے اور سالتورو سمیت دیگر مقامی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے۔
دوسری جانب پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا نے بھی آئند ہفتے صوبے کے بشتر اضلاع میں وقفے وقفے سے تیز بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔
پی ڈی ایم اے نے چترال اپر اور لوئر، دیر، سوات اور کوہستان اپر کے عوام کو ممکنہ گلیشیئرز کے پھٹنے سے متعلق خبردار رہنے سے متعلق الرٹ جاری کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہنزہ میں سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی، فصلیں تباہ، رہائشی مکان متاثر
ادارے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس دوران متعلقہ اضلاع میں بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، ضلعی انتظامیہ کو حساس مقامات کی نگرانی، بروقت وارننگ اور انخلا کی مشقیں یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسلام اباد الرٹ جاری این ڈی ایم اے بارش پی ڈی ایم اے سیلاب گلگت بلتستان لینڈ سلائیڈنگ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام اباد الرٹ جاری این ڈی ایم اے پی ڈی ایم اے سیلاب گلگت بلتستان لینڈ سلائیڈنگ وی نیوز لینڈ سلائیڈنگ ندی نالوں میں ڈی ایم اے بارشوں کے الرٹ جاری کا امکان میں بھی
پڑھیں:
پاک افغان کشیدگی، ترک اعلیٰ حکام آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرینگے؛ صدر اردوان
ویب ڈیسک : ترک صدر رجب طیب اردوان نے اعلان کیا ہے کہ ترکی کے وزیرِ خارجہ حکان فیدان، وزیرِ دفاع یشار گولر اور انٹیلی جنس چیف ابراہیم کالن اگلے ہفتے اسلام آباد کا دورہ کریں گے تاکہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر بات چیت کی جا سکے۔
صدر اردوان نے یہ اعلان اتوار کے روز آذربائیجان سے واپسی پر صحافیوں سے گفتگو میں کیا، انہوں نے الزام عائد کیا کہ افغان طالبان وفد بغیر کسی واضح منصوبے کے مذاکرات میں شریک ہوا اور تحریری معاہدے پر دستخط کرنے سے گریز کیا۔
بجلی کے بلوں کی ادائیگی؛ صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا
ذرائع کے مطابق استنبول میں ہونے والے پاکستان اور افغانستان کے مذاکرات کسی معاہدے کے بغیر ختم ہوگئے ہیں، مذاکرات میں فریقین سرحد پار دہشت گردی کی نگرانی کے طریقہ کار پر اتفاق نہ کر سکے۔
پاکستانی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے تصدیق کی کہ ’بات چیت ختم ہوچکی ہے‘ اور اب یہ ’غیر معینہ مدت کے لیے معطل‘ ہو گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات کے دوران ترکی اور قطر کے ثالثین نے دونوں وفود کے درمیان بات چیت کرانے کی کوشش کی، تاہم جمعے کے روز براہِ راست ملاقات نہیں ہوئی، پاکستانی وفد کی قیادت آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نے کی جبکہ افغان وفد کی سربراہی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس (GDI) کے سربراہ عبدالحق واثق کر رہے تھے۔
ماس ٹرانزٹ سسٹم کا ٹی کیش کارڈ مہنگا ہوگیا
پاکستانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی کے مطابق پاکستانی وفد نے اپنے مؤقف کو ’ٹھوس شواہد اور دلائل کے ساتھ‘ پیش کیا، اور ثالثوں کے ذریعے افغان نمائندوں تک اپنے مطالبات پہنچائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرچہ مذاکرات تعطل کا شکار ہیں، تاہم دونوں ممالک کے درمیان موجود عارضی جنگ بندی بدستور قائم ہے۔